الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
سوانح حیات امام ابن ماجہ رحمہ اللہ
سوانح حیات​:​
اساتذہ کرام:
امام ابن ماجہ رحمہ اللہ کو اپنے وقت کے عظیم محدثین سے شرف تلمذ حاصل رہا جن میں مکی، مدنی اور قزوینی محدثین بھی شامل ہیں،
چنانچہ مدینے میں آپ کے اساتذہ میں:
➊ حافظ ابن مصعب الزبیری ➋ احمد بن ابوبکر العوفی اور ➌ حافظ ابراہیم بن المنذر شامل ہیں۔

جبکہ مکے میں آپ نے:
➍ حافظ جلوانی ابو محمد حسن بن علی الخلال ➎ حافظ زبیر بن بکار قاضی مکہ ➏ حافظ سلمہ بن شبیب وغیرہم سے استفادہ کیا۔

اہل قزوین میں سے:
➐ عمرو بن رافع بجلی ➑ اسماعیل بن توبہ اور ➒ محمد بن ابوخالد القزوینی قابل ذکر ہیں۔

ان کے علاوہ:
➓ جبارہ بن المغلس ⓫ ابوبکر بن ابی شیبہ ⓬ نصر بن علی الجھضمی ⓭ محمد بن یحییٰ نیشاپوری ⓮ ابوبکر بن خلاد باہلی ⓯ محمد بن بشار ⓰ علی بن محمد الطنافسی اور ⓱ علی بن منذر آپ کے قابل ذکر اساتذہ ہیں۔


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.