🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ تَحْرِيضِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى صَلاَةِ اللَّيْلِ وَالنَّوَافِلِ مِنْ غَيْرِ إِيجَابٍ:
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا رات کی نماز اور نوافل پڑھنے کے لیے ترغیب دلانا لیکن واجب نہ کرنا۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 1128 (کل: 20 مقامات، 11 کتب)
صحیح بخاری: 1128، 1177
صحیح مسلم: 1662
سنن ابوداود: 1293
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 145
مسند احمد: 24056، 24559، 25350، 25363، 25444، 25451، 25870
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 358
اللؤلؤ والمرجان: 416
الفتح الربانی: 2273، 11208
الجامع الكامل: 2937
السنن الكبرى للبيهقي: 4911، 4913
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1754
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 25451
قَرَأْتُ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ : مَالِكٌ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهَا قَالَتْ:" مَا صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُبْحَةَ الضُّحَى قَطُّ، وَإِنِّي لَأُسَبِّحُهَا، وَإِنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيَدَعُ الْعَمَلَ وَهُوَ يُحِبُّ أَنْ يَعْمَلَ بِهِ خَشْيَةَ، أَنْ يَعْمَلَ بِهِ النَّاسُ فَيُفْرَضَ عَلَيْهِمْ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چاشت کی نماز کبھی نہیں پڑھی، البتہ میں پڑھتی ہوں، بعض اوقات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کسی عمل کو محبوب رکھنے کے باوجود صرف اس وجہ سے اسے ترک فرما دیتے تھے کہ کہیں لوگ اس پر عمل نہ کرنے لگیں جس کے نتیجہ میں وہ عمل ان پر فرض ہوجائے (اور پھر وہ نہ کرسکیں) اس لئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم چاہتے تھے کہ لوگوں پر فرائض میں تخفیف ہونا زیادہ بہتر ہے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25451]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1128، م: 718
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 25870
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ , قَالَ: حَدَّثَنَا لَيْثٌ , قَالَ: حَدَّثَنِي عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ , عَنْ ابْنِ شِهَابٍ , قَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ , أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ تَقُولُ:" مَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَبِّحُ سُبْحَةَ الضُّحَى , وَكَانَتْ عَائِشَةُ تُسَبِّحُهَا , وَكَانَتْ تَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَرَكَ كَثِيرًا مِنَ الْعَمَلِ خَشْيَةَ أَنْ يَسْتَنَّ النَّاسُ بِهِ فَيُفْرَضَ عَلَيْهِمْ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چاشت کی نماز کبھی نہیں پڑھی، البتہ وہ پڑھتی تھیں اور کہتی تھیں کہ بعض اوقات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کسی عمل کو محبوب رکھنے کے باوجود اس وجہ سے اسے ترک فرما دیتے تھے کہ کہیں لوگ اس پر عمل نہ کرنے لگیں جس کے نتیجے میں وہ عمل ان پر فرض ہوجائے (اور پھر وہ نہ کرسکیں) اس لئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم چاہتے تھے کہ لوگوں پر فرائض میں تخفیف ہونا زیادہ بہتر ہے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25870]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1128، م: 718
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 358
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهَا قَالَتْ:" مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي سُبْحَةَ الضُّحَى قَطُّ، وَإِنِّي لَأَسْتَحِبُّهَا وَإِنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيَدَعُ الْعَمَلَ وَهُوَ يُحِبُّ أَنْ يَعْمَلَهُ، خَشْيَةَ أَنْ يَعْمَلَ بِهِ النَّاسُ فَيُفْرَضَ عَلَيْهِمْ"
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: نہیں دیکھا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز چاشت کی پڑھتے ہوئے کبھی مگر میں پڑھتی ہوں اس کو، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قاعدہ تھا کہ ایک بات کو درست رکھتے تھے مگر اس کو نہیں کرتے تھے اس خوف سے کہ لوگ بھی اس کو کرنے لگیں اور وہ فرض ہو جائے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 358]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1128، 1177، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 718، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1230، 2104، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 312، 313، 2532،والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2186، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 482، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1293، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1496، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4989، 4991، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24659، 24690، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4867، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 7863، 7864، شركة الحروف نمبر: 331، فواد عبدالباقي نمبر: 9 - كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ-ح: 29»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 416
416 صحيح حديث عَائِشَةَ، قَالَتْ: إِنْ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيَدَعُ الْعَمَلَ وَهُوَ يُحِبُّ أَنْ يَعْمَلَ بِهِ خَشْيَةَ أَنْ يَعْمَلَ بِهِ النَّاسُ فَيُفْرَضَ عَلَيْهِمْ، وَمَا سَبَّحَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُبْحَةَ الضُّحى قطُّ، وَإِنِّي لأُسَبِّحُهَا
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک کام کو چھوڑ دیتے اور آپ کو اس کا کرنا پسند ہوتا، اس خیال سے ترک کر دیتے (ایسا نہ ہو) کہ دوسرے صحابہ بھی اس پر (آپ کو دیکھ کر) عمل شروع کر دیں اور اس طرح وہ کام ان پر فرض ہو جائے، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاشت کی نماز کبھی نہیں پڑھی لیکن میں پڑھتی ہوں۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 416]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 19 كتاب التهجد: 5 باب تحريض النبي صلی اللہ علیہ وسلم على صلاة الليل والنوافل من غير إيجاب»
