🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ السَّهْوِ فِي الْفَرْضِ وَالتَّطَوُّعِ:
باب: سجدہ سہو فرض اور نفل دونوں نمازوں میں کرنا چاہیے۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 1232 (کل: 113 مقامات، 28 کتب)
صحیح بخاری: 1232، 608، 715، 1222، 1227، 1229، 1231
صحیح مسلم: 856، 859، 1263، 1265، 1267، 1268
سنن ابوداود: 516، 1008، 1014، 1015، 1030
سنن ترمذی: 397، 399
سنن نسائی: 671، 1225، 1226، 1227، 1228، 1230، 1234، 1252، 1253، 1254، 1331
سنن ابن ماجہ: 1214، 1216، 1217
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 135
بلوغ المرام: 263
سنن دارمی: 1238، 1533، 1535
معجم صغیر للطبرانی : 214
مشکوۃ المصابیح: 655، 1014، 1017
مسند احمد: 4951، 7201، 7286، 7694، 7803، 7822، 9010، 9931، 10041، 10263، 10543، 10769
مسند الحمیدی: 977، 1013
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 150، 207، 221
صحیح ابن خزیمہ: 1020، 1035
اللؤلؤ والمرجان: 216، 334، 337
مصنف ابن ابی شیبہ: 2395، 4484، 4580
سنن دارقطنی: 1378، 1403، 1404
الفتح الربانی: 1260، 1979، 1989
صحیح ابن حبان: 16، 1662، 1663، 1754، 2256، 2683، 2686
مسند امام شافعی: 330، 331
الجامع الكامل: 1858، 2469، 2470، 2475، 2483
السنن الكبرى للبيهقي: 2033، 3353، 3798، 3799، 3828، 3830، 3833، 3834، 3859، 3889، 3892، 3894، 3905، 3906
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2915
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 817، 1539، 1655
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5958، 5964، 5993
المعجم الاوسط: 3040، 3310، 5972
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1459
101 تا 110
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3905
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِحْدَى صَلَاتِي الْعَشِيِّ الظُّهْرَ أَوِ الْعَصْرَ، فَصَلَّى بِنَا رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ قَامَ إِلَى خَشَبَةٍ فِي مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ فَوَضَعَ يَدَيْهِ عَلَيْهَا، إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى يُعْرَفُ فِي وَجْهِهِ الْغَضَبُ، ثُمَّ خَرَجَ سَرَعَانُ النَّاسِ وَهُمْ يَقُولُونَ: قَصُرَتِ الصَّلَاةُ قَصُرَتِ الصَّلَاةُ، وَفِي النَّاسِ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فَهَابَاهُ أَنْ يُكَلِّمَاهُ، فَقَامَ رَجُلٌ كَانَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَمِّيهِ ذَا الْيَدَيْنِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَنَسِيتَ أَمْ قَصُرَتِ الصَّلَاةُ؟ فَقَالَ: لَمْ أَنَسَ وَلَمْ تَقْصُرِ الصَّلَاةُ قَالَ: بَلْ نَسِيتَ يَا رَسُولَ اللهِ، فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْقَوْمِ، فَقَالَ:" أَصَدَقَ ذُو الْيَدَيْنِ؟" فَأَوْمَئُوا أَيْ نَعَمْ، فَرَجَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى مَقَامِهِ فَصَلَّى الرَّكْعَتَيْنِ الْبَاقِيَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ كَبَّرَ وَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ، ثُمَّ رَفَعَ وَكَبَّرَ، ثُمَّ كَبَّرَ وَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ، ثُمَّ رَفَعَ وَكَبَّرَ" قَالَ: فَقِيلَ لِمُحَمَّدٍ" سَلَّمَ فِي السَّهْوِ؟ فَقَالَ: لَمْ أَحْفَظْهُ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَلَكِنْ نُبِّئْتُ أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ قَالَ: ثُمَّ سَلَّمَ قَالَ أَبُو دَاوُدَ: لَمْ يَذْكُرْ فَأَوْمَئُوا إِلَّا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ الشَّيْخُ: وَلَمْ يَبْلُغْنَا إِلَّا مِنْ جِهَةِ أَبِي دَاوُدَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ وَهُمْ ثِقَاتٌ أَئِمَّةٌ.
