الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ مَنْ تَكَفَّلَ عَنْ مَيِّتٍ دَيْنًا فَلَيْسَ لَهُ أَنْ يَرْجِعَ:
باب: جو شخص کسی میت کے قرض کا ضامن بن جائے تو اس کے بعد اس سے رجوع نہیں کر سکتا۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 2296 (کل: 23 مقامات، 11 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 4878
مسند احمد: 14301
اللؤلؤ والمرجان: 1494
مصنف ابن ابی شیبہ: 28310
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2019
21 تا 23
حدیث نمبر: 7353
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الَحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ الزَّاهِدُ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أنبأ عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ:" لَمَّا مَاتَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مَالٌ مِنْ قِبَلِ ابْنِ الْحَضْرَمِيِّ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: مَنْ كَانَ لَهُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَيْنٌ أَوْ كَانَتْ لَهُ قَبْلَهُ عِدَةٌ فَلْيَأْتِنَا، قَالَ جَابِرٌ فَقُلْتُ وَعَدَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْطِينِي هَكَذَا وَهَكَذَا فَبَسَطَ يَدَيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ أَظُنُّهُ قَالَ: خُذْ فَحَثَوْتُ فَإِذَا هِيَ خَمْسُمِائَةٍ قَالَ جَابِرٌ: فَعَدَّ فِي يَدِيَّ خَمْسَمِائَةٍ ثُمَّ خَمْسَمِائَةٍ". قَالَ وَزَادَ عَلَيْهِ غَيْرُهُ فِي الْحَدِيثِ أَنَّهُ قَالَ لِجَابِرٍ: لَيْسَ عَلَيْكَ فِيهِ صَدَقَةٌ حَتَّى يَحُولَ عَلَيْهِ الْحَوْلُ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس ابن حضرمی کی طرف سے کچھ مال آیا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جس کسی کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر قرض ہو یا آپ کی طرف سے کوئی وعدہ ہو تو وہ ہمارے پاس آئے۔“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ مجھے اتنا اتنا دیں گے، اور تین مرتبہ اپنے ہاتھ پھیلائے۔ میرا خیال ہے کہ انہوں نے کہا: ”لے لو۔“ تو میں نے لپ بھرا تو وہ پانچ سو تھے۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہما نے کہا: پھر انہوں نے میرے ہاتھوں میں پانچ سو گنے، پھر پانچ سو۔ اور دوسرے راویوں نے اس حدیث میں یہ اضافہ کیا ہے کہ انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے کہا: ”تجھ پر اس میں زکوٰۃ نہیں حتیٰ کہ اس پر سال گزر جائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7353]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 12745
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ح قَالَ: وَأنا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَاللَّفْظُ لَهُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، قَالَا: ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ، وَعَنْ عَمْرٍو، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ جَابِرٍ، أَحَدُهُمَا يَزِيدُ عَلَى الْآخَرِ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا قَدِمَ مَالُ الْبَحْرَيْنِ أَعْطَيْتُكَ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا" قَالَ: فَلَمْ يَقْدَمْ مَالُ الْبَحْرَيْنِ حَتَّى قُبِضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. ثُمَّ قُدِمَ بِمَالِ الْبَحْرَيْنِ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: مَنْ لَهُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَيْنٌ أَوْ عِدَةٌ؟ فَلْيَقُمْ فَأَتَيْتُ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقُلْتُ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَدَنِي:" إِذَا قَدِمَ مَالُ الْبَحْرَيْنِ أَعْطَيْتُكَ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا"، يَعْنِي ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ، قَالَ: فَخُذْ، فَحَثَوْتُ، فَقَالَ عُدَّهَا، فَإِذَا هِيَ خَمْسُمِائَةٍ، قَالَ: فَخُذْ بِعَدَدِهَا مَرَّتَيْنِ. زَادَ فِيهِ ابْنُ الْمُنْكَدِرِ قَالَ: أَتَيْتُهُ، يَعْنِي أَبَا بَكْرٍ، مَرَّةً فَسَأَلْتُهُ، فَلَمْ يُعْطِنِي، ثُمَّ أَتَيْتُهُ ⦗٤٩٤⦘ الثَّانِيَةَ فَسَأَلْتُهُ، فَلَمْ يُعْطِنِي، فَقُلْتُ: قَدْ سَأَلْتُكَ مَرَّتَيْنِ فَلَمْ تُعْطِنِي، فَإِمَّا أَنْ تُعْطِيَنِي، وَإِمَّا أَنْ تُبَخَّلَ، قَالَ: إِنَّكَ لَمْ تَأْتِنِي مَرَّةً إِلَّا وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أُعْطِيَكَ، فَأِيُّ دَاءٍ أَدْوَأُ مِنَ الْبُخْلِ؟ قَالَ إِسْحَاقُ: هَكَذَا حَدَّثَنِي سُفْيَانُ أَوْ نَحْوَهُ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ عَنْ سُفْيَانَ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بحرین کا مال آئے گا میں تمہیں اتنا، اتنا، اتنا (تین دفعہ فرمایا) دوں گا۔“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بحرین کا مال نہ آیا یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا گئے، پھر جب بحرین کا مال آیا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”جس کسی کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر قرض ہو یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کوئی وعدہ کیا ہو، پس وہ کھڑا ہوجائے۔“ میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور میں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ ”جب بحرین کا مال آئے گا میں تمہیں یہ یہ دوں گا“، یعنی تین مٹھیاں۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”پکڑ لو۔“ میں نے مٹھی بھری تو انہوں (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ) نے کہا: ”ان کو شمار کرو“، تو وہ پانچ سو تھیں۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”دو مرتبہ اس تعداد کو (مزید) پکڑو۔“ ابن منکدر نے زیادتی کی ہے: میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک دفعہ آیا، پس میں نے ان سے سوال کیا لیکن انہوں نے نہ دیا، پھر میں دوسری مرتبہ آیا اور میں نے سوال کیا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھے نہ دیا، میں نے کہا: میں نے آپ سے دو دفعہ سوال کیا ہے آپ نے مجھے دیا نہیں، یا تو آپ مجھے دے دیں یا آپ بخیل سمجھے جائیں گے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم جب بھی میرے پاس آئے میرا ارادہ یہی تھا کہ تمہیں دے دوں، بخل سے بڑھ کر کون سی بیماری ہے؟“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الفيء والغنيمة/حدیث: 12745]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 2296»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2019
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَوْ قَدْ جَاءَ مَالُ الْبَحْرَيْنِ أَعْطَيْتُكَ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا، وَحَثَا سُفْيَانُ يُرِينَا بِيَدِهِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ نَحْوَ رَأْسِهِ، فَلَمْ يَقْدَمْ مَالُ الْبَحْرَيْنِ حَتَّى قُبِضَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا أَنْ قَدِمَ مَالُ الْبَحْرَيْنِ قَامَ أَبُو بَكْرٍ ، فَقَالَ: مَنْ كَانَتْ لَهُ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِدَةٌ أَوْ دَيْنٌ فَلْيَأْتِ، قَالَ جَابِرٌ : فَأَتَيْتُهُ، فَقُلْتُ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَدَنِي، قَالَ: فَأَعْطَانِي، ثُمَّ أَتَيْتُهُ بَعْدَ ذَلِكَ أَسْأَلُهُ، فَلَمْ يُعْطِنِي، ثُمَّ أَتَيْتُهُ الثَّالِثَةَ، فَقُلْتُ: قَدْ سَأَلْتُكَ فَلَمْ تُعْطِنِي وَسَأَلْتُ فَلَمْ تُعْطِنِي، فَإِمَّا أَنْ تُعْطِيَ، وَإِمَّا أَنْ تَبْخَلَ عَلَيَّ، فَقَالَ: وَأَيُّ الدَّاءِ أَدْوَأُ مِنَ الْبُخْلِ! مَا مَنَعْتُكَ مِنْ مَرَّةٍ إِلَّا وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أُعْطِيَكَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ”اگر بحرین کا مال آگیا تو میں تمہیں اس طرح، اس طرح اور اس طرح (تین مرتبہ لپ بھر کر) عطا کروں گا۔“ اور (راویِ حدیث) سفیان رحمہ اللہ نے اپنے دونوں ہاتھوں سے تین مرتبہ لپ بھرنے کا اشارہ کر کے ہمیں دکھایا۔ ابھی بحرین کا مال نہیں آیا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی، چنانچہ جب وہ مال آگیا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہو کر فرمایا: ”جس کسی کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمہ کوئی وعدہ ہو یا کوئی قرض ہو تو وہ ہمارے پاس آئے۔“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں ان کے پاس گیا اور عرض کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے وعدہ فرمایا تھا، چنانچہ انہوں نے مجھے عطا فرمایا، اس کے بعد میں دوبارہ ان کے پاس مانگنے گیا تو انہوں نے مجھے نہ دیا، پھر میں تیسری بار حاضر ہوا اور عرض کی کہ میں نے آپ سے سوال کیا مگر آپ نے مجھے عطا نہ فرمایا، پھر سوال کیا تو آپ نے نہ دیا، اب یا تو آپ مجھے عطا فرمائیں یا پھر مجھ سے بخل برتیں، اس پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بخل سے بڑھ کر اور کون سی بیماری زیادہ مہلک ہو سکتی ہے؟ میں نے جب بھی تمہیں دینے سے انکار کیا تو میرے پیشِ نظر یہی تھا کہ میں تمہیں (بیک وقت وافر مقدار میں) عطا کروں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2019]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4122، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2314، وأخرجه فتح الباري برقم: 2174، 2968، وأخرجه مسند البزار برقم: 286، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 348، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6368، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2015»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4122، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2314، وأخرجه فتح الباري برقم: 2174، 2968، وأخرجه مسند البزار برقم: 286، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 348، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6368، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2015»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح