مسند الحميدي
بَابٌ جَامِعٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ -- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول متفرق روایات

حدیث نمبر 1212
حدیث نمبر: 1213
1213 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَقُومُ السَّاعَةُ وَالرَّجُلَانِ يَتَبَايَعَانِ الثَّوْبَ لَا يَتَبَايَعَانِهِ، وَلَا يَطْوِيَانِهِ»
1213- سیدنا ابوہریر ہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جب قیامت قائم ہوگی اس وقت دو افراد کسی کپڑے کا سودا کررہے ہوں گے، نہ تو وہ سودا مکمل کرسکیں گے اور نہ ہی اسے لپیٹ سکیں گے۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 85، 1036، 1412، 3608، 3609 م، 4635، 4636، 6037، 6506، 6935، 7061، 7121، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2954، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6651، 6680، 6681، 6700، 6711، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4255، 4312، 4333، 4334، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2218، 3072، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4047، 4052، 4068، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16806، 18688، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7282، 7307، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5945، 6085، 6170، [والحميدي فى «مسنده» برقم: 1134، 1135»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1213  
1213- سیدنا ابوہریر ہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جب قیامت قائم ہوگی اس وقت دو افراد کسی کپڑے کا سودا کررہے ہوں گے، نہ تو وہ سودا مکمل کرسکیں گے اور نہ ہی اسے لپیٹ سکیں گے۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1213]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ قیامت اچا نک آئے گی، اور لوگوں کے تصور میں بھی نہیں ہو گا حتیٰ کہ لوگ اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوں گے۔
اس حدیث سے ایک بہت بڑی حقیقت واضح ہوتی ہے جس سے انسان غافل ہے، انسان کو ہمیشہ موت اور قیامت کو یاد رکھنا چاہیے، اپنے کاروبار میں مصروف ہو کر اللہ تعالیٰ سے غافل نہیں ہونا چاہیے، یہ مال و دولت جس کی خاطر انسان اپنی آخرت تباہ کر بیٹھتا ہے، جب موت یا قیامت آئے گی یہ مال یہاں کا یہاں ہی رہ جائے گا، اللہ تعالیٰ ہمیں ایمان کی حالت میں موت عطا فرمائے (آمین) اور قیامت کی ہولناکیوں سے بچائے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1211