(ا) ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں زوال کے بعد کی نمازوں میں سے کوئی نماز ظہر یا عصر پڑھائی، لیکن ہمیں دو رکعتیں پڑھائیں، پھر سلام پھیر دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوگئے اور اپنے ہاتھ لکڑی کے اوپر رکھ دیے۔ غصہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے عیاں تھا۔ جلدی نکلنے والے لوگ یہ کہتے ہوئے نکل کھڑے ہوئے کہ ”نماز کم ہوگئی، نماز کم ہوگئی“۔ لوگوں میں ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما بھی تھے لیکن وہ دونوں بھی بات کرنے سے گھبرا گئے۔ ایک شخص کھڑا ہوا جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ذوالیدین رضی اللہ عنہ کے نام سے پکارا کرتے تھے، اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا آپ بھول گئے ہیں یا کہ نماز کم ہوگئی ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ میں بھول گیا ہوں اور نہ نماز کم ہوئی ہے“۔ اس نے کہا: ”نہیں آپ بھول گئے ہیں“۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”کیا ذوالیدین (رضی اللہ عنہ) ٹھیک کہہ رہا ہے؟“ لوگوں نے اشارہ کیا: ”جی ہاں“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی جگہ واپس تشریف لائے باقی دو رکعتیں پڑھائیں پھر سلام پھیر کر تکبیر کہی اور اپنے معمول کے سجدوں جیسا یا ان سے کچھ لمبا سجدہ کیا، پھر سر اٹھایا اور تکبیر کہہ کر ویسا ہی سجدہ کیا پھر سر اٹھایا اور تکبیر کہی۔
(ب) راوی بیان کرتے ہیں کہ محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے کسی نے پوچھا: کیا سجدہ سہو کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا؟ انھوں نے کہا: ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے تو مجھے یاد نہیں لیکن مجھے بتایا گیا کہ عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا۔
امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”لوگوں نے اشارہ کیا“ کے الفاظ صرف حماد بن زید نے ذکر کیے ہیں۔ یہ الفاظ ہم تک صرف ابوداؤد عن محمد بن عبید عن حماد بن زید کے طریق سے پہنچے ہیں اور یہ سب ثقہ ائمہ ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3905]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ وقد تقدم غير مرة»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3906
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ الْمُقْرِئُ ابْنِ الْحَمَامِيِّ أنبأ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ ثنا ١٨٨٥ بِشْرُ بْنُ عُمَرَ، ثنا شُعْبَةُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ دَاوُدَ، ثنا آدَمُ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ أَوِ الْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ ذُو الْيَدَيْنِ: أَقَصُرَتِ الصَّلَاةُ يَا رَسُولَ اللهِ، أَمْ نَسِيتَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ:" أَحَقٌّ مَا يَقُولُ؟" قَالُوا: نَعَمْ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ أُخْرَاوَيْنِ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ" قَالَ شُعْبَةُ قَالَ سَعْدٌ وَرَأَيْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ صَلَّى مِنَ الْمَغْرِبِ رَكْعَتَيْنِ وَسَلَّمَ وَتَكَلَّمَ، ثُمَّ صَلَّى مَا بَقِيَ وَقَالَ: هَكَذَا فَعَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَفْظُ حَدِيثِ آدَمَ وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ بِشْرٍ قِصَّةُ عُرْوَةَ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ آدَمَ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ظہر یا عصر کی نماز دو رکعتیں پڑھا کر سلام پھیر دیا تو ذوالیدین رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا نماز کم ہوگئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے پوچھا: ”کیا ذوالیدین رضی اللہ عنہ سچ کہہ رہا ہے؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری دو رکعتیں پڑھائیں پھر سہو کے دو سجدے کیے۔
شعبہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سعد رحمہ اللہ نے فرمایا: میں نے عروہ بن زبیر رحمہ اللہ کو دیکھا کہ انہوں نے مغرب کی نماز دو رکعتیں پڑھا کر سلام پھیر دیا اور باتیں کیں، اس کے بعد باقی نماز پڑھی اور فرمایا: اس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کیا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3906]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبل قليل»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2915
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى بِهِمْ صَلَاةَ الْعَصْرِ أَوِ الظُّهْرِ فَقَامَ فِي رَكْعَتَيْنِ فَسَبَّحُوا لَهُ فَمَضَى فِي صَلَاتِهِ فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات نقل کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کو عصر یا شاید ظہر کی نماز پڑھائی تو آپ دو رکعات کے بعد (تشہد میں بیٹھنے کی بجائے) کھڑے ہو گئے لوگوں نے آپ کو سبحان اللہ کہا: لیکن آپ نے نماز جاری رکھی جب آپ نے نماز مکمل کی تو دو مرتبہ سجدہ کر کے سلام پھیر دیا
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2915]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 7761، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9417، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1459»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 817
«إذا نودي بالصلاة أدبر الشيطان وله ضراط، حتى لا يسمع التأذين فإذا قضي النداء أقبل حتى إذا ثوب بالصلاة أدبر حتى إذا قضي التثويب أقبل حتى يخطر بين المرء ونفسه يقول: اذكر كذا واذكر كذا لما لم يكن يذكر حتى يظل الرجل لا يدري كم صلى»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب نماز کے لیے اذان دی جاتی ہے تو شیطان ہوا خارج کرتا ہوا پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتا ہے تاکہ اذان کی آواز نہ سن سکے۔ پھر جب اذان ختم ہو جاتی ہے تو وہ واپس آ جاتا ہے، یہاں تک کہ جب نماز کے لیے اقامت کہی جاتی ہے تو وہ پھر پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتا ہے۔ اور جب اقامت ختم ہو جاتی ہے تو وہ دوبارہ آ جاتا ہے یہاں تک کہ انسان اور اس کے دل کے درمیان وسوسے ڈالتا ہے اور کہتا ہے کہ فلاں بات یاد کر، فلاں بات یاد کر، یعنی وہ باتیں جو اسے پہلے یاد نہیں تھیں، یہاں تک کہ انسان کو یہ یاد ہی نہیں رہتا کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 817]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [مالك ق د ن] عن أبي هريرة. صحيح أبي داود 529 مختصر مسلم 196.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1539
"إن أحدكم إذا قام يصلي جاء الشيطان فلبس عليه حتى لا يدري كم صلى؟ فإذا وجد ذلك أحدكم فليسجد سجدتين وهو جالس"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک تم میں سے جب کوئی شخص نماز پڑھنے کھڑا ہوتا ہے تو شیطان آ کر اسے وسوسوں میں الجھا دیتا ہے یہاں تک کہ اسے معلوم نہیں رہتا کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں؟ پس جب تم میں سے کسی کو ایسا محسوس ہو تو اسے چاہیے کہ بیٹھے بیٹھے (سہو کے) دو سجدے کر لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1539]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [مالك ق د ن] عن أبي هريرة. صحيح أبي داود 943.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1655
«إن الشيطان يأتي أحدكم في صلاته فيلبس عليه حتى لا يدري كم صلى فإذا وجد ذلك أحدكم فليسجد سجدتين وهو جالس قبل أن يسلم ثم يسلم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ شیطان تم میں سے کسی کے پاس اس کی نماز میں آتا ہے اور اسے الجھن میں ڈال دیتا ہے یہاں تک کہ اسے معلوم نہیں رہتا کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں۔ پس جب تم میں سے کسی کو یہ صورتحال پیش آئے تو وہ سلام پھیرنے سے پہلے بیٹھے بیٹھے دو سجدے (سجدہ سہو) کرے اور پھر سلام پھیرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1655]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ت هـ] عن أبي هريرة. صحيح أبي داود 945: قط، هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5958
