(سفیان کے بجائے) شعبہ نے سلیمان بن اعمش سے یہی روایت انہی کی سند سے بیان کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” تین (لوگوں) سے اللہ گفتگو نہیں کرے گا، نہ ان کی طرف دیکھے گا اور نہ انہیں پاک کرے گا اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہو گا۔“
امام صاحبؒ ایک دوسری سند سے بیان کرتے ہیں کہ آپؐ نے فرمایا: ”اللہ ان سے گفتگو نہیں کرے گا نہ ان کی طرف دیکھے گا اور نہ ہی انھیں پاک کرے گا، ان کے لیے درد ناک عذاب ہے۔“