مسند الحميدي
بَابٌ جَامِعٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ -- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول متفرق روایات

حدیث نمبر 1152
حدیث نمبر: 1153
1153 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا ابْنُ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: قَبَّحَ اللَّهُ وَجْهَكَ، وَوَجْهَ مَنْ أَشْبَهَ وَجْهَكَ، فَإِنَّ اللَّهَ خَلَقَ آدَمَ عَلَي صُورَتِهِ"
1153- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کایہ فرمان نقل کرتے ہیں: کوئی بھی شخص یہ نہ کہے کہ اللہ تعالیٰ تمہارے چہرے کو قبیح کرے اور اس شخص کے چہرے کو قبیح کرے جو تمہارے چہرے کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو اپنی صورت پر پیدا کیا ہے۔


تخریج الحدیث: «إسناده حسن من أجل محمد بن عجلان، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3326، 6227، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2841، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5710، 6162، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8287، 8407، 9499، 11067، وعبد بن حميد فى «المنتخب من مسنده» برقم: 1427، والبزار فى «مسنده» برقم: 7844، 8511، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19435»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1153  
1153- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کایہ فرمان نقل کرتے ہیں: کوئی بھی شخص یہ نہ کہے کہ اللہ تعالیٰ تمہارے چہرے کو قبیح کرے اور اس شخص کے چہرے کو قبیح کرے جو تمہارے چہرے کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو اپنی صورت پر پیدا کیا ہے۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1153]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ کسی کو ایسی بددعا نہیں دینی چاہیے جس کا تعلق چہرے کے ساتھ ہو، بعض لوگ جب کسی کا عیب بیان کرتے ہیں تو اس کی شکل وصورت کو برا بھلا کہنا شروع کر دیتے ہیں، لمبے ناک والا، اونچی پیشانی والا، لمبے دانتوں والا وغیرہ۔
اگر انسان غور کرے تو ان چیزوں کا خالق صرف اللہ تعالیٰ ہے، جیسے اس نے چاہا بنا دیا، اس میں کسی کا کوئی کمال نہیں ہے، اور اللہ تعالیٰ کی تخلیق میں عیب نکالنا بڑی جرٱت اور بہت بڑا جرم ہے ہےکوئی اللہ کی مثل کچھ بنانے والا کسی انسان کی شکل و صورت میں عیب نکالنا درحقیقت اللہ تعالیٰ پر عیب جوئی ہے۔
اس حدیث میں صرف چہرے کا ذکر ہے، اور اس سے چہرے کا محترم ہونا ثابت ہوتا ہے، جسم کے کسی بھی عضو کو برا بھلا نہیں کہنا چاہیے، نیز چہرے پر مارنا بھی منع ہے۔ (صحیح البخاری، صحیح مسلم)
«‏‏‏‏فـان الله خلق آدم على صورته» سے بعض کا یہ مراد لینا کہ اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو اپنی صورت پر پیدا کیا ہے، باطل مردود ہے، بلکہ صحيح وہی ہے جو مترجم نے حدیث کا ترجمہ کیا ہے، یقینا اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو اس کی صورت پر پیدا کیا ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1152