مسند الحميدي
أَحَادِيثُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 1230
حدیث نمبر: 1231
1231 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا يَحْيَي بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُ دُورِ الْأَنْصَارِ دَارُ بَنِي النَّجَّارِ، ثُمَّ دَارُ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ، ثُمَّ دَارُ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ، ثُمَّ دَارُ بَنِي سَاعِدَةَ» ، وَقَالَ: «فِي كُلُّ دُورِ الْأَنْصَارِ خَيْرٌ»
1231- سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: انصار کے خاندانوں میں سب سے بہتر بنو نجار کا خاندان ہے، پھر بنو عبداشہل کا خاندان، پھر بنوحارث بن خزرج کا خاندان ہے، پھر بنو ساعدہ کاخاندان ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ویسے انصار کا ہر خاندان بہتر ہے۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5300، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2511، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7284، 7285، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 8278، 8279، 8280، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3910، وأحمد فى «مسنده» برقم: 399، 7744، 12207، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3650، 3855»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1231  
1231- سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: انصار کے خاندانوں میں سب سے بہتر بنو نجار کا خاندان ہے، پھر بنو عبداشہل کا خاندان، پھر بنوحارث بن خزرج کا خاندان ہے، پھر بنو ساعدہ کاخاندان ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ویسے انصار کا ہر خاندان بہتر ہے۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1231]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جس خاندان کی مجموعی صفت اچھی ہو اس کو بیان کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، نیز اس میں انصار کے تمام لوگوں کی عمومی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1229