وضاحت: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہاکو شاید وہ قصہ معلوم نہ ہوگا جس کو ام ہانی نے نقل کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن چاشت کی نماز پڑھی۔ البتہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشگی کے ساتھ کبھی نہیں پڑھی۔(راز)

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2273
عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: وَاللَّهِ مَا سَبَّحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ سُبْحَةَ الضُّحَى قَطُّ وَإِنِّي لَأُسَبِّحُهَا وَقَالَتْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتْرُكُ الْعَمَلَ وَهُوَ يُحِبُّ أَنْ يَعْمَلَهُ خَشْيَةَ أَنْ يَسْتَنَّ بِهِ النَّاسُ فَيُفْرَضَ عَلَيْهِمْ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ مَا خَفَّ عَلَى النَّاسِ مِنَ الْفَرَائِضِ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی بھی چاشت کے نوافل نہیں پڑھے تھے، البتہ میں یہ نماز پڑھتی تھی۔ اصل بات یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک عمل کو پسند کرنے کے باوجود اس کو ترک کر دیتے تھے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ڈر ہوتا تھا کہ لوگ بھی آپ کی اقتداء کریں گے اور یہ عمل فرض ہو جائے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرائض کے معاملے پر لوگوں پر تخفیف کو پسند کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الضحى/حدیث: 2273]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1128، 1177، ومسلم: 718، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25444، 25451 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25066»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1128
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11208
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتْرُكُ الْعَمَلَ وَهُوَ يُحِبُّ أَنْ يَعْمَلَهُ كَرَاهِيَةَ أَنْ يَسْتَنَّ النَّاسُ بِهِ فَيُفْرَضَ عَلَيْهِمْ فَكَانَ يُحِبُّ مَا خُفِّفَ عَلَيْهِمْ مِنَ الْفَرَائِضِ
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ بعض کام ایسے ہوتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پر دائمی عمل کرنا چاہتے تو تھے، لیکن محض اس لیے اسے ترک کر دیتے تھے کہ ایسا نہ ہو کہ لوگ اس پر عمل کرنے لگیں اور اللہ کی طرف سے اسے ان پر فرض ہی کر دیا جائے، اللہ کے فرائض میں سے لوگوں پر جو تخفیف کر دی جاتی تھی، وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پسند تھی۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11208]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1128، ومسلم: 718، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24056 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24557»
وضاحت: فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خواہش یہ تھی کہ لوگ کامیاب بھی ہو جائیں، لیکن ان کو مشقت بھی نہ کرنا پڑے، حقیقت ِ حال یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ساری کی ساری شریعت آسانی پر مشتمل ہے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1128
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2937
2937. عن عائشة أنها قالت: ما رأيتُ رسولَ الله صلى الله عليه وسلم يُصلِّي سُبحةَ الضُحى قط، وإني لأُسَبِّحُها، وإن كان رسول الله صلى الله عليه وسلم ليدعُ العملَ، وهو يُحبُّ أن يعملَه خشية أن يعمل به الناسُ فيُفرضَ عليهم.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه مالك في قصر الصلاة (29) عن ابن شهاب، عن عروة ابن الزبير، عن عائشة فذكرت مثله.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4911
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، أنبأ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ بِبَغْدَادَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ:" مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبَّحَ سُبْحَةَ الضُّحَى، وَإِنِّي لَأُسَبِّحُهَا". زَادَ مَعْمَرٌ فِي رِوَايَتِهِ: وَمَا أَحْدَثَ النَّاسُ شَيْئًا أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْهَا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ آدَمَ عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، ⦗٧١⦘ وَعِنْدِي وَاللهُ أَعْلَمُ أَنَّ الْمُرَادَ بِهِ مَا رَأَيْتُهُ دَاوَمَ عَلَى سُبْحَةِ الضُّحَى" وَإِنِّي لَأُسَبِّحُهَا" أَيْ أُدَاوِمُ عَلَيْهَا. وَكَذَا قَوْلُهَا:" مَا أَحْدَثَ النَّاسُ شَيْئًا" تَعْنِي الْمُدَاوَمَةَ عَلَيْهَا فَقَدْ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو (ہمیشہ) چاشت کے نفل پڑھتے نہیں دیکھا، جبکہ میں ان نوافل کو (ہمیشہ) پڑھتی ہوں۔
(ب) معمر کی روایت میں اضافہ ہے کہ لوگوں نے کوئی ایسی چیز ایجاد نہیں کی، جو مجھے اس سے زیادہ محبوب ہو۔
(نوٹ) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا فرمان «إِنِّي لَأُسَبِّحُهَا» ”یعنی میں ان پر ہمیشگی کرتی ہوں“، «وَمَا أَحْدَثَ النَّاسُ شَيْئًا» ”سے ان کی مراد اس نماز پر ہمیشگی کرنا تھی“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4911]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1123»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4913
فِيمَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْأَسْفَاطِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ أَبِي أُوَيْسٍ، عَنْ مَالِكٍ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عِيسَى، ثنا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدٍ الذُّهْلِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ:" مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي سُبْحَةَ الضُّحَى قَطُّ، وَإِنِّي لَأُسَبِّحُهَا، وَإِنْ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيَدَعُ الْعَمَلَ وَهُوَ يُحِبُّ أَنْ يَعْمَلَهُ خَشْيَةَ أَنْ يَعْمَلَ بِهِ النَّاسُ فَيُفْرَضَ عَلَيْهِمْ". لَفْظُ حَدِيثِ يَحْيَى. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى.
