صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
کسی کو ملنے والی چیز جس کے مالک کا پتہ نہ ہو
The Book of Lost Property
5. باب اسْتِحْبَابِ خَلْطِ الأَزْوَادِ إِذَا قَلَّتْ وَالْمُؤَاسَاةِ فِيهَا:
5. باب: جب توشے کم ہوں تو سب توشے ملا دینا مستحب ہے۔
حدیث نمبر: 4518
Save to word اعراب
حدثني احمد بن يوسف الازدي ، حدثنا النضر يعني ابن محمد اليمامي ، حدثنا عكرمة وهو ابن عمار ، حدثنا إياس بن سلمة ، عن ابيه ، قال: " خرجنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في غزوة، فاصابنا جهد حتى هممنا ان ننحر بعض ظهرنا، فامر نبي الله صلى الله عليه وسلم، فجمعنا مزاودنا، فبسطنا له نطعا فاجتمع زاد القوم على النطع، قال: فتطاولت لاحزره كم هو فحزرته كربضة العنز ونحن اربع عشرة مائة، قال: فاكلنا حتى شبعنا جميعا، ثم حشونا جربنا، فقال نبي الله صلى الله عليه وسلم: فهل من وضوء؟، قال: فجاء رجل بإداوة له فيها نطفة، فافرغها، في قدح فتوضانا كلنا ندغفقه دغفقة اربع عشرة مائة، قال: ثم جاء بعد ذلك ثمانية، فقالوا: هل من طهور؟، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فرغ الوضوء ".حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ الْيَمَامِيَّ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ وَهُوَ ابْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: " خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةٍ، فَأَصَابَنَا جَهْدٌ حَتَّى هَمَمْنَا أَنْ نَنْحَرَ بَعْضَ ظَهْرِنَا، فَأَمَرَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَمَعْنَا مَزَاوِدَنَا، فَبَسَطْنَا لَهُ نِطَعًا فَاجْتَمَعَ زَادُ الْقَوْمِ عَلَى النِّطَعِ، قَالَ: فَتَطَاوَلْتُ لِأَحْزِرَهُ كَمْ هُوَ فَحَزَرْتُهُ كَرَبْضَةِ الْعَنْزِ وَنَحْنُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ مِائَةً، قَالَ: فَأَكَلْنَا حَتَّى شَبِعْنَا جَمِيعًا، ثُمَّ حَشَوْنَا جُرُبَنَا، فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَهَلْ مِنْ وَضُوءٍ؟، قَالَ: فَجَاءَ رَجُلٌ بِإِدَاوَةٍ لَهُ فِيهَا نُطْفَةٌ، فَأَفْرَغَهَا، فِي قَدَحٍ فَتَوَضَّأْنَا كُلُّنَا نُدَغْفِقُهُ دَغْفَقَةً أَرْبَعَ عَشْرَةَ مِائَةً، قَالَ: ثُمَّ جَاءَ بَعْدَ ذَلِكَ ثَمَانِيَةٌ، فَقَالُوا: هَلْ مِنْ طَهُورٍ؟، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَرِغَ الْوَضُوءُ ".
