حضرت سلیمان بن یسار اور حضرت بسر بن سعید سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: ”بارانی اور زیرِ چشمہ یا تالاب کی زمین میں اور اس کھجور میں جس کو پانی کی حاجت نہ ہو دسواں حصہ زکوٰۃ کا ہے، اور جو زمین پانی سینچ کر تر کی جائے اس میں بیسواں حصہ زکوٰۃ کا ہے۔“
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح لغيره، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 639، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1816، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7583، 7584، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4943، شركة الحروف نمبر: 557، فواد عبدالباقي نمبر: 17 - كِتَابُ الزَّكَاةِ-ح: 33»