الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ترمذي کل احادیث 3956 :حدیث نمبر
سنن ترمذي
کتاب: نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے احکامات اور فیصلے
The Chapters On Judgements From The Messenger of Allah
3. باب مَا جَاءَ فِي الْقَاضِي كَيْفَ يَقْضِي
3. باب: قاضی فیصلہ کیسے کرے؟
Chapter: What Has Been Related About How The Judge Is To Make A Judgement
حدیث نمبر: 1327
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا هناد، حدثنا وكيع، عن شعبة، عن ابي عون الثقفي، عن الحارث بن عمرو، عن رجال من اصحاب معاذ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم بعث معاذا إلى اليمن، فقال: " كيف تقضي؟ " فقال: اقضي بما في كتاب الله. قال: " فإن لم يكن في كتاب الله؟ " قال: فبسنة رسول الله صلى الله عليه وسلم. قال: " فإن لم يكن في سنة رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ " قال: اجتهد رايي، قال: " الحمد لله الذي وفق رسول رسول الله صلى الله عليه وسلم ".حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي عَوْنٍ الثَّقَفِيِّ، عَنْ الْحَارِثِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ رِجَالٍ مِنْ أَصْحَابِ مُعَاذٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ مُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ، فَقَالَ: " كَيْفَ تَقْضِي؟ " فَقَالَ: أَقْضِي بِمَا فِي كِتَابِ اللَّهِ. قَالَ: " فَإِنْ لَمْ يَكُنْ فِي كِتَابِ اللَّهِ؟ " قَالَ: فَبِسُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: " فَإِنْ لَمْ يَكُنْ فِي سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ " قَالَ: أَجْتَهِدُ رَأْيِي، قَالَ: " الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي وَفَّقَ رَسُولَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
معاذ بن جبل رضی الله عنہ کے شاگردوں میں سے کچھ لوگوں سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ کو (قاضی بنا کر) یمن بھیجا، تو آپ نے پوچھا: تم کیسے فیصلہ کرو گے؟، انہوں نے کہا: میں اللہ کی کتاب سے فیصلے کروں گا، آپ نے فرمایا: اگر (اس کا حکم) اللہ کی کتاب (قرآن) میں موجود نہ ہو تو؟ معاذ نے کہا: تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے فیصلے کروں گا، آپ نے فرمایا: اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت میں بھی (اس کا حکم) موجود نہ ہو تو؟، معاذ نے کہا: (تب) میں اپنی رائے سے اجتہاد کروں گا۔ آپ نے فرمایا: اللہ کا شکر ہے جس نے اللہ کے رسول کے قاصد کو (صواب کی) توفیق بخشی۔

تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الأقضیة 11 (3592)، (تحفة الأشراف: 11373)، وسنن الدارمی/المقدمة 20 (170) (ضعیف) (سند میں ”الحارث بن عمرو“ اور ”رجال من اصحاب معاذ“ مجہول راوی ہیں)»

قال الشيخ الألباني: ضعيف، الضعيفة (881) //، ضعيف أبي داود (770 / 3592) //

قال الشيخ زبير على زئي: (1328،1327) إسناده ضعيف /د 3593
   جامع الترمذي1327معاذ بن جبلكيف تقضي فقال أقضي بما في كتاب الله قال فإن لم يكن في كتاب الله قال فبسنة رسول الله قال فإن لم يكن في سنة رسول الله قال أجتهد رأيي قال الحمد لله الذي وفق رسول رسول الله
   سنن أبي داود3592معاذ بن جبلكيف تقضي إذا عرض لك قضاء قال أقضي بكتاب الله قال فإن لم تجد في كتاب الله قال فبسنة رسول الله قال فإن لم تجد في سنة رسول الله ولا في كتاب الله قال أجتهد رأيي ولا آلو فضرب رسول الله صدره

