مسند الحميدي
أَحَادِيثُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 1242
حدیث نمبر: 1243
1243 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَادِمِهِ: «أَنَجَشَةُ‍، رِفْقًا قَوْدًا بِالْقَوارِيرِ» يَعْنِي النِّسَاءَ
1243- سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خادم سے فرمایا: اے انجثہ! آرام سے چلو! تم کانچ کو لے جارہے ہو۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد خواتین تھیں۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6149، 6161، 6202، 6209، 6210، 6211، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2323، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5800، 5801، 5802، 5803، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 10282، 10283، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2743، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20906، 21093، 21094، 21095، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12223، 12273، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2809، 2810، 2868، 3126، 4064، 4075»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1243  
1243- سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خادم سے فرمایا: اے انجثہ! آرام سے چلو! تم کانچ کو لے جارہے ہو۔‏‏‏‏ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد خواتین تھیں۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1243]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ عورتوں کے ساتھ نرمی سے پیش آنا چاہیے، اس کے متعلق شرح تفصیل سے گزر چکی ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1241