الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ شَرِكَةِ الْيَتِيمِ وَأَهْلِ الْمِيرَاثِ:
باب: یتیم کا دوسرے وارثوں کے ساتھ شریک ہونا۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 2494 (کل: 59 مقامات، 16 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3382
سنن دارمی: 2605
المنتقى ابن الجارود: 576
المعجم الاوسط: 8758
31 تا 40
حدیث نمبر: 25576
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، " لَمَّا نَزَلَتْ الْآيَاتُ الْأَوَاخِرُ مِنْ سُورَةِ الْبَقَرَةِ؟ قَرَأَهُنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى النَّاسِ، وَحَرَّمَ التِّجَارَةَ فِي الْخَمْرِ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب سورت بقرہ کی آخری آیات " جو سود سے متعلق ہیں " نازل ہوئیں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں لوگوں کے سامنے تلاوت فرمایا اور شراب کی تجارت کو بھی حرام قرار دے دیا۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25576]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2084، م: 1580
حدیث نمبر: 26375
حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ , عَنْ مُسْلِمِ بْنِ صُبَيْحٍ , عَنْ مَسْرُوقٍ , قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ :" لَمَّا نَزَلَتْ الْآيَةُ الَّتِي فِي الْبَقَرَةِ فِي الْخَمْرِ , قَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ , ثُمَّ حَرَّمَ التِّجَارَةَ فِي الْخَمْرِ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب سورت بقرہ کی وہ آیت " جو شراب سے متعلق ہے " نازل ہوئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں اس کی تلاوت فرمائی اور شراب کی تجارت کو بھی حرام قرار دے دیا۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26375]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لأجل زياد بن عبدالله فى الروايات الصحيحة "فى الربا" مكان "فى الخمر"
حدیث نمبر: 1017
1017 صحيح حديث عَائِشَةَ، قَالَتْ: لَمَّا أُنْزِلَ الآيَاتُ مِنْ سُورَةِ الْبَقَرَةِ فِي الرِّبَا، خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَقَرَأَهُنَّ عَلَى النَّاسِ، ثُمَّ حَرَّمَ تِجَارَةَ الْخَمْرِ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ جب سورہ بقرہ کی سود سے متعلق آیات نازل ہوئیں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لے گئے اور ان آیات کی لوگوں کے سامنے تلاوت فرمائی، پھر فرمایا: ”شراب کی تجارت حرام ہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساقاة/حدیث: 1017]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 8 كتاب الصلاة: 73 باب تحريم تجارة الخمر في المسجد»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 1896
1896 صحيح حديث عَائِشَةَ، عَنْ عُرْوَةَ ابْنِ الزُّبَيْرِ، أَنَّه سَأَلَ عَائِشَةَ عَنْ قَوْلِ اللهِ تَعَالَى (وَإِنْ خِفْتُمْ) إِلَى (وَرُبَاعَ) فَقَالَتْ: يَا ابْنَ أُخْتِي هِيَ الْيَتِيمَةُ تَكُونُ فِي حَجْرِ وَلِيِّهَا، تُشَارِكهُ فِي مَالِهِ، فَيُعْجِبُهُ مَالُهَا وَجَمَالُهَا فَيُرِيدُ وَلِيُّهَا أَنْ يَتَزَوَّجَهَا بِغَيْرِ أَنْ يُقْسِطَ فِي صَدَاقِهَا، فَيُعْطِيَهَا مِثْلَ مَا يُعْطِيهَا غَيْرُهُ فَنُهُوا أَنْ يَنْكِحُوهُنَّ إِلاَّ أَنْ يُقْسِطُوا لَهُنَّ، وَيَبْلُغُوا بِهِنَّ أَعْلَى سُنَّتِهِنَّ مِنَ الصَّدَاقِ، وَأُمِرُوا أَنْ يَنْكِحُوا مَا طَابَ لَهُمْ مِنَ النِّسَاءِ سِوَاهُنَّقَالَتْ عَائِشَةُ: ثُمَّ إِنَّ النَّاسَ اسْتَفْتَوْا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بَعْدَ هذِهِ الآيَةِ فَأَنْزَلَ اللهُ (وَيَسْتَفْتُونَكَ فِي النِّسَاءِ) إِلَى قَوْلِهِ (وَتَرْغَبُونَ أَنْ تَنْكِحُوهُنَّ) وَالَّذِي ذَكَرَ اللهُ أَنَّهُ يُتْلَى عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَابِ، الآيَةُ الأُولَى الَّتِي قَالَ فِيهَا (وَإِنْ خِفْتُمْ أَنْ لاَ تُقْسِطُوا في الْيَتَامَى فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ) قَالَتْ عَائِشَةُ: وَقَوْلُ اللهِ فِي الآيَةِ الأُخْرَى (وَتَرْغَبُونَ أَنْ تَنْكِحُوهُنَّ) يَعْنِي هِيَ رَغْبَةُ أَحَدِكُمْ لِيَتِيمَتِهِ الَّتِي تكُونُ فِي حَجْرِهِ، حِينَ تَكُونُ قَلِيلَةَ الْمَالِ وَالْجَمَالِ فَنُهُوا أَنْ يَنْكِحُوا مَا رَغِبُوا فِي مَالِهَا وَجَمَالِهَا مِنْ يَتَامَى النِّسَاءِ، إِلاَّ بِالْقِسْطِ، مِنْ أَجْلِ رَغْبَتِهِمْ عَنْهُنَّ
