موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْبُيُوعِ -- کتاب: خرید و فروخت کے احکام میں
38. بَابُ بَيْعِ الْخِيَارِ
جس بیع میں بائع اور مشتری کو اختیار ہو اس کا بیان
قَالَ مَالِك: الْأَمْرُ عِنْدَنَا فِي الرَّجُلِ يَشْتَرِي السِّلْعَةَ مِنَ الرَّجُلِ فَيَخْتَلِفَانِ فِي الثَّمَنِ، فَيَقُولُ الْبَائِعُ: بِعْتُكَهَا بِعَشَرَةِ دَنَانِيرَ، وَيَقُولُ الْمُبْتَاعُ: ابْتَعْتُهَا مِنْكَ بِخَمْسَةِ دَنَانِيرَ، إِنَّهُ يُقَالُ لِلْبَائِعِ: إِنْ شِئْتَ فَأَعْطِهَا لِلْمُشْتَرِي بِمَا قَالَ، وَإِنْ شِئْتَ فَاحْلِفْ بِاللَّهِ مَا بِعْتَ سِلْعَتَكَ إِلَّا بِمَا قُلْتَ، فَإِنْ حَلَفَ قِيلَ لِلْمُشْتَرِي: إِمَّا أَنْ تَأْخُذَ السِّلْعَةَ بِمَا قَالَ الْبَائِعُ، وَإِمَّا أَنْ تَحْلِفَ بِاللَّهِ مَا اشْتَرَيْتَهَا إِلَّا بِمَا قُلْتَ، فَإِنْ حَلَفَ بَرِئَ مِنْهَا، وَذَلِكَ أَنَّ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مُدَّعٍ عَلَى صَاحِبِهِ
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہمارے نزدیک یہ حکم ہے کہ اگر ایک شخص کوئی چیز خرید کرے کسی شخص سے، پھر ثمن میں اختلاف ہو، بائع کہے: میں نے دس دینار کو بیچا۔ مشتری کہے: میں نے پانچ دینار کو خریدا، تو بائع سے کہا جائے گا: اگر تیرا جی چاہے تو پانچ دینار کو مشتری کو دے دے، نہیں تو تو قسم کھا اس امر پر: میں نے اپنی چیز نہیں بیچی مگر دس دینار کو۔ اگر بائع نے قسم کھائی، تو مشتری سے کہا جائے گا: اگر تیرا جی چاہے تو اس کی چیز دس دینار کو لے لے، نہیں تو قسم کھا: میں نے اس چیز کو نہیں خریدا مگر پانچ دینار کو۔ اگر مشتری نے یہ قسم کھا لی تو وہ بری ہوجائے گا، کیونکہ ہر ایک ان میں سے دوسرے کا مدعی ہے۔

تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 80»