مسند الحميدي
بَابٌ جَامِعٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ -- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول متفرق روایات

حدیث نمبر 1162
حدیث نمبر: 1163
1163 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَذِهِ النَّارُ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ، فَضُرِبَتْ بِالْمَاءِ مَرَّتَيْنِ، وَلَوْلَا ذَلِكَ مَا كَانَ فِيهَا مَنْفَعَةٌ لِأَحَدٍ»
1163- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: یہ آگ جہنم کی آگ کا سترھواں حصہ ہے۔ اسے دومرتبہ پانی کے ذریعے ٹھنڈا کیا گیا ہے اگر ایسا نہ ہوتا، تو اس میں کسی کے لیے کوئی فائدہ نہ ہوتا۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 830، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 345، 656، 6147، 6148، 7462، 7463، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 185، 186، 7724، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2589، 3541، 3542، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2827، 2889، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4293، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7445، 8241، 8531، 9045، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6372، 6445، 6507، 6509»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1163  
1163- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: یہ آگ جہنم کی آگ کا سترھواں حصہ ہے۔ اسے دومرتبہ پانی کے ذریعے ٹھنڈا کیا گیا ہے اگر ایسا نہ ہوتا، تو اس میں کسی کے لیے کوئی فائدہ نہ ہوتا۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1163]
فائدہ:
اس حدیث میں جہنم کی گرمی کا ذکر ہے کہ دنیا میں تو ہم اس معمولی سی آگ کو برداشت نہیں کر سکتے تو قیامت والے دن اس آگ سے انہتر گنا زیادہ تپش والی آگ میں ہم کیسے سکون حاصل کرسکیں گے؟
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1161