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں ”اگر تم کو یتیموں میں انصاف نہ کرنے کا ڈر ہو تو جو عورتیں پسند آئیں دو دو تین تین چار چار نکاح میں لاؤ“ (نساء: ۳) پوچھا تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا میرے بھانجے یہ آیت اس یتیم لڑکی کے بارے میں ہے جو اپنے ولی محافظ رشتہ دار جیسے چچیرا بھائی پھوپھی زاد یا ماموں زاد بھائی کی پرورش میں ہو اور ترکے کے مال میں اس کی ساجھی ہو اور وہ اس کی مالداری اور خوبصورتی پر فریفتہ ہو کر اس سے نکاح کر لینا چاہے، لیکن پورا مہر انصاف سے جتنا اس کو اور جگہ ملتا وہ نہ دے تو اسے اس سے منع کر دیا گیا کہ ایسی یتیم لڑکیوں سے نکاح کرے۔ البتہ اگر ان کے ساتھ ان کے ولی انصاف کر سکیں اور ان کی حسبِ حیثیت بہتر سے بہتر طرزِ عمل مہر کے بارے میں اختیار کریں تو اس صورت میں نکاح کرنے کی اجازت ہے اور ان سے یہ بھی کہہ دیا گیا کہ ان کے سوا جو بھی عورتیں انھیں پسند ہوں ان سے وہ نکاح کر سکتے ہیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا۔ پھر لوگوں نے اس آیت کے نازل ہونے کے بعد (ایسی لڑکیوں سے نکاح کی اجازت کے بارے میں) مسئلہ پوچھا۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی ”تجھ سے عورتوں کے بارے میں حکم دریافت کرتے ہیں، تو کہہ دے کہ خود اللہ ان کے بارے میں حکم دے رہا ہے اور قرآن کی وہ آیتیں جو تم پر ان یتیم لڑکیوں کے بارے میں پڑھی جاتی ہیں جنہیں ان کا مقرر حق تم نہیں دیتے اور انہیں نکاح میں لانے کی رغبت رکھتے ہو اور کمزور بچوں کے بارے میں اور اس بارے میں کہ یتیموں کی کار گذاری انصاف کے ساتھ کرو، تم جو نیک کام کرو بے شبہ اللہ اسے پوری طرح جاننے والا ہے۔ (نساء: ۱۲۷) یہ جو اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ”قرآن کی وہ آیتیں جو تم پر پڑھی جاتی ہیں“ اس سے مراد پہلی آیت ہے یعنی اگر تم کو یتیموں میں انصاف نہ ہو سکنے کا ڈر ہو تو دوسری عورتیں جو بھلی لگیں ان سے نکاح کر لو۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا یہ جو اللہ نے دوسری آیت میں فرمایا اور تم انہیں اپنے نکاح میں لانے کی رغبت رکھتے ہو، اس سے یہ غرض ہے کہ جو یتیم لڑکی تمھاری پرورش میں ہو اور مال اور جمال کم رکھتی ہو اس سے تو تم نفرت کرتے ہو اور اس لیے جس یتیم لڑکی کے مال اور جمال میں تم کو رغبت ہو اس سے بھی نکاح نہ کرو مگر اس صورت میں جب انصاف کے ساتھ ان کا پورا مہر دینا کرو۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب التفسير/حدیث: 1896]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 47 كتاب الشركة: 7 باب شركة اليتيم وأهل الميراث»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 576
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ:" لَمَّا أنزل آخِرُ الآيَاتِ مِنْ سُورَةِ الْبَقَرَةِ الَّتِي يُذْكَرُ فِيهَا الرِّبَا، خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَرَأَهُنَّ عَلَى النَّاسِ، ثُمَّ حَرَّمَ التِّجَارَةَ فِي الْخَمْرِ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب سورۃ البقرہ کی آخری آیات اتریں، جن میں سود کا ذکر ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلے اور لوگوں کے سامنے ان آیات کی تلاوت کی، پھر آپ نے شراب کی خرید و فروخت کو حرام قرار دیا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب البيوع والتجارات/حدیث: 576]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحیح البخاری: 459، صحیح مسلم: 1580»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
