ثوبان رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”مسلمان جب اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کرتا ہے تو وہ برابر جنت میں پھل چنتا رہتا ہے
“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ثوبان کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- ابوغفار اور عاصم احول نے یہ حدیث بطریق:
«عن أبي قلابة عن أبي الأشعث عن أبي أسماء عن ثوبان عن النبي صلى الله عليه وسلم» روایت کی ہے،
۳- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے سنا کہ جس نے یہ حدیث بطریق:
«عن أبي الأشعث عن أبي أسماء» روایت کی ہے وہ زیادہ صحیح ہے،
۴- محمد بن اسماعیل بخاری کہتے ہیں: ابوقلابہ کی حدیثیں ابواسماء ہی سے مروی ہیں سوائے اس حدیث کے یہ میرے نزدیک بطریق:
«عن أبي الأشعث عن أبي أسماء» مروی ہے،
۵- اس باب میں علی، ابوموسیٰ، براء، ابوہریرہ، انس اور جابر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