الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ترمذي کل احادیث 3956 :حدیث نمبر
سنن ترمذي
کتاب: لباس کے احکام و مسائل
The Book on Clothing
10. باب مَا جَاءَ فِي لُبْسِ الصُّوفِ
10. باب: اونی کپڑا پہننے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1733
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا حدثنا احمد بن منيع، حدثنا إسماعيل بن إبراهيم، حدثنا ايوب، عن حميد بن هلال، عن ابي بردة، قال: " اخرجت إلينا عائشة كساء ملبدا وإزارا غليظا، فقالت: قبض روح رسول الله صلى الله عليه وسلم في هذين "، قال ابو عيسى: وفي الباب، عن علي، وابن مسعود، وحديث عائشة حديث حسن صحيح.حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، قَالَ: " أَخْرَجَتْ إِلَيْنَا عَائِشَةُ كِسَاءً مُلَبَّدًا وَإِزَارًا غَلِيظًا، فَقَالَتْ: قُبِضَ رُوحُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَيْنِ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: وَفِي الْبَاب، عَنْ عَلِيٍّ، وَابْنِ مَسْعُودٍ، وَحَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ابوبردہ کہتے ہیں کہ عائشہ رضی الله عنہا نے ہمارے سامنے ایک اونی چادر اور موٹا تہ بند نکالا اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات انہی دونوں کپڑوں میں ہوئی ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- عائشہ کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں علی اور ابن مسعود رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الخمس 5 (3108)، واللباس 19 (5818)، صحیح مسلم/اللباس 6 (2080)، سنن ابی داود/ اللباس 8 (4036)، سنن ابن ماجہ/اللباس 1 (3551)، (تحفة الأشراف: 17693)، و مسند احمد (6/32، 131) (صحیح)»

وضاحت:
۱؎: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی تھی کہ «اللهم أحيني مسكينا وأمتني مسكينا» اللہ مجھے مسکین کی زندگی عطا کر اور اسی حالت میں میری وفات ہو، اللہ نے آپ کی یہ دعا قبول کی چنانچہ آپ کی وفات حدیث میں مذکور دو معمولی کپڑوں میں ہوئی، غور کا مقام ہے کہ آپ زہد کے کس مقام پر فائز تھے، اور دنیاوی مال و متاع سے کس قدر دور رہتے تھے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3551)

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1733  
´اونی کپڑا پہننے کا بیان۔`
ابوبردہ کہتے ہیں کہ عائشہ رضی الله عنہا نے ہمارے سامنے ایک اونی چادر اور موٹا تہ بند نکالا اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات انہی دونوں کپڑوں میں ہوئی ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب اللباس/حدیث: 1733]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
نبی اکرم ﷺ نے یہ دعاکی تھی کہ (اللّٰهُمَّ أحيِنِي مِسكِينًا وَّأَمِتنِي مِسكِينًا) (اللہ مجھے مسکین کی زندگی عطاکر اور اسی حالت میں میری وفات ہو) اللہ نے آپ کی یہ دعا قبول کی چنانچہ آپ کی وفات حدیث میں مذکور دومعمولی کپڑوں میں ہوئی،
غور کا مقام ہے کہ آپ زہد کے کس مقام پر فائز تھے،
اور دنیاوی مال ومتاع سے کس قدر دور رہتے تھے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 1733   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.