صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
حج کے احکام و مسائل
The Book of Pilgrimage
83. باب النَّهْيِ عَنْ حَمْلِ السِّلاَحِ بِمَكَّةَ بِلاَ حَاجَةٍ:
83. باب: مکہ مکرمہ میں بلاضرورت ہتھیار اٹھانے کی ممانعت۔
Chapter: The prohibition of carrying weapons in Makkah when there is no need for that
حدیث نمبر: 3307
Save to word اعراب
حدثني سلمة بن شبيب ، حدثنا ابن اعين ، حدثنا معقل ، عن ابي الزبير ، عن جابر ، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم، يقول: " لا يحل لاحدكم ان يحمل بمكة السلاح ".حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ ، حدثنا ابْنُ أَعْيَنَ ، حدثنا مَعْقِلٌ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " لَا يَحِلُّ لِأَحَدِكُمْ أَنْ يَحْمِلَ بِمَكَّةَ السِّلَاحَ ".
حضرت جا بر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انھوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فر ما رہے تھے: " تم میں سے کسی کے لیے مکہ میں اسلحہ اٹھا نا حلال نہیں۔
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: تم میں سے کسی کے لیے روا نہیں کہ وہ مکہ میں ہتھیار اٹھائے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1356

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 3307 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3307  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جمہور علماء امت کے نزدیک اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ مکہ اورحدود حرم میں کسی مسلمان کو دوسرے کے خلاف ہتھیاراٹھانا اور اس کو استعمال کرنا جائز نہیں ہے،
اگراس کے ہاتھ میں لینے سے کسی کو اذیت اور زخم لگنے کا خطرہ نہ ہو تو محض ہتھیار ہاتھ میں لے لینا نا جائز نہیں ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3307   



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.