🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
85. بَابُ بَيْعِ الثِّمَارِ قَبْلَ أَنْ يَبْدُوَ صَلاَحُهَا:
باب: پھلوں کی پختگی معلوم ہونے سے پہلے ان کو بیچنا منع ہے۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 2195 (کل: 20 مقامات، 12 کتب)
صحیح بخاری: 2195، 1488، 2197، 2208
صحیح مسلم: 3977، 3978
بلوغ المرام: 715
مسند احمد: 12138
اللؤلؤ والمرجان: 1002
مصنف ابن ابی شیبہ: 23199
الفتح الربانی: 5862، 5866، 5867
صحیح ابن حبان: 4990
مسند امام شافعی: 1420
الجامع الكامل: 5752
السنن الكبرى للبيهقي: 10595، 10596، 10597
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6928
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5862
عَنْ حُمَيْدٍ قَالَ سُئِلَ أَنَسٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ فَقَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الثَّمَرَةِ حَتَّى تَزْهُوَ قِيلَ لِأَنَسٍ مَا تَزْهُوَ قَالَ تَحْمَرُّ
۔ حمید سے روایت ہے کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے پھلوں کی فروخت کے بارے میں سوال کیا گیا،انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھل کو پکنے سے پہلے فروخت کرنے سے منع کیا ہے، کسی نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے کہا: پکنے سے کیا مراد ہے؟ انھوں نے کہا: ان کا سرخ ہو جانا۔ [الفتح الربانی/كتاب البيوع والكسب والمعاش وما يتعلق بالتجارة/حدیث: 5862]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1488، 219، 2197، ومسلم: 1555، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12138 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12162»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1488
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5866
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّى يَزْهُوَ وَالْحَبِّ حَتَّى يُفْرَكَ وَعَنِ الثِّمَارِ حَتَّى تُطْعَمَ
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پختہ ہونے سے پہلے کھجوروں کی بیع سے، پکنے کے قریب ہونے سے پہلے اناج کی کی تجارت سے اور کھانے کے قابل ہونے سے پہلے پھلوں کے سودے سے منع فرمایا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب البيوع والكسب والمعاش وما يتعلق بالتجارة/حدیث: 5866]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه البيھقي: 5/ 303، وعبد الرزاق: 14321، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12638 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12666»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه البيھقي: 5/ 303
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5867
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ الثَّمَرَةِ حَتَّى تَزْهُوَ وَعَنْ بَيْعِ الْعِنَبِ حَتَّى يَسْوَدَّ وَعَنْ بَيْعِ الْحَبِّ حَتَّى يَشْتَدَّ
۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پختہ ہونے سے قبل پھل کو، کالا ہونے سے پہلے انگور کو اور سخت ہونے سے پہلے اناج کو فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب البيوع والكسب والمعاش وما يتعلق بالتجارة/حدیث: 5867]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلنم۔ أخرجه ابوداود: 3371، وابن ماجه: 2217، والترمذي: 1228، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13613 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13648»
وضاحت: فوائد: … مذکورہ بالا تمام روایات کا خلاصہ یہ ہے کہ درختوں اور پودوں پر لگا ہوا پھل پکنے سے پہلے فروخت نہیں کیا جا سکتا، ہر پھل کے پکنے کی علامت اس کے ساتھ خاص ہے۔ کوئی بھی پھل یا فصل پکنے سے پہلے مختلف ادوار اور کیفیات سے گزرتی ہیں، بیچ میں ایسی کیفیتیں بھی آ جاتی ہیں کہ ان میں معمولی بارش ہو جانا اور ہوا کا چل جانا بہت نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، جبکہ بعض کیفیتوں میں بارش اور ہوا کا چلنا انتہائی ضروری ہوتا ہے، لیکن جب فصل پک کر تیار ہو جائے تو پھر عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ گرمییا سردی، معتدل مقدار کے ساتھ بارش اور ہواؤں کا چل پڑنا یا رک جانا، اس سے فصل متاثر نہیں ہوتی، ہاں شاذ و نادر ایسے بھی ہوتا ہے کہ فصل پک جانے کے باوجود کسی بڑی آفت کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہو جاتی ہے، ایسے میں کیا کرنا چاہیے، اس کی وضاحت اگلے باب میں ہو گی۔ بہرحال زمیندار لوگوں کو متنبہ رہنا چاہیے اور کوئی فصل پکنے سے پہلے فروخت نہیں کرنی چاہیے۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلنم۔ أخرجه ابوداود: 3371
