مسند الحميدي
بَابٌ جَامِعٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ -- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول متفرق روایات

حدیث نمبر 1171
حدیث نمبر: 1172
1172 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، وَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَي يَدَيَّ فِي الطَّوَافِ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ، أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ فِي الْفَيْءِ، فَقُلِّصَ عَنْهُ حَتَّي يَكُونَ بَعْضُهُ فِي الشَّمْسِ وَبَعْضُهُ فِي الظِّلِّ، فَلْيَتَحَوَّلْ مِنْهُ»
1172- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب کوئی شخص سائے میں ہوا ور وہ سایہ اس سے کچھ کھسک جائے یہاں تک کہ اس شخص کا کچھ حصہ دھوپ میں آجائے اور کچھ سائے میں ہو، تو اسے وہاں سے ہٹ جانا چاہئے (یعنی مکمل دھوپ یا پھر مکمل سائے میں آنا چاہئے۔)


تخریج الحدیث: «إسناده فيه جهالة، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 4821، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6002، 6004، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9098، والبزار فى «مسنده» برقم: 8809، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19799»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1172  
1172- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب کوئی شخص سائے میں ہوا ور وہ سایہ اس سے کچھ کھسک جائے یہاں تک کہ اس شخص کا کچھ حصہ دھوپ میں آجائے اور کچھ سائے میں ہو، تو اسے وہاں سے ہٹ جانا چاہئے (یعنی مکمل دھوپ یا پھر مکمل سائے میں آنا چاہئے۔) [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1172]
فائدہ:
اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک حکم ہے کہ آدمی کا جسم سائے اور دھوپ دونوں جگہ میں نہیں ہونا چاہیے، بلکہ یا تو اس کا پورا جسم سائے میں ہو یا سارا جسم دھوپ میں ہو۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1170