مسند الحميدي
أَحَادِيثُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 1247
حدیث نمبر: 1248
1248 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ يَسْأَلُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، هَلِ اتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا؟ قَالَ: «نَعَمْ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَي بَرِيقِهِ فِي يَدِهِ فِي لَيْلَةٍ مُقْمِرَةٍ»
1248-حمید طویل بیان کرتے ہیں: قتادہ نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انگوٹھی استعمال کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک میں، چاندنی رات میں، اس (انگوٹھی کی) چمک منظر آج بھی میری نگاہ میں ہے۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 65، 3106، 5870، 5872، 5874، 5879، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2092، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 549، 5498، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3009، 3536، 3537، 3538، 3584، 3827، 3936، 3943»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1248  
1248-حمید طویل بیان کرتے ہیں: قتادہ نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انگوٹھی استعمال کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک میں، چاندنی رات میں، اس (انگوٹھی کی) چمک منظر آج بھی میری نگاہ میں ہے۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1248]
فائدہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ انگوٹھی پہننا سنت ہے اور انگوٹھی دائیں ہاتھ میں پہننی چاہیے، بعض لوگوں کا پانچوں انگلیوں میں انگوٹھیاں پہنا درست نہیں ہے، نیز مردوں پر سونے کی انگوٹھی پہننا حرام ہے، افسوس کہ شادی بیاہ کے موقع پر دولہا بڑے فخر سے سونے کی انگوٹھی پہنتے ہیں، جو لوگ دنیا میں سونا پہنتے ہیں، ان کو قیامت کے دن سونا نہیں پہنایا جائے گا۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1246