صحيح مسلم
كِتَاب الصَّلَاةِ -- نماز کے احکام و مسائل
16. باب التَّشَهُّدِ فِي الصَّلاَةِ:
باب: نماز میں تشہد کا بیان۔
حدیث نمبر: 901
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا سَيْفُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُجَاهِدًا ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَخْبَرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ ، يَقُولُ: عَلَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ التَّشَهُّدَ، كَفِّي بَيْنَ كَفَّيْهِ، كَمَا يُعَلِّمُنِي السُّورَةَ مِنَ الْقُرْآنِ، وَاقْتَصَّ التَّشَهُّدَ بِمِثْلِ مَا اقْتَصُّوا.
۔ عبد اللہ بن سخبرہ نے کہا: میں نے حضرت ابن مسعود سے سنا، کہہ رہے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تشہد سکھایا، میری ہتھیلی آپ کی دونوں ہتھیلیوں کے درمیان تھی، (بالکل اسی طرح) جیسے آپ مجھے قرآنی سورت کی تعلیم دیتے تھے۔ اور انہوں نے (ابن سخبرہ) نے تشہد اسی طرح بیان کیا جس طرح سابقہ راویوں نے بیان کیا۔
حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تشہد اس صورت میں سکھایا کہ میری ہتھیلی آپصلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں ہتھیلیوں کے درمیان تھی، جیسا کہ آپصلی اللہ علیہ وسلم مجھے قرآنی سورت کی تعلیم دیتے تھے، اور تشہد مذکورہ راویوں کی طرح بیان کیا۔