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، وَالْمُقَدَّمِيُّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ، قَالَ: يَأْتِي الشَّيْطَانُ أَحَدَكُمْ وَهُوَ فِي صَلَاتِهِ، فَيَلْبِسُ عَلَيْهِ، حَتَّى لَا يَدْرِي كَمْ صَلَّى، فَمَنْ وَجَدَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شیطان تم میں سے کسی کے پاس اس وقت آتا ہے جب وہ نماز پڑھ رہا ہوتا ہے، پھر وہ اسے (نماز کے معاملے میں) خلط ملط اور التباس میں ڈال دیتا ہے یہاں تک کہ اسے یہ خبر نہیں رہتی کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں؛ پس جب تم میں سے کوئی ایسی کیفیت محسوس کرے تو اسے چاہیے کہ وہ (بیٹھے بیٹھے) سہو کے دو سجدے کر لے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 5958]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 583، 1164، 1174، 1175، 3111، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 389، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 397، وأخرجه سنن النسائي برقم: 670، 1252، 1253، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 516، 1030، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1216، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7244، وأخرجه موطأ مالك برقم: 224، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1494، وأخرجه فتح الباري برقم: 492، 1174، 1179، 3111، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 3462، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 392، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2257، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5932»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5964
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيِّبِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْتِي عَلَى أَحَدِكُمْ، حَتَّى لَا يَدْرِي كَمْ صَلَّى، فَإِذَا فَعَلَ ذَلِكَ، فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً شیطان تم میں سے کسی کے پاس (نماز کے دوران وسوسے ڈالنے کے لیے) آتا ہے، یہاں تک کہ اسے یہ خبر نہیں رہتی کہ اس نے کتنی نماز (رکعتیں) پڑھی ہے، پس جب وہ (شیطان) ایسا کر گزرے تو اسے چاہیے کہ (تشہد میں) بیٹھے بیٹھے (سجدہ سہو کے) دو سجدے کر لے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 5964]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام قريبًا (برقم 5958)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 583، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 389، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 397، وأخرجه سنن النسائي برقم: 670، 1253، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 516، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1216، 1217، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7637، 7744، 7763، 9615، 9893، 10165، 10390، وأخرجه موطأ مالك برقم: 224، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1204، 1494، وأخرجه فتح الباري برقم: 492، 1174، 1179، 3111، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 3462، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 392، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2257، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2683، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5938»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5993
وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا نَادَى الْمُنَادِي أَدْبَرَ الشَّيْطَانُ وَلَهُ ضُرَاطٌ، فَإِذَا قَضَى أَقْبَلَ، فَإِذَا ثُوِّبَ أَدْبَرَ، وَإِذَا قَضَى أَقْبَلَ، حَتَّى يَخْطِرَ بَيْنَ الرَّجُلِ وَبَيْنَ نَفْسِهِ، فَيَقُولُ: اذْكُرْ كَذَا وَكَذَا مَا لَمْ يَذْكُرْ، حَتَّى لَا يَدْرِيَ أَثَلَاثًا صَلَّى أَمْ أَرْبَعًا، فَإِذَا لَمْ يَدْرِ أَحَدُكُمْ أَثَلَاثًا صَلَّى أَمْ أَرْبَعًا، فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ.
