الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
مشروبات کا بیان
The Book of Drinks
3. باب تَحْرِيمِ التَّدَاوِي بِالْخَمْرِ وَبَيَانِ أَنَّهَا لَيْسَتْ بدوَاءٍ
3. باب: شراب سے علاج کرنا حرام ہے اور وہ دوا نہیں ہے۔
Chapter: The prohibition of using Khamr as a remedy; It is not a remedy
حدیث نمبر: 5141
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا محمد بن المثنى ، ومحمد بن بشار ، واللفظ لابن المثنى، قالا: حدثنا محمد بن جعفر ، حدثنا شعبة ، عن سماك بن حرب ، عن علقمة بن وائل ، عن ابيه وائل الحضرمي ، ان طارق بن سويد الجعفي سال النبي صلى الله عليه وسلم عن الخمر فنهاه او كره ان يصنعها، فقال: إنما اصنعها للدواء، فقال: " إنه ليس بدواء ولكنه داء ".حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّى، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ وَائِلٍ الْحَضْرَمِيِّ ، أَنَّ طَارِقَ بْنَ سُوَيْدٍ الْجُعْفِيَّ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْخَمْرِ فَنَهَاهُ أَوْ كَرِهَ أَنْ يَصْنَعَهَا، فَقَالَ: إِنَّمَا أَصْنَعُهَا لِلدَّوَاءِ، فَقَالَ: " إِنَّهُ لَيْسَ بِدَوَاءٍ وَلَكِنَّهُ دَاءٌ ".
حضرت طارق بن سوید جعفی رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب (بنانے) کےمتعلق سوا ل کیا، آپ نے اس سے منع فرمایا یا اس کے بنانے کو نا پسند فرمایا، انھوں نےکہا: میں اس کو دوا کے لئے بناتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "یہ دوا نہیں ہے، بلکہ خود بیماری ہے۔"
حضرت وائل حضرمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت طارق بن سوید جعفی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب کے بارے میں سوال کیا؟ تو آپ نے اس سے منع فرمایا، یا اس کے بنانے کو ناپسند کیا، اس نے کہا، میں تو اسے بس بطور دوا تیار کرتا ہوں، آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ دواء نہیں ہے، وہ تو داء (بیماری) ہے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1984

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5141  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے،
شراب سے سرکہ بنانا درست نہیں ہے اور اس سے علاج معالجہ کرنا حرام ہے،
کیونکہ یہ دوا نہیں ہے،
بلکہ داء یعنی بیماری ہے اور اکثر فقہاء کا یہی موقف ہے،
امام ابو حنیفہ کی رائے یہی ہے کہ حرام چیزوں سے علاج جائز نہیں ہے اور بقول سعیدی صاحب متقدمین فقہائے احناف نے خمر کے ساتھ علاج کرنے کو جائز کہا ہے،
(شرح صحیح مسلم،
ج 6،
ص 235۔
)

ایک معنی یہ ہے کہ بہترین سرکہ وہ ہے جو شراب سے بنایا جائے دوسرا سرکہ صحیح نہیں۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث\صفحہ نمبر: 5141   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.