سوانح حیات امام مالک بن انس المدنی رحمہ اللہ
سوانح حیات​:​
الموطأ:
◈ امام شافعی رحمہ اللہ نے (صحیح بخاری و صحیح مسلم کی تصنیف سے پہلے) فرمایا: رُوئے زمین پر علمی کتابوں میں موطأ مالک سے زیادہ سے کوئی کتاب نہیں ہے۔ [الجرح و التعديل 12/1، وسنده صحيح]
موطأ امام مالک کا ذکر صحیح ابن خزیمہ (140) اور صحیح ابن حبان (الاحسان: 5638، دوسرا نسخہ 5667) وغیرہما میں کثرت سے موجود ہے۔
◈ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے امام مالک کی کتاب کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے فرمایا: «ما أحسن لمن تدين به» جو شخص دین پر چلنا چاہتا ہے، اس کے لئے کتنی اچھی کتاب ہے۔ [كشف المغطا فى فضل الموطا لابن عساكر، ص: 41، وسنده حسن]، نیز دیکھئے [الاستذكار 12/1، 13]


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.