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1327  
´قاضی فیصلہ کیسے کرے؟`
معاذ بن جبل رضی الله عنہ کے شاگردوں میں سے کچھ لوگوں سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ کو (قاضی بنا کر) یمن بھیجا، تو آپ نے پوچھا: تم کیسے فیصلہ کرو گے؟، انہوں نے کہا: میں اللہ کی کتاب سے فیصلے کروں گا، آپ نے فرمایا: اگر (اس کا حکم) اللہ کی کتاب (قرآن) میں موجود نہ ہو تو؟ معاذ نے کہا: تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے فیصلے کروں گا، آپ نے فرمایا: اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت میں بھی (اس کا حکم) موجود نہ ہو تو؟، معاذ نے کہا: (تب) میں اپنی رائے سے اجتہاد کروں گا۔ آپ نے فرمایا: اللہ کا شکر ہے ج۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الأحكام/حدیث: 1327]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں الحارث بن عمرو اوررجال من اصحاب معاذ مجہول راوی ہیں)
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 1327   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3592  
´فیصلے میں اجتہاد رائے کا بیان۔`
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے اصحاب میں سے حمص کے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ رضی اللہ عنہ کو جب یمن (کا گورنر) بنا کرب بھیجنے کا ارادہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: جب تمہارے پاس کوئی مقدمہ آئے گا تو تم کیسے فیصلہ کرو گے؟ معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کی کتاب کے موافق فیصلہ کروں گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اللہ کی کتاب میں تم نہ پا سکو؟ تو معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے موافق، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر سنت رسول اور کتاب اللہ دونو۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الأقضية /حدیث: 3592]
فوائد ومسائل:
فائدہ: یہ روایت فقہاء کے نزدیک بہت زیادہ مشہور ہے۔
مگرحققیت یہ ہے کہ سند کے لہاظ سے بالکل ضعیف ہے۔
آئمہ جرح تعدیل میں کوئی بھی اس کی تصیح نہیں کرتا اس کے ضعف کے تین سبب گنوائے گئے ہیں۔


مرسل ہے۔


اصحاب معاذ مجہول ہیں۔


حارث بن عمرو مجہول ہے۔
امام بخاری کہتے ہیں۔
لايصح ولا يعرف الا مرسلا یہ صحیح نہیں اور جتنے طرق معروف ہیں سبھی مرسل ہیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں۔
هذا حديث لا نعرفه إلا من هذا الوجه وليس إسناده عندي بمتصل یہ حدیث بس اس سند سے مروی ہے۔
جو میرے نزدیک متصل نہیں ہے۔
امام دارقطنی کہتے ہیں۔
(والمرسل أصح) اس کا مرسل ہونا ہی صحیح تر ہے۔
ابن حزم کہتے ہیں۔
(لا يصح لأن الحارث مجهول و شيوخه لايعرفون) یہ حدیث صحیح نہیں کیونکہ حارث مجہو ل ہے۔
اس کے شیوخ کی بھی خبر نہیں کہ کون ہے۔
ابن طاہر کہتے ہیں۔
لا يصح ابن جوزی نے کہا۔
لا يصح۔
ذہبی کہتے ہیں۔
و أنی له الصحة؟ ومداره علی الحارث بن عمر وهو مجهول عن رجال من أهل حمص لايدری من هم یہ حدیث کیونکہ صحیح ہوسکتی ہے؟ اس کا مدار حارث بن عمرو پر ہے۔
اور وہ خود مجہول ہے۔
اہل حمص سے روایت کرتا ہے۔
جن کی خبر نہیں کہ وہ کون ہیں علاوہ ازیں عقیلی سبکی اور ابن حجر ؒ بھی یہی کہتے ہیں۔
علامہ البانی ؒفرماتے ہیں۔
معنوی اعتبار سے بھی اس میں زبردست خلل ہے۔
اس میں حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یہ قول اس لئے بیان کیا گیا ہے کہ پہلے کتاب اللہ سے فیصلہ کروں گا۔
اگر اس میں نہ ملا تو پھر سنت رسول اللہ سے اگر اس میں بھی ملا تو پھر رائے استعمال کروں گا حالانکہ یہ ترتیب اورقرآن وسنت کی تفریق کسی طرح صحیح نہیں۔
بلکہ قرآن کریم کے ساتھ ساتھ حدیث وسنت کی طرف رجوع کرنا واجب ہے۔
کیونکہ سنت قرآن کریم کے مجمل کا بیان کرتی ہے۔
مطلق کی تقید اور عموم کی تخصیص کرتی ہے۔
الغرض یہ ترتیب صحیح نہیں۔
بلکہ ہر مسئلہ بیک وقت قرآن وسسنت میں تلاش کیا جائے۔
پھر خیروالقرون صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین تابعین وتبع تابعین کے فتاویٰ و معمولات کو دیکھا جائے۔
اگر نہ ملے تو صاحب علم کو استبناط واستدلال اوراجتہاد کا حق حاصل ہے۔
(ماخوذ از سلسلة الأحادیث الضعیفة علامہ البانی الجزء ثانی، حدیث: 881)
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 3592   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.