الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
قربانی کے احکام و مسائل
2. باب سِنِّ الأُضْحِيَةِ:
2. باب: قربانی کی عمر کا بیان۔
حدیث نمبر: 5086
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثني عبد الله بن عبد الرحمن الدارمي ، حدثنا يحيي يعني ابن حسان ، اخبرنا معاوية وهو ابن سلام ، حدثني يحيي بن ابي كثير ، اخبرني بعجة بن عبد الله ، ان عقبة بن عامر الجهني اخبره ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قسم ضحايا بين اصحابه بمثل معناه.وحَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَي يَعْنِي ابْنَ حَسَّانَ ، أَخْبَرَنَا مُعَاوِيَةُ وَهُوَ ابْنُ سَلَّامٍ ، حَدَّثَنِي يَحْيَي بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، أَخْبَرَنِي بَعْجَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَسَمَ ضَحَايَا بَيْنَ أَصْحَابِهِ بِمِثْلِ مَعْنَاهُ.
معاویہ بن سلام نے کہا: مجھے یحییٰ بن ابی کثیر نے حدیث بیان کی، کہا مجھے بعجہ بن عبد اللہ نے بتا یا کہ حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے انھیں خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں میں قربانی کے جا نور تقسیم کیے۔اسی (سابقہ) حدیث کے ہم معنی۔
حضرت عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں میں قربانی کے جانور تقسیم فرمائے، اوپر کی روایت کے ہم معنی ہے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1965

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5086  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
بعض روایات میں یہ تصریح موجود ہے کہ اس کی رخصت تمہارے ہی لیے ہے،
کیونکہ آپ ﷺ نے خود ہی یہی جانور انہیں دیا تھا،
یہی رخصت آپ ﷺ نے ابوبردہ رضی اللہ تعالی عنہ اورعقبہ رضی اللہ تعالی عنہ کی طرح حضرت زید بن خالد رضی اللہ عنہ کو دی تھی۔
(شرح نووی،
تکملہ ج ص 560)

   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث\صفحہ نمبر: 5086   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.