الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابي داود کل احادیث 5274 :حدیث نمبر
سنن ابي داود
کتاب: علم کے مسائل
Knowledge (Kitab Al-Ilm)
6. باب تَكْرِيرِ الْحَدِيثِ
6. باب: ایک بات کو باربار دہرانے کا بیان۔
Chapter: Repeating words.
حدیث نمبر: 3653
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
حدثنا عمرو بن مرزوق، اخبرنا شعبة، عن ابي عقيل هاشم بن بلال، عن سابق بن ناجية، عن ابي سلام، عن رجل خدم النبي صلى الله عليه وسلم: ان النبي صلى الله عليه وسلم كان" إذا حدث حديثا اعاده ثلاث مرات".
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي عَقِيلٍ هَاشِمِ بْنِ بِلَالٍ، عَنْ سَابِقِ بْنِ نَاجِيَةَ، عَنْ أَبِي سَلَّامٍ، عَنْ رَجُلٍ خَدَمَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ" إِذَا حَدَّثَ حَدِيثًا أَعَادَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ".
ابو سلام ایک شخص سے جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی ہے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی (اہم) بات بیان کرتے تو اسے تین مرتبہ دہراتے (تاکہ اچھی طرح سامع کی سمجھ میں آ جائے)۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15676) (ضعیف الإسناد)» ‏‏‏‏ (اس کے راوی سابق لین الحدیث ہیں، مگر یہ حدیث انس رضی اللہ عنہ سے صحیح بخاری میں مروی ہے)

Abu Salam said on the authority of a man who served the Holy Prophet ﷺ that whenever he talked, he repeated it three times.
USC-MSA web (English) Reference: Book 25 , Number 3645


قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد

قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن
سابق بن ناجية صحح له الحاكم والذھبي ووثقه ابن حبان فھو حسن الحديث
   سنن أبي داود3653موضع إرسالإذا حدث حديثا أعاده ثلاث مرات

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3653  
´ایک بات کو باربار دہرانے کا بیان۔`
ابو سلام ایک شخص سے جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی ہے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی (اہم) بات بیان کرتے تو اسے تین مرتبہ دہراتے (تاکہ اچھی طرح سامع کی سمجھ میں آ جائے)۔ [سنن ابي داود/كتاب العلم /حدیث: 3653]
فوائد ومسائل:
فائدہ۔
حسب ظروف ومصالح مدرس خطیب اور واعظ کو چاہیے کے اپنی بات سامعین کے کوب ذہن نشین کرائے اور بات دہرانے کو عیب نہ جانے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 3653   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.