روح بن عبادہ نے کہا: ہمیں ابن جریج نے حدیث بیان کی، کہا: مجھے ابو زبیر نے بتایا کہ انھوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کویہ کہتے ہوئےسنا، انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئےسنا۔ابوعاصم کی حدیث کے مانند، البتہ انھوں نے یہ کہا: "اور اگر اس نے اپنے کھانے کے وقت اللہ کا نام نہ لیا اور اگر اس نے داخل ہوتے وقت اللہ کا نام نہ لیا۔"
یہی روایت مصنف ایک اور استاد سے بیان کرتے ہیں، مگر اس میں یہ الفاظ ہیں ”اگر وہ اپنے کھانے کے وقت اللہ کا ذکر نہیں کرتا اور گھر وہ داخل ہوتے وقت اللہ کو یاد نہیں کرتا۔“