مسند الحميدي
بَابٌ جَامِعٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ -- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول متفرق روایات

حدیث نمبر 1194
حدیث نمبر: 1195
1195 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا ابْنُ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْعُطَاسُ مِنَ اللَّهِ، وَالتَّثَاؤُبَ مِنَ الشَّيْطَانِ، فَإِذَا تَثَاوَبَ أَحَدُكُمْ فَلْيَضَعْ يَدَهُ عَلَي فِيهِ، وَإِذَا قَالَ: هَاهْ هَاهْ، فَإِنَّمَا هُوَ مِنَ الشَّيْطَانِ يَضْحَكُ فِي جَوْفِهِ"
1195- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: چھینک اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے اور جمائی شیطان کی طرف سے ہوتی ہے جب کسی شخص کو جمائی آئے، تو وہ اپنا ہاتھ اپنے منہ پر رکھ لے جب وہ ہا، ہاکہتا ہے، تو یہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے، جواس کے پیٹ میں ہنس رہا ہوتا ہے۔


تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3289، 6223، 6224، 6226، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2994، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 920، 921، 922، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 598، 602، 2357، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7778، 7781، 7782، 7784، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9971، 9972، 9973، 9974، 9989، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5028، 5033، والترمذي فى «جامعه» برقم: 370، 2746، 2747، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 968، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3632، 3633، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7414، 7714، 8461، 8751، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6456، 6592، 6627، 6628، 6679»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1195  
1195- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: چھینک اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے اور جمائی شیطان کی طرف سے ہوتی ہے جب کسی شخص کو جمائی آئے، تو وہ اپنا ہاتھ اپنے منہ پر رکھ لے جب وہ ہا، ہاکہتا ہے، تو یہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے، جواس کے پیٹ میں ہنس رہا ہوتا ہے۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1195]
فائدہ:
اس حدیث میں چھینک کے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہونے کا بیان ہے، کیونکہ چھینک بطور رحمت ہوتی ہے، جس سے انسان کی طبیعت کھل جاتی ہے۔ جمائی سستی اور غفلت کی علامت ہے، اور یہ شیطان کی طرف سے ہوتی ہے، نیز اس حدیث میں جمائی کے آداب کا بھی ذکر ہے کہ جمائی کے وقت منہ پر ہاتھ رکھنا چاہیے، اور منہ پر ہاتھ رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ جب انسان جمائی لیتا ہے تو اس وقت اس کا منہ کھل جاتا ہے، اور اندر سے واضح نظر آ تا ہے، ایک تو ہاتھ رکھنے سے منہ کا اندرونی حصہ نظر نہیں آئے گا اور دوسرا جمائی کے وقت منہ سے جو آواز نکلتی ہے، اس پر کنٹرول ہو جاتا ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1193