الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابي داود کل احادیث 5274 :حدیث نمبر
سنن ابي داود
کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل
Zakat (Kitab Al-Zakat)
30. باب الصَّدَقَةِ عَلَى بَنِي هَاشِمٍ
30. باب: بنی ہاشم کو صدقہ دینا کیسا ہے؟
Chapter: On Giving Sadaqah To Banu Hashim.
حدیث نمبر: 1654
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
حدثنا محمد بن العلاء، وعثمان بن ابي شيبة، قالا:حدثنا محمد هو ابن ابي عبيدة، عن ابيه، عن الاعمش، عن سالم، عن كريب مولى ابن عباس، عن ابن عباس، نحوه، زاد" ابي يبدلها له".
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا:حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، نَحْوَهُ، زَادَ" أَبِي يُبَدِّلُهَا لَهُ".
اس سند سے بھی ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی طرح کی روایت مروی ہے البتہ اس میں (ابوعبیدہ نے) یہ اضافہ کیا ہے کہ میرے والد اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بدل رہے تھے ۱؎۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف:6350) (صحیح)» ‏‏‏‏

وضاحت:
۱؎: اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میرے والد عباس رضی اللہ عنہ نے مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس لئے بھیجا کہ آپ اس اونٹ کو جو آپ نے انہیں دیا تھا صدقہ کے اونٹ سے بدل دیں اس مفہوم کے لحاظ سے «من الصدقة يبدلها» سے متعلق ہو گا، ناکہ «أعطاها» سے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ اونٹ صدقہ کے علاوہ مال سے دیا تھا، پھر جب صدقہ کے اونٹ آئے تو انہوں نے اسے بدلنا چاہا اس صورت میں خطابی اور بیہقی کی اس تاویل کی ضرورت نہیں جو انہوں نے اوپر والی حدیث کے سلسلہ میں کی ہے۔

The aforesaid tradition has also been transmitted by Ibn Abbas through a different chain of narrators in a similar manner. This version adds: “My father exchanged them for him”.
USC-MSA web (English) Reference: Book 9 , Number 1650


قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف
الأعمش وحبيب مدلسان وعنعنا
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 66

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1654  
´بنی ہاشم کو صدقہ دینا کیسا ہے؟`
اس سند سے بھی ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی طرح کی روایت مروی ہے البتہ اس میں (ابوعبیدہ نے) یہ اضافہ کیا ہے کہ میرے والد اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بدل رہے تھے ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1654]
1654. اردو حاشیہ: علامہ خطابی کہتے ہیں کہ اس میں شک نہیں کہ صدقہ حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لئے حرام تھا۔۔۔۔اور حدیث مختصر ر وایت ہونے کے باعث اس میں اس سبب کا زکر نہیں آیا۔جس کی بناء پر انہیں یہ اونٹ دیے گئے تھے۔جوشاید یہ ہے کہ نبی کریمﷺ نے ان سے کچھ اونٹ اُدھار لیے تھے۔ اور جب واپس کیے تھے تو حقیقت میں وہ صدقے کے تھے۔ اور امام بہیقی رحمۃ اللہ علیہ کا بھی یہی کہنا ہے۔ کے اس روایت کے دو معنی ہیں۔۔۔۔ممکن ہے کہ یہ تحریم صدقہ سے پہلے کی بات ہو۔اور آل رسول ﷺ کے لئے حرمت صدقہ بعد میں نازل ہوئی ہو۔ اور دوسرے معنی یہ ہوسکتے ہیں کہ شاید آپ نے حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اونٹ مساکین کےلئے ادھار لئے تھے۔ جو بعد میں آپ نے صدقہ کے اونٹوں میں سے واپس کیے۔(عون المعبود]
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 1654   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.