الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
حج کے احکام و مسائل
The Book of Pilgrimage
41. باب اسْتِحْبَابِ تَقْبِيلِ الْحَجَرِ الأَسْوَدِ فِي الطَّوَافِ:
41. باب: طواف میں حجر اسود کو بوسہ دینے کا استحباب۔
حدیث نمبر: 3071
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة، وزهير بن حرب ، جميعا عن وكيع ، قال ابو بكر : حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن إبراهيم بن عبد الاعلى ، عن سويد بن غفلة ، قال: رايت عمر : قبل الحجر والتزمه، وقال: رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم بك حفيا "،وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، جَمِيعًا عَنْ وَكِيعٍ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ : قَبَّلَ الْحَجَرَ وَالْتَزَمَهُ، وَقَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَ حَفِيًّا "،
سوید بن غفلہ سے روایت ہے، کہا: میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کودیکھا کہ انھوں نے حجر اسود کو بوسہ دیا اوراس سے چمٹ گئے، اورفرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا وہ تم سے بہت قریب ہوتے تھے۔
سوید بن غفلہ بیان کرتے ہیں، میں نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا، انہوں نے حجر اسود کو بوسہ دیا، اور اس کے ساتھ چمٹ گئے، اور فرمایا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، وہ تجھے بہت اہمیت دیتے تھے، تجھ سے محبت کرتے تھے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1271

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3071  
1
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
حَفِيَ بِه:
کا معنی ہوتا ہے،
کسی پر لطف وکرم اور مہربانی کرنا اس پر توجہ دینا۔
فوائد ومسائل:
اکثر ائمہ کے نزدیک حجر اسود پر پیشانی رکھنا یا رخسار رکھنا جائز ہے اما م مالک رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک حجراسود پر سجدہ کرنا اوررخسار رکھنا بدعت ہے لیکن قاضی عیاض مالکی نے ان کی رائے کو شاذ اور منفرد قرار دیا ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث\صفحہ نمبر: 3071   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.