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4990
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّى تُزْهِيَ، قِيلَ: وَمَا تُزْهِي؟ قَالَ: حَتَّى تَحْمَرَّ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَرَأَيْتَ إِذَا مَنَعَ اللَّهُ الثَّمَرَةَ، بِمَ يَأْخُذُ أَحَدُكُمْ مَالَ أَخِيهِ؟" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھل کو فروخت کرنے سے منع کیا ہے جب تک وہ بہتر نہ ہو جائے۔ ان سے دریافت کیا گیا بہتر ہونے سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جب تک وہ سرخ نہ ہو جائے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے اگر اللہ تعالیٰ اس پھل (کی پیداوار) کو روک لے، تو تم میں سے کوئی ایک شخص کس بنیاد پر اپنے بھائی کے مال کو حاصل کرے گا؟“ [صحیح ابن حبان/كتاب البيوع/حدیث: 4990]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1488، 2195، 2197، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1555، ومالك فى (الموطأ) برقم: 2290، وابن الجارود فى "المنتقى"، 659، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4990، 4993، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2205، 2271، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4539، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3371، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1228، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2217، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10703، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2986، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12321» «رقم طبعة با وزير 4969»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «أحاديث البيوع»: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1420
أَخْبَرَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ ثَمَرَةِ النَّخْلِ حَتَّى تَزْهُوَ قِيلَ: وَمَا تَزْهُو؟ قَالَ: تَحْمَرُّ.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کے درخت پر لگی کھجوروں کی بیع زہو سے پہلے منع فرمائی۔ ان سے پوچھا گیا، یہ زہو کیا ہے؟ تو فرمایا: ”سرخ ہونا ہے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب البيوع /حدیث: 1420]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم (1419).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5752
5752. عن أنس بن مالك أن النبي صلى الله عليه وسلم نهى عن بيع ثمر النخل حتى تزهو. فقلنا لأنس: ما زهوها؟ قال: تحمر، وتصفر، أرأيت إن منع الله الثمرة بم تستحل مال أخيك.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في البيوع (2208)، ومسلم في المساقاة (1555) كلاهما عن قتيبة، حدثنا إسماعيل بن جعفر، عن حميد، عن أنس فذكره. واللفظ لمسلم.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10595
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ الْمُقْرِئُ ابْنُ الْحَمَّامِيِّ بِبَغْدَادَ، ثنا ⦗٤٩٠⦘ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الثَّمَرَةِ ثَمَرَةِ النَّخْلِ حَتَّى تَزْهُوَ"، قُلْنَا لِأَنَسٍ: مَا زَهْوُهُ؟ قَالَ:" يَحْمَرُّ"، قَالَ:" أَرَأَيْتَ إِذَا مَنَعَ اللهُ الثَّمَرَةَ بِمَ تَسْتَحِلُّ مَالَ أَخِيكَ؟".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کے پھل کو پکنے سے پہلے فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے، ہم نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے کہا: اس کا پکنا کیا ہوتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ سرخ ہو جائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ پھل کو روک لے، پھر تیرے بھائی کا مال تیرے لیے کیسے جائز ہو گا؟“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10595]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 2094»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10596
