موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الطَّهَارَةِ -- کتاب: طہارت کے بیان میں
27. بَابُ طُهْرِ الْحَائِضِ
حائضہ کب پاک ہوتی ہے حیض سے اس کا بیان
حدیث نمبر: 128
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَمَّتِهِ، عَنْ ابْنَةِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، أَنَّهُ بَلَغَهَا، أَنَّ نِسَاءً كُنَّ يَدْعُونَ بِالْمَصَابِيحِ مِنْ جَوْفِ اللَّيْلِ، يَنْظُرْنَ إِلَى الطُّهْرِ فَكَانَتْ تَعِيبُ ذَلِكَ عَلَيْهِنَّ، وَتَقُولُ: " مَا كَانَ النِّسَاءُ يَصْنَعْنَ هَذَا" . وَسُئِلَ مَالِك، عَنِ الْحَائِضِ تَطْهُرُ فَلَا تَجِدُ مَاءً، هَلْ تَتَيَمَّمُ؟ قَالَ: نَعَمْ لِتَتَيَمَّمْ، فَإِنَّ مِثْلَهَا مِثْلُ الْجُنُبِ إِذَا لَمْ يَجِدْ مَاءً تَيَمَّمَ
حضرت اُم کلثوم سے جو بیٹی ہیں سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ اُن کو خبر پہنچی اس بات کی کہ عورتیں منگاتی ہیں چراغ بیچا بیچ رات کو، اور دیکھتی ہیں کہ حیض سے پاک ہوئیں۔ اُم کلثوم عیب جانتی تھیں اس بات کو، اور کہتی تھیں کہ صحابہ کی عورتیں ایسا نہیں کرتی تھیں۔
امام مالک رحمہ اللہ پوچھے گئے حائضہ سے جب پاک ہو جائے لیکن پانی نہ پائے تو تیمّم کر لے؟ کہا: ہاں! تیمّم کر لے، کیونکہ مثال اس کی جنب کی سی ہے۔ جب جنب کو پانی نہ ملے تو وہ بھی تیمّم کر لے۔

تخریج الحدیث: «مقطوع ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1618، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 1014، شركة الحروف نمبر: 118، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 98»