علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1253
´نیکی اور صلہ رحمی کا بیان`
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں قطع رحمی کرنے والا داخل نہیں ہو گا۔“ (بخاری و مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 1253»
تخریج: «أخرجه البخاري، الأدب، باب إثم القاطع، حديث:5984، ومسلم، البر والصلة، باب صلة الرحم وتحريم قطيعتها، حديث:2556.»
تشریح:
1. اس حدیث میں قطع رحمی کے انجام سے خبردار کیا گیا ہے کہ ایسا آدمی جنت میں داخل نہیں ہوگا۔
2.قطع رحمی کبیرہ گناہ ہے۔
اور جنت میں داخل نہ ہونے کا مفہوم یہ ہے کہ اس جرم کا مرتکب فی الفور جنت میں نہیں جائے گا بلکہ اپنے اس گناہ کی سزا بھگتنے کے بعد جنت میں جائے گا۔
یا یہ مفہوم ہے کہ اس جرم کا ارتکاب کرنے والا مستحق تو اسی سزا کا ہے الا یہ کہ اسے رحمت الٰہی ڈھانپ لے۔
واللّٰہ أعلم۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 1253