ترقیم عوامۃ: 17686 ترقیم الشثری: -- 18302
حدثنا عبدة، عن هشام، عن ابيه، عن عائشة ، في قوله: وما يتلى عليكم في الكتاب في يتامى النساء اللاتي لا تؤتونهن ما كتب لهن وترغبون ان تنكحوهن سورة النساء آية 127 , قالت:" انزلت في اليتيمة تكون عند الرجل فتشركه في ماله فيرغب عنها ان يتزوجها، ويكره ان يتزوجها غيره فيشركه في ماله، فيعطلها فلا يتزوجها ولا يزوجها غيره".
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (فيشركه).
(٢) في [س]: (فيرعن).
(٣) في [أ، ب، جـ، ك]: (عنها).
(٤) في [ط]: سقط (أن).
(٥) في [ط، هـ]: (فتشركه).
(٦) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٦٠٠)، ومسلم (٣٠١٨).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا قرآن مجید کی آیت { فِیْ یَتَامَی النِّسَآئِ اللَّاتِیْ لَا تُؤْتُوْنَھُنَّ مَا کُتِبَ لَھُنَّ وَتَرْغَبُوْنَ أَنْ تَنْکِحُوْھُنَّ } کی تفسیر میں فرماتی ہیں کہ یہ آیت اس یتیم لڑکی کے بارے میں نازل ہوئی جو ایک آدمی کے پاس تھی اور اسکے مال میں شریک تھی، وہ آدمی اس سے شادی کرنے کو ناپسند کرتا تھا اور اس بات کو بھی ناپسند کرتا تھا کہ کوئی اور اس سے شادی کرے اور اس کے مال میں شریک ہو، وہ اسے شادی سے محروم رکھتا تھا نہ خود اس سے شادی کرتا تھا نہ کسی اور کو کرنے دیتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18302]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2494، 2763، 4573، 4574، 4600، 5064، 5098، 5092، 5128، 5140، 5131، 6965، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 3018، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4073، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3346 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5488، 11024، 11059، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2068، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13865، 13922، 13924، 13923، 13925، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3667، 3668، 3669، 3670، والبزار فى «مسنده» برقم: 173 / 149، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18312، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5725، 5726، (14/419) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8758، 8759، ترقيم محمد عوامة: 17686»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2494، 2763، 4573، 4574، 4600، 5064، 5098، 5092، 5128، 5140، 5131، 6965، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 3018، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4073، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3346 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5488، 11024، 11059، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2068، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13865، 13922، 13924، 13923، 13925، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3667، 3668، 3669، 3670، والبزار فى «مسنده» برقم: 173 / 149، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18312، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5725، 5726، (14/419) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8758، 8759، ترقيم محمد عوامة: 17686»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 17693 ترقیم الشثری: -- 18309
حدثنا حدثنا ابو اسامة، عن هشام بن عروة، عن ابيه، عن عائشة : وإن خفتم الا تقسطوا في اليتامى فانكحوا ما طاب لكم من النساء سورة النساء آية 3 يقول:" ما احللت لكم"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (بن).
