معبد بن کعب سلمی نے اپنے بھائی عبد اللہ بن کعب سے، انہوں نے حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جس نے اپنی قسم کے ذریعے سے کسی مسلمان کا حق مارا، اللہ نے اس کے لیے آگ واجب کر دی اور اس پر جنت حرام ٹھہرائی۔“ ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی: اگرچہ وہ معمولی سی چیز ہو، اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ” چاہے وہ پیلو کے درخت کی ایک شاخ ہو۔“
حضرت ابو امامہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنی قسم سے کسی مسلمان کا حق دبایا تو اللہ نے اس کے لیے دوزخ کو لازم کردیا اور جنت کو اس کے لیے حرام ٹھہرایا۔“ ایک شخص نے عرض کیا: اگرچہ وہ حقیرچیز ہو؟ اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”اگرچہ وہ پیلو کے درخت کی شاخ ہو۔“