الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن نسائي کل احادیث 5761 :حدیث نمبر
سنن نسائي
ابواب: جن چیزوں سے غسل واجب ہو جاتا ہے اور جن سے نہیں ہوتا
Mention When Ghusal (A Purifying Bath) Is Obligatory And When It Is Not
179. بَابُ : مُضَاجَعَةِ الْحَائِضِ
179. باب: حائضہ کے ساتھ لیٹنے کا بیان۔
Chapter: Lying Down With A Menstruating Woman
حدیث نمبر: 284
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
اخبرنا إسماعيل بن مسعود، قال: حدثنا خالد، قال: حدثنا هشام، ح وانبانا عبيد الله بن سعيد، وإسحاق بن إبراهيم، قالا: حدثنا معاذ بن هشام واللفظ له، قال: حدثني ابي، عن يحيى، قال: حدثنا ابو سلمة، ان زينب بنت ابي سلمة حدثته، ان ام سلمة حدثتها، قالت: بينما انا مضطجعة مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في الخميلة إذ حضت، فانسللت فاخذت ثياب حيضتي، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" انفست؟ قلت: نعم، فدعاني فاضطجعت معه في الخميلة".
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ، قال: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، قال: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، ح وَأَنْبَأَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ وَاللَّفْظُ لَهُ، قال: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ يَحْيَى، قال: حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ، أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ حَدَّثَتْهُ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهَا، قالت: بَيْنَمَا أَنَا مُضْطَجِعَةٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَمِيلَةِ إِذْ حِضْتُ، فَانْسَلَلْتُ فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حَيْضَتِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَفِسْتِ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، فَدَعَانِي فَاضْطَجَعْتُ مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ".
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چادر میں لیٹی تھی کہ اسی دوران مجھے حیض آ گیا، تو میں آہستہ سے کھسک آئی اور جا کر میں نے اپنے حیض کا کپڑا لیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پوچھنے لگے: کیا تم کو حیض آ گیا ہے؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا، تو (جا کر) میں آپ کے ساتھ چادر میں لیٹ گئی۔

تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الحیض 4 (298)، 21 (322)، 22 (323)، الصوم 24 (1929) صحیح مسلم/فیہ 2 (296)، (تحفة الأشراف: 18270)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الطھارة 121 (637)، مسند احمد 6/300، 318، سنن الدارمی/الطھارة 107 (1085)، ویأتي عند المؤلف في الحیض 10 (برقم: 371) (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
   صحيح البخاري323زينب بنت عبد اللهأنفست فقلت نعم فدعاني فاضطجعت معه في الخميلة
   صحيح البخاري298زينب بنت عبد اللهأنفست قلت نعم فدعاني فاضطجعت معه في الخميلة
   سنن النسائى الصغرى284زينب بنت عبد اللهأنفست قلت نعم فدعاني فاضطجعت معه في الخميلة
   سنن النسائى الصغرى371زينب بنت عبد اللهأنفست قلت نعم فدعاني فاضطجعت معه في الخميلة

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ محمد حسين ميمن حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 298  
´نفاس کو حیض کہنا`
«. . . أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهَا، قَالَتْ: بَيْنَا أَنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُضْطَجِعَةٌ فِي خَمِيصَةٍ، إِذْ حِضْتُ فَانْسَلَلْتُ فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حِيضَتِي، قَالَ: أَنُفِسْتِ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، فَدَعَانِي فَاضْطَجَعْتُ مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ . . .»
. . . ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک چادر میں لیٹی ہوئی تھی، اتنے میں مجھے حیض آ گیا۔ اس لیے میں آہستہ سے باہر نکل آئی اور اپنے حیض کے کپڑے پہن لیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کیا تمہیں نفاس آ گیا ہے؟ میں نے عرض کیا ہاں۔ پھر مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلا لیا، اور میں چادر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لیٹ گئی . . . [صحيح البخاري/كِتَاب الْحَيْضِ: 298]

