Narrated Uqbah bin Amir: One day the Messenger of Allah ﷺ went out and prayed over the martyrs of Uhud like his prayer over the dead, and then returned.
USC-MSA web (English) Reference: Book 20 , Number 3217
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري (6426) صحيح مسلم (2296)
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3223
´بعد میں میت کی قبر پر نماز جنازہ پڑھنے کا بیان۔` عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن مدینہ سے نکلے اور اہل احد پر اپنے جنازے کی نماز کی طرح نماز پڑھی، پھر لوٹے۔ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3223]
فوائد ومسائل: کچھ لوگوں نے اس شہید کی نماز جنازہ کی مشروعیت پر استدلال کیا ہے۔ جبکہ دوسرے اہل علم کہتے ہیں۔ کہ یہاں نماز جنازہ پڑھنی مراد نہیں۔ بلکہ جنازے جیسی دعا کرنی مراد ہے۔ (عون المعبود) اس لئے مذکورہ استدلال کےلئے یہ واضح نص نہیں ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 3223