الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ترمذي کل احادیث 3956 :حدیث نمبر
سوانح حیات امام ترمذی رحمہ اللہ
سوانح حیات:​
ولادت و خاندان:
امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ کی پیدائش غالبا 210 ھ کے حدود میں ہوئی، بعض علماء کے قول کے مطابق 209 ھ میں ہوئی۔
آپ کے دادا مروزی تھے، لیث بن یسار کے دور میں مرو سے ترمذ منتقل ہوئے اور وہیں سکونت اختیار کر لی، نہر بلخ جسے نہر جیحون بھی کہتے ہیں پر واقع شہر ترمذ میں امام ترمذی کی پیدائش ہوئی، پیدائش اور سکونت کی وجہ سے ترمذی کی نسبت سے مشہور ہوئے۔
ترمذ «ت» اور «م» کے کسرے (زیر) سے مشہور ہے، «ت» کے زبر اور پیش کے ساتھ بھی آیا ہے۔
قبیلہ غیلان کی شاخ بنی سلیم کی نسبت سے سلمی کہلاتے ہیں، اور بوغ ترمذ کے قریب ایک گاؤں کی نسبت سے بوغی، جو ترمذ سے چھ فرسخ کی دوری پر واقع تھا، اور جہاں پر آپ کی وفات ہوئی تھی۔


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.