فوائد و مسائل:
باب اور حدیث میں مناسبت:
امام بخاری رحمہ اللہ نے باب قائم فرمایا کہ نفاس کو حیض کہنا مگر وہ ایسی حدیث نہ لا سکے کیوں کہ ان کی شرط پر نہ تھی، جس میں نفاس کو حیض کہا گیا ہو بلکہ حدیث پیش کرتے ہیں جس میں حیض کو نفاس کہا گیا ہے۔
ابن رشد رحمہ اللہ وغیرہ فرماتے ہیں کہ:
«مراد البخاري ان يثبت ان النفاس هو الاصل فى تسمية الدم الخارج» [فتح الباري، ج 1، ص 520]
امام بخاری رحمہ اللہ یہ ثابت کر رہے ہیں کہ نفاس دراصل نکلنے والے خون کا نام ہے۔ (اسی لیے دونوں کا حکم ایک جیسا ہے)
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«ان حكم دم النفاس حكم دم الحيض» [فتح الباري ج1ص 520]
نفاس کے خون کا حکم حیض کے خون جیسا ہے۔
صاحب المتواری رقمطراز ہیں:
«ان حكم الحيض و النفاس فى منافاة الصلاة» [المتواري ص81]
یہ کہ حیض کا حکم نفاس کے حکم میں ہے کیوں کہ دونوں نماز پڑھنے سے روکتے ہیں۔
شاہ ولی اللہ فرماتے ہیں:
«حاصل ما اراده البخاري رحمه الله ان إطلاق الحيض على النفاس والنفاس على الحيض شائع فيما بين العرب فكان، ماثبت من الاحكام الحيض ثابتاً النفاس ايضاً . . .» [شرح تراجم ابواب البخاري، ص123]
حاصل یہ ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ کی غرض یہ کہ حیض کا اطلاق نفاس پر ہے اور نفاس کا اطلاق حیض پر ہے پس جو احکامات حیض کے لیے ہیں وہی نفاس کے لیے بھی ہیں جس کی کوئی تفصیل شارح نے نہیں کی نفاس کے بارے میں۔ (کیوں کہ ان دونوں کا حکم یکساں ہے مگر گنتی کا فرق ہے)
بدر الدین بن جماعۃ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
(ترجمۃ الباب اور حدیث میں) فقھی فائدہ یہ ہے کہ نفاس کا حکم بعین حیض کے حکم میں ہے (کیونکہ دونوں حرام چیزیں یکساں ہیں) اور دونوں پر غسل واجب ہے کیوں کہ نفاس حیض ہی کا خون ہے اور دونوں کا حکم ایک ہی ہے۔ [مناسبات تراجم البخاري، ص 43-44]
امام خطابی رحمہ اللہ کا بھی یہی کہنا ہے کہ حیض اصل لفظ نفاس سے ماخوذ ہے اور وہ خون ہے۔ [اعلام الحديث فى شرح صحيح البخاري۔ ج1۔ ص313]
لہٰذا امام بخاری رحمہ اللہ نے جو باب قائم فرمایا اس کی غرض یہی تھی کہ نفاس حیض کے حکم میں ہے اور حیض نفاس کے حکم میں کیوں کہ دونوں صلاۃ ادا کرنے سے روکتے ہیں یہیں سے ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت ہے۔
   عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد اول، حدیث\صفحہ نمبر: 144   
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 298  
´حیض کو نفاس اور نفاس کو حیض کہنا`
«. . . أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهَا، قَالَتْ: بَيْنَا أَنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُضْطَجِعَةٌ فِي خَمِيصَةٍ، إِذْ حِضْتُ فَانْسَلَلْتُ فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حِيضَتِي، قَالَ: أَنُفِسْتِ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، فَدَعَانِي فَاضْطَجَعْتُ مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ . . .»
. . . ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک چادر میں لیٹی ہوئی تھی، اتنے میں مجھے حیض آ گیا۔ اس لیے میں آہستہ سے باہر نکل آئی اور اپنے حیض کے کپڑے پہن لیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کیا تمہیں نفاس آ گیا ہے؟ میں نے عرض کیا ہاں۔ پھر مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلا لیا، اور میں چادر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لیٹ گئی . . . [صحيح البخاري/كِتَاب الْحَيْضِ: 298]