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنا أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي الصُّوفِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، أنا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ ثَمَرِ النَّخْلِ حَتَّى تَزْهُوَ"، قُلْتُ لِأَنَسٍ: وَمَا زَهْوُهَا؟ قَالَ:" تَحْمَرُّ وَتَصْفَرُّ"، قَالَ:" أَرَأَيْتَ إنْ مَنَعَ اللهُ الثَّمَرَةَ فَبِمَ تَسْتَحِلُّ مَالَ أَخِيكَ؟" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ، وَقُتَيْبَةَ وَغَيْرِهِمَا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”کھجور کے پھل کو پکنے سے پہلے فروخت کرنے سے منع کیا ہے“، میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے کہا: اس کا پکنا کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: سرخ و زرد ہو جانا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”اگر اللہ تعالیٰ پھل کو روک لے تو پھر اپنے بھائی کے مال کو کیوں کر حلال سمجھو گے؟“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10596]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10597
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنا أَبُو الْفَضْلِ عَبْدُوسُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مَنْصُورٍ السِّمْسَارُ، ثنا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، قَالَ: سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الثَّمَرَةِ حَتَّى تَزْهُوَ" قِيلَ: يَا أَبَا حَمْزَةَ وَمَا زَهْوُهَا؟ قَالَ:" حَتَّى تَحْمَرَّ وَتَصْفَرَّ"، قَالَ:" أَرَأَيْتَ إِنْ حَبَسَ اللهُ الثِّمَارَ فَبِمَ تَسْتَحِلُّ مَالَ أَخِيكَ؟" وَكَذَلِكَ رَوَاهُ جَمَاعَةٌ، عَنْ حُمَيْدٍ وَفِي بَعْضِ الرِّوَايَاتِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ جَعْفَرٍ، قَالَ أَنَسٌ:" أَرَأَيْتَ إنْ مَنَعَ اللهُ الثَّمَرَةَ بِمَ تَسْتَحِلُّ مَالَ أَخِيكَ؟"، وَكَذَلِكَ قَالَهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ حُمَيْدٍ فَجَعَلَ الْجَوَّابَ عَنْ تَفْسِيرِ الزَّهْوِ، وَقَوْلُهُ:" أَرَأَيْتَ إنَ مَنَعَ اللهُ الثَّمَرَ؟"، مِنْ قَوْلِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، وَمَالِكُ بْنُ أَنَسٍ جَعَلَهُ مِنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَتَابَعَهُ عَلَى ذَلِكَ الدَّرَاوَرْدِيُّ مِنْ رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ عَنْهُ، فَاللهُ أَعْلَمُ.
حمید طویل کہتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پھلوں کی بیع کے متعلق سوال کیا گیا تو وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھلوں کے پکنے سے پہلے فروخت کرنے سے منع کیا، کہا گیا: اے ابو حمزہ! اس کا پکنا کیا ہے؟ فرمایا: ”سرخ و زرد ہو جائے۔“ فرماتے ہیں: ”اگر اللہ پھلوں کو روک لے تو آپ اپنے بھائی کے مال کیسے حلال خیال کریں گے؟“
(ب) سفیان ثوری رحمہ اللہ، حمید سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے زہو کی تفسیر کے جواب میں کہا: «أَرَأَيْتَ إِنْ مَنَعَ اللَّهُ الثَّمَرَ» ”تمہارا کیا خیال ہے اگر اللہ پھل کو روک لے؟“، یہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا قول ہے اور امام مالک بن انس رحمہ اللہ نے اس کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا قول قرار دیا ہے، اور محمد بن عباد کی روایت میں دراوردی نے اس پر ان کی متابعت کی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10597]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6928
«نهى عن بيع الثمرة حتى يبدو صلاحها وعن النخل حتى تزهو»
(راوی بیان کرتے ہیں:)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھل کو اس وقت تک بیچنے سے منع فرمایا جب تک اس کی پختگی ظاہر نہ ہو جائے، اور کھجور کے درخت کے پھل کو اس وقت تک بیچنے سے منع فرمایا جب تک اس کا رنگ نہ بدل جائے۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6928]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ] عن أنس. الإرواء 1365، أحاديث البيوع: مالك، الشافعي، حم، م، ن.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں