فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله، سنن نسائي، تحت الحديث 1677
´وتر پڑھنے کے حکم کا بیان۔` علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وتر فرض نماز کی طرح کوئی حتمی و واجبی چیز نہیں ہے، البتہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب قيام الليل وتطوع النهار/حدیث: 1677]
1677۔ اردو حاشیہ: چونکہ وتر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے جسے آپ نے کبھی ترک نہیں کیا، لہٰذا اسے بلاعذر ترک کرنا درست نہیں۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 1677