الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
قسموں کا بیان
7. باب نَذْرِ الْكَافِرِ وَمَا يَفْعَلُ فِيهِ إِذَا أَسْلَمَ:
7. باب: کافر کفر کی حالت میں کوئی نذر مانے پھر مسلمان ہو جائے۔
حدیث نمبر: 4293
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثنا ابو سعيد الاشج ، حدثنا ابو اسامة . ح وحدثنا محمد بن المثنى ، حدثنا عبد الوهاب يعني الثقفي . ح وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، ومحمد بن العلاء ، وإسحاق بن إبراهيم جميعا، عن حفص بن غياث . ح وحدثنا محمد بن عمرو بن جبلة بن ابي رواد ، حدثنا محمد بن جعفر ، حدثنا شعبة كلهم، عن عبيد الله ، عن نافع ، عن ابن عمر ، وقال حفص: من بينهم، عن عمر بهذا الحديث، اما ابو اسامة، والثقفي، ففي حديثهما اعتكاف ليلة، واما في حديث شعبة فقال: جعل عليه يوما يعتكفه، وليس في حديث حفص ذكر يوم ولا ليلة.وحَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ . ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ يَعْنِي الثَّقَفِيَّ . ح وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا، عَنْ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ . ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ كُلُّهُمْ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، وقَالَ حَفْصٌ: مِنْ بَيْنِهِمْ، عَنْ عُمَرَ بِهَذَا الْحَدِيثِ، أَمَّا أَبُو أُسَامَةَ، وَالثَّقَفِيُّ، فَفِي حَدِيثِهِمَا اعْتِكَافُ لَيْلَةٍ، وَأَمَّا فِي حَدِيثِ شُعْبَةَ فَقَالَ: جَعَلَ عَلَيْهِ يَوْمًا يَعْتَكِفُهُ، وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ حَفْصٍ ذِكْرُ يَوْمٍ وَلَا لَيْلَةٍ.
ابواسامہ، عبدالوہاب ثقفی، حفص بن غیاث اور شعبہ، ان سب نے عبیداللہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے نافع سے اور انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، ان میں سے حفص نے کہا: (یہ حدیث) حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، ابواسامہ اور ثقفی کی حدیث میں ایک رات اعتکاف کرنے کا تذکرہ ہے اور شعبہ کی حدیث میں ہے کہ انہوں نے کہا: دن کے اعتکاف کی نذر مانی۔ حفص کی حدیث میں دن یا رات کا ذکر نہیں ہے
امام صاحب اپنے چھ اساتذہ کی چار سندوں سے مذکورہ روایت بیان کرتے ہیں، ان راویوں میں سے حفص اس حدیث کو حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے بتاتے ہیں، اور باقی راوی حضرت ابن عمر کی طرف منسوب کرتے ہیں، ابو اسامہ اور ثقفی کی روایت میں، رات کے اعتکاف کا تذکرہ ہے، اور شعبہ کی حدیث میں ہے، میں نے اپنے اوپر ایک دن کا اعتکاف لازم کیا تھا، اور حفص کی حدیث میں، دن یا رات کسی کا ذکر نہیں ہے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1656

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4293  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
نذرت في الجاهلية:
امام کرمانی کے نزدیک،
اس سے مراد جاہلیت کا دور یعنی بعثت نبوی سے پہلے کا زمانہ مراد ہے،
اور جمہور شارحین کے نزدیک،
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا دور کفر و شرک مراد ہے،
کہ جبکہ وہ ابھی مسلمان نہیں ہوئے تھے،
اوف بنذرك:
اپنی نذر پوری کرو،
آپ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو کفر کی حالت میں مانی گئی نذر کے پورا کرنے کا حکم دیا،
ائمہ میں اس مسئلہ میں اختلاف ہے،
حالت کفر میں مانی ہوئی مانی ہوئی نذر کا پورا کرنا فرض ہے یا مستحب،
طاؤس،
قتادہ،
حسن بصری،
امام شافعی،
امام احمد،
ابو ثور،
اسحاق،
ابن حزم،
ابن جریر طبری،
اور بعض مالکیہ کے نزدیک،
اسلام لانے کے بعد،
حالت کفر کی جائز نذر پورا کرنا فرض ہے۔
اکثر علماء کے نزدیک کافر کی نذر درست نہیں ہے،
کیونکہ اس کا مقصد اللہ کی رضا جوئی اور خوشنودی نہیں ہے،
حالانکہ یہ بات درست نہیں ہے،
کافر و مشرک بھی اللہ کا تقرب اور رضا چاہتے ہیں،
بلکہ وہ تو بتوں کی عبادت بھی بزعم خویش اللہ کے تقرب کے حصول کے لیے کرتے تھے:
﴿مَا نَعْبُدُهُمْ إِلَّا لِيُقَرِّبُونَا إِلَى اللَّـهِ زُلْفَىٰ﴾ (سورة الزمر:
آيت 3)

امام مالک،
ابو حنیفہ،
ابراہیم نخعی،
ثوری اور بعض شوافع کے نزدیک کافر پر اسلام لانے کے بعد اپنی نذر پوری کرنا لازم نہیں ہے،
ہاں مستحب اور پسندیدہ ہے،
امام شافعی اور امام احمد کا ایک قول یہی ہے۔
(فتح الباری،
ج 11،
ص 709)

اعتكاف ليلة یا اعتكاف يوم:
شوافع نے اس حدیث سے استدلال کرتے ہوئے،
جس میں رات کے اعتکاف کا تذکرہ ہے،
یہ استدلال کیا ہے کہ اعتکاف صرف رات کا بھی ہو سکتا ہے،
اس لیے اس کے لیے روزہ شرط نہیں ہے،
کیونکہ روزہ دن کے وقت ہوتا ہے،
اور دوسری حدیث میں دن کے اعتکاف کا تذکرہ ہے،
اس سے احناف نے یہ استدلال کیا ہے،
کہ رات میں دن شامل ہے اور دن میں رات داخل ہے،
اس لیے اس سے مراد،
صرف رات یا صرف دن نہیں ہے،
دن رات دونوں ہی مراد ہیں،
اس لیے اعتکاف کے لیے روزہ شرط ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث\صفحہ نمبر: 4293   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.