الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: غزوات کے بیان میں
The Book of Al- Maghazi
48. بَابُ غَزْوَةِ الْفَتْحِ فِي رَمَضَانَ:
48. باب: فتح مکہ کا بیان جو رمضان سنہ ۸ ھ میں ہوا تھا۔
(48) Chapter. The Ghazwa of Al-Fath (was fought) during Ramadan.
حدیث نمبر: 4278
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
وقال عبد الرزاق: اخبرنا معمر، عن ايوب، عن عكرمة، عن ابن عباس رضي الله عنهما: خرج النبي صلى الله عليه وسلم عام الفتح. وقال حماد بن زيد: عن ايوب، عن عكرمة، عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم.وَقَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ. وَقَالَ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ: عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
‏‏‏‏ اور عبدالرزاق نے کہا ہم کو معمر نے خبر دی ‘ انہیں ایوب نے ‘ انہیں عکرمہ نے اور انہیں ابن عباس رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا۔ اور حماد نے ایوب سے روایت کیا ‘ انہوں نے عکرمہ سے ‘ انہوں نے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا۔

Ibn `Abbas added: "The Prophet went (to Hunain) in the year of the Conquest (of Mecca).
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5 , Book 59 , Number 575


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4278  
4278. حضرت معمر سے روایت ہے، انہیں عکرمہ نے بواسطہ ایوب بتایا، وہ ابن عباس ؓ سے بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ فتح مکہ کے سال نکلے۔ حماد بن زید نے ایوب سے، انہوں نے عکرمہ سے بروایت ابن عباس ؓ نبی ﷺ سے ذکر کیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4278]
حدیث حاشیہ:
مشہور روایتوں میں ہے کہ آنحضرت ﷺ غزوئہ حنین کے لیے شوال میں فتح مکہ کے بعد تشریف لے گئے تھے۔
اس روایت میں ہے کہ آنحضرت ﷺ نے رمضان ہی میں غزوئہ حنین کا سفر کیا تھا۔
سو تطبیق یہ ہے کہ سفر مبارک رمضان میں شروع ہوا۔
شوال میں اس کی تکمیل ہوئی۔
غزوئہ حنین کا وقوع شوال ہی میں صحیح ہے۔
(قسطلانی)
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 4278   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4278  
4278. حضرت معمر سے روایت ہے، انہیں عکرمہ نے بواسطہ ایوب بتایا، وہ ابن عباس ؓ سے بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ فتح مکہ کے سال نکلے۔ حماد بن زید نے ایوب سے، انہوں نے عکرمہ سے بروایت ابن عباس ؓ نبی ﷺ سے ذکر کیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4278]
حدیث حاشیہ:

ان روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ غزوہ حنین کے لیے ماہ رمضان میں تشریف لے گئے، حالانکہ غزوہ حنین رمضان میں نہیں بلکہ ماہ شوال میں ہوا تھا۔
اس اشکال کے مختلف جواب دیے گئے ہیں لیکن محب طبری کا جواب قرین قیاس معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے رمضان میں حنین کی طرف نکلنے سے مراد یہ ہے کہ ہوازن کی شورش سن کر ان کی طرف رمضان میں نکلنے کا پروگرام بنایاتھا، یعنی نکلنے سے مراد نکلنے کا ارادہ ہے۔
یہ استعمال عربی زبان میں عام ہے۔

حنین مکہ مکرمہ سے دس میل دور ایک وادی ہے۔
اس غزوے کا سبب یہ تھا کہ جب رسول اللہ ﷺ نے خزاعہ کی مدد کے لیے مکہ مکرمہ سے نکلنے کاارادہ کیا تو قبیلہ ہوازن کو یہ خبر پہنچائی گئی کہ آپ ان پرحملہ کرنے والے ہیں۔
وہ آپ کا مقابلہ کرنے کے لیے ذوالمجاز منڈی میں آگئے۔
رسول اللہ ﷺ چلتے رہے حتی کہ وادی حنین میں اتوار کی رات کو پہنچے، پھرنصف شوال اتوار کے دن ان سے صلح ہوگئ۔
(عمدة القاري: 264/12۔
)

   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 4278   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.