سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو سات عجوہ کھجوریں نہار منہ کھائے گا تو اس دن اسے نہ کوئی زہر نقصان پہنچائے گا، نہ جادو“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأطعمة 43 (5445)، الطب 52 (5799)، صحیح مسلم/الأ شربة 27 (2406)، (تحفة الأشراف: 3895)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/181) (صحیح)»
Saad bin Abl Waqqas reported the prophet ﷺ as saying: He who has a morning meal of seven ‘Ajwah dates will not suffer from any harm that day through poison or magic.
USC-MSA web (English) Reference: Book 28 , Number 3867
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري (5769) صحيح مسلم (2047)
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3876
´عجوہ کھجور کا بیان۔` سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو سات عجوہ کھجوریں نہار منہ کھائے گا تو اس دن اسے نہ کوئی زہر نقصان پہنچائے گا، نہ جادو۔“[سنن ابي داود/كتاب الطب /حدیث: 3876]
فوائد ومسائل: علامہ خطابی ؒ لکھتے ہیں کہ عجوہ کھجور کا یہ فائدہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دُعا کی برکت کی وجہ سے ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 3876