(٢) في [ب]: (حلت)، وفي [س]: (أحلت).
(٣) في [ب]: (بكم).
(٤) صحيح.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا قرآن مجید کی آیت { فَانْکِحُوْا مَا طَابَ لَکُمْ مِنَ النِّسَآئِ } کی تفسیر میں فرماتی ہیں کہ اس سے مراد حلال عورتیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18309]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2494، 2763، 4573، 4574، 4600، 5064، 5098، 5092، 5128، 5140، 5131، 6965، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 3018، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4073، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3346 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5488، 11024، 11059، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2068، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13865، 13922، 13924، 13923، 13925، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3667، 3668، 3669، 3670، والبزار فى «مسنده» برقم: 173 / 149، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18305، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5725، 5726، (14/419) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8758، 8759، ترقيم محمد عوامة: 17693»
ترقیم عوامۃ: 22037 ترقیم الشثری: -- 22981
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب سود کی آیات نازل ہوئیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہوئے اور لوگوں کو آیات پڑھ کر سنائیں پھر شراب کی تجارت کو حرام قرار دے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22981]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 459، 2084، 2226، 4540، 4541، 4542، 4543، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1580، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 627، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4943، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4679 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6216، 10989، 10990، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3490، (3/299) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2611، 2612، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3382، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 450، 451، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11154، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24830، 24831، 25331، 25600، 26172، 26215، 27017، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1505، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4467، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10045، 14674، 14852، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 22984، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5884، 5885، ترقيم محمد عوامة: 22037»
ترقیم العلمیہ : 3610 ترقیم الرسالہ : -- 3667
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ سَيَّارٍ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعِيدٍ، نَا أَبِي، عَنْ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ ، أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ عَنْ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى:" وَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تُقْسِطُوا فِي الْيَتَامَى فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ مَثْنَى وَثُلاثَ وَرُبَاعَ سورة النساء آية 3، قَالَتْ: يَا ابْنَ أَخِي هِيَ الْيَتِيمَةُ تَكُونُ فِي حَجْرِ وَلِيِّهَا تُشْرِكُهُ فِي مَالِهِ، وَيُعْجِبُهُ مَالُهَا وَجَمَالُهَا، فَيُرِيدُ وَلِيُّهَا أَنْ يَتَزَوَّجَهَا بِغَيْرِ أَنْ يُقْسِطَ فِي صَدَاقِهَا مَا يُعْطِيهَا مَا يُعْطِيهَا غَيْرُهُ، فَنُهُوا عَنْ أَنْ يَنْكِحُوهُنَّ أَوْ يَبْلُغُوا لَهُنَّ أَعْلَى سُنَّتِهِنَّ فِي الصَّدَاقِ، وَأُمِرُوا أَنْ يَنْكِحُوا مَا طَابَ لَهُمْ مِنَ النِّسَاءِ سِوَاهُنَّ، قَالَ عُرْوَةُ: قَالَتْ عَائِشَةُ: إِنَّ النَّاسَ اسْتَفْتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ هَذِهِ الآيَةِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى وَيَسْتَفْتُونَكَ فِي النِّسَاءِ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِيهِنَّ وَمَا يُتْلَى عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَابِ فِي يَتَامَى النِّسَاءِ اللَّاتِي لا تُؤْتُونَهُنَّ مَا كُتِبَ لَهُنَّ وَتَرْغَبُونَ أَنْ تَنْكِحُوهُنَّ سورة النساء آية 127، وَذَكَرَ اللَّهُ تَعَالَى أَنَّهُ يُتْلَى عَلَيْكُمْ مِنَ الْكِتَابِ الآيَةَ الأُولَى، قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: وَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تُقْسِطُوا فِي الْيَتَامَى فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ سورة النساء آية 3، قَالَتْ عَائِشَةُ: وَقَوْلُ اللَّهِ تَعَالَى فِي الآيَةِ الأُخْرَى وَتَرْغَبُونَ أَنْ تَنْكِحُوهُنَّ سورة النساء آية 127، قَالَتْ: فَنُهُوا أَنْ يَنْكِحُوا مَنْ رَغِبُوا فِي مَالِهِ وَجَمَالِهِ مِنْ يَتَامَى النِّسَاءِ إِلا بِالْقِسْطِ مِنْ أَجْلِ رَغْبَتِهِمْ عَنْهُنَّ إِذَا كُنَّ قَلِيلاتِ الْمَالِ وَالْجَمَالِ" ، تَابَعَهُ شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ، وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى الْكَلْبِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ. وَرَوَاهُ يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ.