عروہ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی بھی چاشت کے نفل پڑھتے نہیں دیکھا، جبکہ میں انہیں پڑھتی ہوں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی عمل کو پسند کرنے کے باوجود اس ڈر سے چھوڑ دیتے تھے کہ کہیں لوگ اس پر عمل کرنے لگیں اور وہ ان پر فرض کر دیا جائے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4913]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم برقم 4911»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1754
وَعَنْ رُمَيْثَةَ قَالَتْ: رَأَيْتُ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - صَلَّتِ الضُّحَى ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ. قَالَتْ: قُلْتُ: أَرَأَيْتِ هَذِهِ الصَّلَاةَ أَشَيْءٌ أَمَرَكِ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ شَيْءٌ رَأَيْتِيهِ يَصْنَعُهُ؟ قَالَتْ: مَا أَنَا بِمُحَدِّثَتِكِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَحَ فِيهِنَّ شَيْئًا، وَلَكِنْ لَوْ نُشِرَ لِي أَبِي مِنَ الْقَبْرِ عَلَى أَنْ أَدَعَهُنَّ لَمْ أَدَعْهُنَّ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا.
وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ "أَنَّ عَائِشَةَ كَانَتْ تُصَلِّي الضُّحَى فَتُطِيلُهَا".
وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ وَلَفْظُهُ: عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: "دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْتِيَ فَصَلَّى الضُّحَى ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ".
وَأَصْلُهُ فِي الصَّحِيحِ وَلَفْظُهُ: قَالَتْ: "مَا سَبَّحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُبْحَةَ الضُّحَى قَطُّ، وَإِنِّي لَأُسَبِّحُهَا".
رمیثہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو دیکھا کہ انہوں نے چاشت کی آٹھ رکعتیں پڑھیں، وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کی: ”کیا اس نماز کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو حکم دیا تھا یا آپ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا تھا؟“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”میں تم سے یہ تو نہیں کہتی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان رکعتوں میں کوئی مخصوص (ابتداء) فرمائی، لیکن اگر میرے والد بھی قبر سے جی اٹھیں کہ میں انہیں چھوڑ دوں تو بھی میں انہیں نہیں چھوڑوں گی“، اس روایت کو امام مسدد رحمہ اللہ نے موقوفاً روایت کیا ہے، اور ان کی ایک روایت میں ہے کہ ”سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا چاشت کی نماز پڑھتی تھیں اور اسے طویل فرماتی تھیں“، جبکہ امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاشت کی آٹھ رکعتیں ادا کیں“، اور اس روایت کی اصل صحیح (بخاری ومسلم) میں ان الفاظ کے ساتھ ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاشت کی نفل نماز کبھی نہیں پڑھی تھی، جبکہ میں اسے ضرور پڑھتی ہوں“۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النوافل/حدیث: 1754]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 1076، 1053، 1122، 4041، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 718، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1293، 1290، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23536، 24030، 24038، 24822، 24835، 24916، 24923، 25231، 25278، 25342، 25480، 26845، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1455، 1452، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2104، 237، 1233، 1234، 1251، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 313، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 254، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 474، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 614، 1379، وأخرجه موطأ مالك برقم: 358، وأخرجه فتح الباري برقم: 1122، 5881، وأخرجه مسند البزار برقم: 1208، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6955، 6958، 6959، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1428، 6680، 9086»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه / أصله في الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں