فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 697
´مسجد نبوی اور اس میں نماز کی فضیلت کا بیان۔` ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے اس منبر کے پائے جنت میں گڑے ہوئے ہیں۔“[سنن نسائي/كتاب المساجد/حدیث: 697]
697 ۔ اردو حاشیہ: اس حدیث کے مفہوم کے بارے میں بھی ریاض الجنہ والے تینوں اقوال بیان کیے گئے ہیں۔ آخری مفہوم زیادہ معتبر ہے۔ واللہ أعلم۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 697