مسند الحميدي
أَحَادِيثُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 1217
حدیث نمبر: 1218
1218 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا وَائِلُ بْنُ دَاوُدَ، عَنِ ابْنِهِ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «أَوْلَمَ عَلَي صَفِيَّةَ بِسَوِيقٍ وَتَمْرٍ؟» قَالَ سُفْيَانُ: «وَقَدْ سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ يُحِدِّثُ بِهِ فَلَمْ أَحْفَظْهُ، وَكَانَ بَكْرُ بْنُ وَائِلٍ يُجَالِسُ الزُّهْرِيَّ مَعَنَا»
1218- سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے ولیمے میں ستو اور کھجوروں کے ذریعے (مہمانوں کی، تواضع کی تھی)
سفیان کہتے ہیں: میں نے زہری کویہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا لیکن میں اس کو یاد نہیں رکھ سکا (میں نے بکرنامی جس راوی سے روایت نقل کی ہے) بکربن وائل ہمارے ساتھ زہری کی محفل میں شریک ہوتے رہے ہیں۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5387، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4061، 4063، 4064، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6566، 6569، 6570، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3744، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1095، 1096، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1909، 1910، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14621، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12134، 12261، 13883، 14014، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3559، 3580»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1218  
1218- سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے ولیمے میں ستو اور کھجوروں کے ذریعے (مہمانوں کی، تواضع کی تھی) سفیان کہتے ہیں: میں نے زہری کویہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا لیکن میں اس کو یاد نہیں رکھ سکا (میں نے بکرنامی جس راوی سے روایت نقل کی ہے) بکربن وائل ہمارے ساتھ زہری کی محفل میں شریک ہوتے رہے ہیں۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1218]
فائدہ:
دیگر احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ولیمہ کر نا فرض ہے، اور ولیمہ رخصتی کے بعد ہوتا ہے، نہ کہ پہلے، بعض بے علم حضرات نے یہ شوشہ چھوڑا ہوا ہے کہ ولیمے کے لیے شرط ہے کہ بیوی سے صحبت کی جائے، اور پردہ بکارت پھٹے، یہ فضول بات ہے، اس کی قرآن و حدیث میں کوئی اصل نہیں ہے، کیونکہ رخصتی کے وقت عورت حیض کی حالت میں بھی ہوسکتی ہے، اور سب کو معلوم ہے کہ حالت حیض میں صحبت کرنا حرام ہے، اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ ولیمے میں سادہ سی چیز میں بھی پکانا درست ہیں مثلاً آلو روٹی، پالک کا سالن، اور روٹی وغیرہ۔ افسوس کہ لوگوں نے شادیوں کو مہنگا اور زنا کو سستا کر دیا ہے، ہمیں شادی کو سستا کر دینا چاہیے تا کہ زنا ختم ہو جائے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1216