تشریح:
نفاس کے مشہور معنی تو یہ ہیں کہ جو خون عورت کو زچگی میں آئے وہ نفاس ہے۔ مگر کبھی حیض کو بھی نفاس کہہ دیتے ہیں اور نفاس کو حیض، اس طرح نام بدل کر تعبیر کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود یہاں حیض کے لیے نفاس کا لفظ استعمال فرمایا ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 298   
  حافظ عمران ايوب لاهوري حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 298  
´حائضہ کے ساتھ صرف ہم بستری ہی حرام ہے`
«. . . أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهَا، قَالَتْ: بَيْنَا أَنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُضْطَجِعَةٌ فِي خَمِيصَةٍ، إِذْ حِضْتُ فَانْسَلَلْتُ فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حِيضَتِي، قَالَ: أَنُفِسْتِ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، فَدَعَانِي فَاضْطَجَعْتُ مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ . . .»
. . . ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک چادر میں لیٹی ہوئی تھی، اتنے میں مجھے حیض آ گیا۔ اس لیے میں آہستہ سے باہر نکل آئی اور اپنے حیض کے کپڑے پہن لیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کیا تمہیں نفاس آ گیا ہے؟ میں نے عرض کیا ہاں۔ پھر مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلا لیا، اور میں چادر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لیٹ گئی . . . [صحيح البخاري/كِتَاب الْحَيْضِ/بَابُ مَنْ سَمَّى النِّفَاسَ حَيْضًا: 298]

تخريج الحديث:
[170۔ البخاري فى: 6 كتاب الحيض: 22 باب من اتخذ ثياب الحيض سوي ثياب الطهر 298، مسلم 296]

لغوی توضیح:
«خَمِيْلَة» چارد۔
«اَنُفِسْت» کیا تو حائضہ ہو گئی ہے؟

فھم الحدیث:
اس اور آئندہ احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ حائضہ کے ساتھ صرف ہم بستری ہی حرام ہے باقی اس کے ساتھ لیٹنا، غسل کرنا اور کھانا پینا وغیرہ سب امور جائز و مباح ہیں۔ جبکہ یہود کی یہ عادت تھی کہ جب ان میں کوئی عورت حائضہ ہوتی تو نہ اس کے ساتھ کھاتے اور نہ ہی اس کے ساتھ ایک گھر میں رہتے، پھر اسلام آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دے دیا کہ عورتوں کے ساتھ سب کچھ کرو سوائے جماع و ہم بستری کے۔ [مسلم: كتاب الحيض 302، أبوداؤد 258، ترمذي 2977، ابن ماجه 644]
   جواہر الایمان شرح الولووالمرجان، حدیث\صفحہ نمبر: 170   
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 371  
´حائضہ کو حیض کے کپڑے میں ساتھ لٹانے کا بیان۔`
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لیٹی ہوئی تھی کہ اسی دوران مجھے حیض آ گیا، تو میں چپکے سے کھسک آئی، اور جا کر میں نے اپنے حیض کا کپڑا لیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا تم حائضہ ہو گئی؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، پھر آپ نے مجھے بلایا، تو میں جا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چادر میں لیٹ گئی، یہ الفاظ عبیداللہ بن سعید کے ہیں۔ [سنن نسائي/كتاب الحيض والاستحاضة/حدیث: 371]
371۔ اردو حاشیہ: اس روایت میں امام نسائی رحمہ اللہ کے دو استاد ہیں: عبید اللہ بن سعید اور اسحاق بن ابراہیم۔ دونوں کی روایت کا مفہوم ایک ہے، الفاظ میں کچھ فرق ہے۔ بیان کردہ الفاظ عبیداللہ بن سعید کے ہیں، نہ کہ اسحاق کے۔ مزید دیکھیے: حدیث: 284 کے فوائد و مسائل۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 371   
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 284  
´حائضہ کے ساتھ لیٹنے کا بیان۔`
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چادر میں لیٹی تھی کہ اسی دوران مجھے حیض آ گیا، تو میں آہستہ سے کھسک آئی اور جا کر میں نے اپنے حیض کا کپڑا لیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پوچھنے لگے: کیا تم کو حیض آ گیا ہے؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا، تو (جا کر) میں آپ کے ساتھ چادر میں لیٹ گئی۔ [سنن نسائي/ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه/حدیث: 284]
284۔ اردو حاشیہ:
➊ حیض کے کپڑوں سے مراد لنگوٹی وغیرہ بھی ہو سکتی ہے۔ ممکن ہے، انہوں نے حیض کے لیے مکمل لباس الگ رکھا ہوا ہو اور یہ بہتر ہے۔
➋ حیض کی حالت میں اگر مرد کے کپڑوں یا جسم کو حیض کا خون لگنے کا احتمال نہ ہو تو اس حالت میں بیوی کے ساتھ لیٹا جا سکتا ہے، اس سے بوس و کنار بھی جائز ہے، صرف جماع حرام ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 284   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.