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اللہ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا: ”اور اگر تمہیں اس بات کا اندیشہ ہو کہ تم یتیم لڑکیوں کے بارے میں انصاف سے کام نہیں لے سکو گے، تو تمہیں جو خواتین پسند ہوں، دو یا تین یا چار، ان کے ساتھ شادی کر لو۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اے میرے بھتیجے! اس سے مراد وہ یتیم لڑکی ہے جو کسی شخص کی زیر پرورش ہوتی تھی۔ وہ لڑکی اس کے مال میں اس کی شریک ہوتی تھی۔ تو اس شخص کو اس لڑکی کے مال اور خوبصورتی میں دلچسپی ہوتی تھی، تو ولی اس لڑکی کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا تاکہ اسے مہر کے طور پر انصاف کے مطابق ادائیگی نہ کرنا پڑے۔ وہ (انصاف کے مطابق یعنی عام رواج سے کم) مہر ادا کرتا تھا، تو لوگوں کو اس بات سے منع کر دیا گیا کہ وہ اس طرح ان لڑکیوں کے ساتھ شادی کریں یا پھر یہ کہ وہ انصاف سے (یعنی عام رواج کے مطابق) انہیں مہر ادا کریں۔ ان لوگوں کو یہ حکم دیا گیا کہ وہ دوسری خواتین کے ساتھ شادی کر لیں جو انہیں پسند آتی ہیں۔ عروہ بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بتایا: اس آیت کے بعد لوگوں نے اس بارے میں مختلف سوالات کیے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”لوگ تم سے خواتین کے بارے میں دریافت کرتے ہیں۔ تم فرماؤ، ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ تمہیں حکم دیتا ہے اور یتیم لڑکیوں کے بارے میں کتاب کے جو احکام تلاوت کیے گئے ہیں، جن یتیم لڑکیوں کو تم وہ چیز ادا نہیں کرتے جو ان کے لیے مقرر کی گئی ہے اور تم ان کے ساتھ نکاح کرنے میں دلچسپی رکھتے ہو۔“ اللہ نے یہاں جو یہ بات ذکر کی ہے کہ کتاب اللہ کی جو آیات تمہارے سامنے تلاوت کی گئی ہیں، اس سے مراد پہلے والی آیت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اور اگر تمہیں اس بات کا اندیشہ ہو کہ تم یتیم لڑکیوں کے بارے میں انصاف سے کام نہیں لے سکو گے، تو جو خواتین تمہیں اچھی لگتی ہیں۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: دوسری آیت میں اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان: ”وترغبون أن تنكحوهن۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: لوگوں کو اس بات سے منع کر دیا گیا کہ جن یتیم لڑکیوں کے مال اور خوبصورتی میں دلچسپی ہوتی ہے، وہ ان کے ساتھ اسی وقت شادی کر سکتے ہیں جب وہ انصاف کے مطابق انہیں ادائیگی کریں۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ اگر ایسی لڑکیاں تھوڑے مال یا کم خوبصورتی کی مالک ہوتیں، تو ان سرپرستوں نے ان میں دلچسپی نہیں لینی تھی۔ شعیب بن ابوحمزہ، عبیداللہ بن ابوزیاد اور اسحاق بن یحییٰ کلبی نے زہری کے حوالے سے، عروہ سے اس روایت کی متابعت کی ہے، اور یونس بن یزید نے اسے زہری سے روایت کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3667]
ترقیم العلمیہ: 3610
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2494، 2763، 4573، 4574، 4600، 5064، 5092، 5098، 5128، 5131، 5140، 6965، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 3018، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4073، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3348، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5488، 11024، 11059، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2068، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3667، 3668، 3669، 3670، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 17686»
