مسند الحميدي
أَحَادِيثُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 1246
حدیث نمبر: 1247
1247 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثني مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَتَبَّعُ الدُّبَّاءَ مِنَ الصَّحْفَةِ» فَلَا أَزَالُ أُحِبُّهُ أَبَدًا
1247- سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیالے میں کدو تلاش کر رہے تھے، تو اس کے بعد میں بھی ہمیشہ اس سے محبت رکھتا ہوں۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2092، 5379، 5420، 5433، 5435، 5436، 5437، 5439، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2041، ومالك فى «الموطأ» برقم: 510، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4539، 5293، 6380، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6628، 6629، 6630، 6728، 9993، 9994، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3782، 4182، 4789، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1849، 1850، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2094، 2095، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3302، 3303، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14710، 14735، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12234، 12562، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2883، 2924، 3006، 3201، 3243، 3399، 3906، 4170، 4277»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1247  
1247- سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیالے میں کدو تلاش کر رہے تھے، تو اس کے بعد میں بھی ہمیشہ اس سے محبت رکھتا ہوں۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1247]
فائدہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کدو پسند تھا، اور جو چیز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند ہوتی تھی وہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو بھی پسند ہوتی تھی، جب صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو دنیاوی معاملات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پسند کردہ چیزیں پسند ہوتی تھیں تو دینی معاملات میں کیوں پسند نہ ہوں؟
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1245