ایاس بن سلمہ نے ہمیں اپنے والد حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ میں نکلے، (راستے میں) تنگی (زاد راہ کی کمی) کا شکار ہو گئے حتی کہ ہم نے ارادہ کر لیا کہ اپنی بعض سواریاں ذبح کر لیں۔ اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو ہم نے اپنا زادراہ اکٹھا کر لیا۔ ہم نے اس کے لیے چمڑے کا دسترخوان بچھایا تو سب لوگوں کا زادراہ اس دسترخوان پر اکٹھا ہو گیا۔ کہا: میں نے نگاہ اٹھائی کہ اندازہ کر سکوں کہ وہ کتنا ہے؟ تو میں نے اندازہ لگایا کہ وہ ایک بکری کے بیٹھنے کی جگہ کے بقدر تھا اور ہم چودہ سو آدمی تھے۔ کہا: تو ہم نے کھایا حتی کہ ہم سب سیر ہو گئے، پھر ہم نے اپنے (خوراک کے) تھیلے (بھی) بھر لیے۔ اس کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: "کیا وضو کے لیے پانی ہے؟" کہا: تو ایک آدمی اپنا ایک برتن لایا۔ اس میں تھوڑا سا پانی تھا، اس نے وہ ایک کھلے منہ والے پیالے میں انڈیلا تو ہم سب نے وضو کیا، ہم چودہ سو آدمی اسے کھلا استعمال کر رہے تھے۔ کہا: پھر اس کے بعد آٹھ افراد (اور) آئے، انہوں نے کہا: کیا وضو کے لیے پانی ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "وضو کاپانی ختم ہو چکا
ایاس بن سلمہ رضی اللہ تعالی عنہ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ ہم ایک غزوہ کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے تو ہم تنگی اور مشقت سے دوچار ہو گئے، جس کی وجہ سے ہم نے اپنی بعض سواریوں کو نحر کرنے کا ارادہ کر لیا تو ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے اپنے توشے دان جمع کر لیے اور اس کے لیے چمڑے کا دسترخوان بچھا دیا اور لوگوں کا زادراہ چمڑے کا دسترخوان پر جمع ہو گیا، حضرت سلمہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں، میں اوپر اٹھا تاکہ اس کی مقدار کا اندازہ لگاؤں تو میرے اندازے کے مطابق وہ ایک بکری کے بیٹھنے کی جگہ کے برابر تھا اور ہم چودہ سو افراد تھے، ہم سب نے اس سے سیر ہو کر کھایا، پھر ہم نے اپنی تھیلیاں بھر لیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا، کیا کچھ پانی ہے؟ تو ایک آدمی اپنا لوٹا لایا، اس میں تھوڑا سا پانی تھا اور اسے ایک پیالہ میں ڈال دیا تو ہم سب نے اس سے وضو کیا اور ہم اسے خوب استعمال کر رہے تھے چودہ سو آدمی اس کے بعد آٹھ آدمی آئے اور کہنے لگے کیا وضو کے لیے پانی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وضو کا پانی ختم ہو چکا ہے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1729
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 4518 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4518  
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
جَهْدٌ:
تنگی ومشقت،
مراد بھوک ہے۔
(2)
مَزَاوِدَنَا:
مزود کی جمع ہے،
توشہ دان جس میں زادراہ رکھا جاتا ہے۔
(3)
النِّطَعِ:
چمڑے کا دستر خوان۔
(4)
حزِرَ:
اندازہ۔
(5)
تَطَاوَلْتُ:
میں اوپر کو اٹھا،
گردن اونچی کی۔
(6)
رَبْضَةِ:
بیٹھنے کی جگہ۔
(7)
جُرُب:
جراب کی جمع ہے،
چمڑے کا توشہ دان یا تھیلی۔
(8)
نُطْفَةٌ:
تھوڑا سا۔
(9)
نُدَغْفِقُهُ:
ہم اسے بےتحاشا استعمال کررہے تھے۔
فوائد ومسائل:
بعض حضرات کے نزدیک یہ واقعہ غزوہ تبوک میں پیش آیا،
جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دو معجزوں کا اظہار ہوا۔
(1)
تھوڑے سے طعام میں اتنی برکت پیدا ہوئی کہ چودہ سو (1400)
کے لشکر نے پیٹ بھر کر کھا لیا اور پھر اس سے اپنے توشہ دان بھر لیے۔
(2)
تھوڑا سا پانی چودہ سو کے پینے اور وضو کرنے کے لیے کافی ہو گیا اور اس سے یہ بھی ثابت ہوا،
اگر کھانے پینے کی اشیاء کم ہیں تو ان سب کو جمع کر لینا چاہیے اور ہر شخص اپنے ساتھی کو اپنے کھانے میں شریک کر لے اور دل میں یہ خیال نہ لائے،
میں کم کھاتا ہوں یہ زیادہ کھاتا ہے۔
اگر اس طرح ایثار و قربانی کا مظاہرہ کیا جائے تو اللہ تعالیٰ اپنی برکت نازل فرماتا ہے۔
لَقَط کی عام روایات کو کتاب کے تحت بیان کیا ہے اور لقطة الحاج سے باب کا آغاز کیا ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4518   



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.