ابو سلمہ رحمہ اللہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب مؤذن اذان دیتا ہے تو شیطان پیٹھ موڑ کر ہوا خارج کرتا ہوا بھاگ نکلتا ہے، پھر جب اذان مکمل ہو جاتی ہے تو وہ واپس آ جاتا ہے، اور جب نماز کے لیے تکبیر (اقامت) کہی جاتی ہے تو وہ پھر پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتا ہے، اور جب تکبیر ختم ہوتی ہے تو وہ دوبارہ آ کر انسان اور اس کے نفس کے درمیان حائل ہو کر اسے وسوسوں میں ڈال دیتا ہے اور کہتا ہے کہ ’فلاں بات یاد کرو، فلاں بات یاد کرو‘ ایسی باتیں جو اسے پہلے یاد نہیں تھیں، یہاں تک کہ صورتحال یہ ہو جاتی ہے کہ آدمی کو یہ خبر ہی نہیں رہتی کہ اس نے تین رکعتیں پڑھی ہیں یا چار؛ لہٰذا جب تم میں سے کسی کو یہ یاد نہ رہے کہ اس نے تین رکعتیں پڑھی ہیں یا چار، تو اسے چاہیے کہ بیٹھے بیٹھے (سجدہ سہو کے) دو سجدے کر لے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 5993]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1174، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 389، 583، 584، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 397، وأخرجه سنن النسائي برقم: 670، 1253، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 516، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1216، 1217، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7637، 7744، 7763، 9615، 9893، 10165، 10495، وأخرجه موطأ مالك برقم: 224، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1204، 1494، وأخرجه فتح الباري برقم: 492، 1174، 1179، 3111، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 392، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2257، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1237، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5967»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3040
حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ مَخْلَدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عِمْرَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَ: نَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَقُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ وَهَارُونُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، كُلُّهُمْ حَدَّثَنِي، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِحْدَى صَلَاتَيِ الْعَشِيِّ - الظُّهْرَ أَوِ الْعَصْرَ - فَسَلَّمَ فِي رَكْعَتَيْنِ، فَخَرَجَ سَرَعَانُ النَّاسِ، فَقَالُوا: قَصُرَتِ الصَّلَاةُ، قَصُرَتِ الصَّلَاةُ، وَفِي الْقَوْمِ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ ، فَهَابَا أَنْ يُكَلِّمَاهُ، فَقَامَ إِلَى خَشَبَةٍ فِي الْمَسْجِدِ كَانَ يَضَعُ يَدَهُ عَلَيْهَا، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ، يُقَالُ لَهُ: ذُو الْيَدَيْنِ طَوِيلُ الْيَدَيْنِ، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَمِّيهِ: I " ذَا الْيَدَيْنِ I "، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، قَصُرَتِ الصَّلَاةُ أَمْ نَسِيتَ؟ قَالَ: لَمْ أَنْسَ وَلَمْ تَقْصُرْ فَسَأَلَ الْقَوْمَ، فَقَالُوا: صَدَقَ ذُو الْيَدَيْنِ ، فَرَجَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ مِثْلَ رُكُوعِهِ أَوْ أَطْوَلَ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قُرَّةَ وَسَعِيدٍ أَخِي أَبِي حُرَّةَ وَهَارُونَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا أَبُو دَاوُدَ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ أَبِي دَاوُدَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عِمْرَانَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں زوال کے بعد کی دو نمازوں میں سے ایک نماز—ظہر یا عصر—پڑھائی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعتوں پر ہی سلام پھیر دیا۔ جو لوگ جلدی میں تھے وہ (مسجد سے) نکل گئے اور کہنے لگے: ”نماز مختصر کر دی گئی ہے، نماز مختصر کر دی گئی ہے۔“ ان لوگوں میں سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما بھی موجود تھے، مگر وہ دونوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے گفتگو کرنے سے ہیبت محسوس کر رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں ایک لکڑی کے پاس تشریف لے گئے اور اس پر اپنا ہاتھ رکھ دیا۔ پس ایک شخص نے، جسے ذوالیدین (لمبے ہاتھوں والا) کہا جاتا تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسے «‏‏‏‏ذَا الْيَدَيْنِ» ‏‏‏‏ کہہ کر پکارتے تھے، عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! کیا نماز کم کر دی گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ میں بھولا ہوں اور نہ ہی نماز کم کی گئی ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے دریافت فرمایا، تو انہوں نے عرض کی: ”ذوالیدین نے سچ کہا ہے۔“ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے اور دو رکعتیں (مزید) پڑھائیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے (عام) رکوع کی طرح یا اس سے طویل تھیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو سجدے کیے۔“
اس حدیث کو قرہ، ابوحرہ کے بھائی سعید اور ہارون بن ابراہیم سے صرف ابوداؤد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ابوداؤد سے اسے صرف عبداللہ بن عمران رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 3040]
تخریج الحدیث: «قال ابن عبد البر: فإن قال قائل إن حديث ذي اليدين مضطرب لأن ابن عمر وأبا هريرة يقولان سلم من اثنتين وعمران بن حصين يقول من ثلاث ركعات ومعاوية بن حديج يقول إن المتكلم طلحة بن عبيد الله قيل له ليس اختلافهم في موضع السلام من الصلاة عند أحد من أهل العلم بخلاف يقدح في حديثهم لأن المعنى المراد من الحديث هو البناء بعد الكلام ولا فرق عند أهل العلم بين المسلم من ثلاث أو من اثنتين لأن كل واحد منهما لم يكمل صلاته وأما ما ذكر في حديث معاوية بن حديج من ذكر طلحة بن عبيد الله فممكن أن يكون أيضا طلحة كلمه وغيره وليس في أن يكلمه طلحة وغيره ما يدفع أن ذا اليدين كلمه أيضا فأدى كل ما سمع على حسب ما سمع «التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد، ج 1، ص 364» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 482، 714، 715، 1229، 1227، 1228، 6051، 7250، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 573، ومالك فى «الموطأ» برقم: 312 / 91، 309 / 88، 310 / 89، 311 / 90، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 269، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 860، 1035، 1036، 1037، 1038، 1040 (م)، 1041، 1045، 1046، 1047، 1048، 1049، 1050، 1051، 1042، 1043، 1044، (2/225) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2249، 2251، 2252، 2256، 2253، 2254، 2255، 2675، 2685، 2686، 2687، 2688، 2684، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1223 / 1، 1227 / 5، 1224 / 2، 1225 / 3، 1226 / 4، 1228 / 6، 1229 / 7، 1232 / 2، 1233 / 3، 1230 / 8، 1231 / 1، 1234 / 4، 1329 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 565، 569، 568، 566، 567، 570، 574، 575، 571، 572، 573، 576، 577، 578، 579، 606، 1148، 1152، 1149، 1150، 1151، 1153، 1154، 1157، 1155، 1156، 1159، 1158، 1254، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1008، 1014، 1015، (1/388)، (1/387)، (1/389) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 394، 399، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1538، 1537، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1214، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3405، 3887، 3907، 3930، 3963، 3965، 3964، 3975، 3977، 3976، 3978، 3979، 3980، 3981، 3991، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1379، 1378، 1395، 1394، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5046، 7321، 7491، 7493، 7781، 7935، 9132، 9593، 9908، 10063، 10179، 11041، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2438، 2474، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1013، 1014، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5860، والبزار فى «مسنده» برقم: 7653، 7893، 8056، 8164، 8512، 8643، 8657، 9419، 9417، 9824، 9825، 9891، 9892، 9910، 9941، 9975، 9974، 9982، 9991، 10050، (17/226) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3441، 3448، 3447، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 4473، 4501، 4544، 4545، 37316، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2555، 2581، 2579، 2580، 2582، 2586، 2583، 2584، 2585، 2587، 2589، 2590، 2591، والطبراني فى «الصغير» برقم: 293، 310، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2538، 3310، 4723، 5972، 8297، 8681، 8756»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں