الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابي داود کل احادیث 5274 :حدیث نمبر
سنن ابي داود
کتاب: جنازے کے احکام و مسائل
Funerals (Kitab Al-Janaiz)
18. باب مَا يُسْتَحَبُّ مِنْ تَطْهِيرِ ثِيَابِ الْمَيِّتِ عِنْدَ الْمَوْتِ
18. باب: مستحب ہے کہ قریب الموت آدمی کے کپڑے پاک صاف کر دیے جائیں۔
Chapter: It Is Recommended To Purify The Clothes Of The Dying Person At The Time Of Death.
حدیث نمبر: 3114
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
حدثنا الحسن بن علي، حدثنا ابن ابي مريم، اخبرنا يحيى بن ايوب، عن ابن الهاد، عن محمد بن إبراهيم، عن ابي سلمة، عن ابي سعيد الخدري، انه لما حضره الموت دعا بثياب جدد، فلبسها، ثم قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول:" إن الميت يبعث في ثيابه التي يموت فيها".
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّهُ لَمَّا حَضَرَهُ الْمَوْتُ دَعَا بِثِيَابٍ جُدُدٍ، فَلَبِسَهَا، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِنَّ الْمَيِّتَ يُبْعَثُ فِي ثِيَابِهِ الَّتِي يَمُوتُ فِيهَا".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب ان کی موت کا وقت قریب آیا تو انہوں نے نئے کپڑے منگوا کر پہنے اور کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: مردہ اپنے انہیں کپڑوں میں (قیامت میں) اٹھایا جائے گا جن میں وہ مرے گا ۱؎۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 4428) (صحیح)» ‏‏‏‏

وضاحت:
۱؎: یعنی مرتے وقت اس کے بدن پر جو کپڑے ہوتے ہیں، بعض لوگوں نے کہا کہ  «ثیاب» سے اعمال مراد ہیں نہ کہ کپڑے۔

Narrated Abu Saeed al-Khudri: When the time of his death came, he called for new clothes and put on them. He then said: I heard the Messenger of Allah ﷺ say: A deceased will be raised in the clothes in which he died.
USC-MSA web (English) Reference: Book 20 , Number 3108


قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن
مشكوة المصابيح (1640)
   سنن أبي داود3114سعد بن مالكالميت يبعث في ثيابه التي يموت فيها

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3114  
´مستحب ہے کہ قریب الموت آدمی کے کپڑے پاک صاف کر دیے جائیں۔`
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب ان کی موت کا وقت قریب آیا تو انہوں نے نئے کپڑے منگوا کر پہنے اور کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: مردہ اپنے انہیں کپڑوں میں (قیامت میں) اٹھایا جائے گا جن میں وہ مرے گا ۱؎۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3114]
فوائد ومسائل:
مومن کا امتیازی وصف ہے۔
کہ وہمیشہ پاک صاف رہتا ہے۔
اور اللہ عزوجل بھی (متطهرين) سے محبت رکھتا ہے۔
تو چاہیے کہ آخرت کے سفر میں جس میں کہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات ہونے والی ہے۔
مسلمان کا جسم اور لباس خوب عمدہ اور پاک صاف ہو خیال رہے کہ لوگ محشر میں ابتداءً بے لباس اٹھائے جایئں گے۔
اور پھر سب سے پہلے حضرت ابراہیم ؑ اور بعد ازان محمد رسول اللہ ﷺ کو لباس دیا جائے گا۔
اور ان کے بعد دیگر مومنین کو تو جس نے جس قسم کا لباس اختیار کیا ہوگا۔
اسے اسی قسم کا لباس دے دیا جائے گا۔
مگر لباس التقویٰ ہی سب سے بڑھ کر ہے۔
اس کے بغیر ظاہری لباس لغو بے معنی ہیں۔
اور عربی محاورہ میں (طاهر الثوب) پاک صاف کپڑوں والا ایسےآدمی کو کہا جاتا ہے جو اپنے اخلاق وکردار میں صاف ستھرا ہو اور اس کے برعکس کو (دنس الثوب) میلے کچیلے کپڑوں والا سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
یعنی اس کا اخلاق وکردار گندا اور میلا ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 3114   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.