جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ثقیف کے تیروں نے ہمیں زخمی کر دیا، تو آپ اللہ سے ان کے لیے بد دعا فرمائیں، آپ نے فرمایا: «اللهم اهد ثقيفا»”اے اللہ! ثقیف کو ہدایت دے“۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 2779) (ضعیف) (سند میں ابوالزبیر محمد بن مسلم مدلس ہیں، اور عنعنہ سے روایت ہے)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، المشكاة (5986)
قال الشيخ زبير على زئي: (3942) إسناده ضعيف أبو الزبير عنعن (تقدم: 10) و رواه عبدالرحمن بن سابط عن جابر به مختصراً (مسند أحمد:343/3) وعبدالرحمن لم يسمع من جابر رضى الله عنه