ترقیم العلمیہ : 3611 ترقیم الرسالہ : -- 3668
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ، أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنْ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى عَزَّ وَجَلَّ:" وَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تُقْسِطُوا فِي الْيَتَامَى فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ مَثْنَى سورة النساء آية 3، قَالَتْ: يَا ابْنَ أُخْتِي هِيَ الْيَتِيمَةُ تَكُونُ فِي حَجْرِ وَلِيِّهَا فَتُشَارِكُهُ فِي مَالِهِ وَيُعْجِبُهُ مَالُهَا وَجَمَالُهَا فَيُرِيدُ وَلِيُّهَا أَنْ يَتَزَوَّجَهَا بِغَيْرِ أَنْ يُقْسِطَ فِي صَدَاقِهَا فَيُعْطِيهَا مثل مَا يُعْطَى غَيْرُهُ، فَنُهُوا أَنْ يَنْكِحُوهُنَّ إِلا أَنْ يُقْسِطُوا لَهُنَّ وَيَبْلُغُوا لَهُنَّ أَعْلَى سُنَّتِهِنَّ مِنَ الصَّدَاقِ، وَأُمِرُوا أَنْ يَنْكِحُوا مَا طَابَ لَهُمْ مِنَ النِّسَاءِ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: وَقَوْلُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي الآيَةِ الأُخْرَى: وَتَرْغَبُونَ أَنْ تَنْكِحُوهُنَّ سورة النساء آية 127 رَغْبَةُ أَحَدِكُمْ عَنْ يَتِيمَتِهِ الَّتِي تَكُونُ فِي حِجْرِهِ، تَكُونُ قَلِيلَةَ الْمَالِ وَالْجَمَالِ، فَنُهُوا أَنْ يَنْكِحُوا مَا رَغِبُوا فِي مَالِهَا وَجَمَالِهَا فِي يَتَامَى النِّسَاءِ إِلا بِالْقِسْطِ، مِنْ أَجْلِ رَغْبَتِهِمْ عَنْهُنَّ" .
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اللہ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا: ”اور اگر تمہیں اس بات کا اندیشہ ہو کہ تم یتیم لڑکیوں کے بارے میں انصاف سے کام نہیں لے سکو گے، تو تمہیں جو خواتین پسند ہیں، دو یا تین یا چار، ان کے ساتھ شادی کر لو۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اے میرے بھانجے! اس سے مراد وہ یتیم لڑکی ہے جو کسی شخص کی زیر پرورش ہوتی تھی۔ وہ لڑکی اس کے مال میں اس کی شریک ہوتی تھی۔ تو اس شخص کو اس لڑکی کے مال اور خوبصورتی میں دلچسپی ہوتی تھی، تو ولی اس لڑکی کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا تاکہ اسے مہر کے طور پر انصاف کے مطابق ادائیگی نہ کرنا پڑے۔ وہ (انصاف کے مطابق یعنی عام رواج سے کم) مہر ادا کرتا تھا، تو لوگوں کو اس بات سے منع کر دیا گیا کہ وہ اس طرح ان لڑکیوں کے ساتھ شادی کریں البتہ اگر وہ انصاف سے (یعنی عام رواج کے مطابق) انہیں مہر ادا کریں (تو شادی کر سکتے ہیں)۔ ان لوگوں کو یہ حکم دیا گیا کہ وہ دوسری خواتین کے ساتھ شادی کر لیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: دوسری آیت میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اور تم ان کے ساتھ شادی کرنے میں دلچسپی نہیں لیتے۔“ یعنی کوئی شخص ایسی یتیم لڑکی کے ساتھ شادی کرنے میں دلچسپی نہیں لیتا جو اس کے زیر پرورش ہوتی ہے، جس کا مال اور خوبصورتی کم ہوتے ہیں۔ تو لوگوں کو ان یتیم لڑکیوں کے ساتھ شادی کرنے سے منع کر دیا گیا جن کے مال اور خوبصورتی میں لوگوں کو دلچسپی ہوتی ہے (کیونکہ دوسری صورت میں) ان کی دلچسپی ختم ہو جاتی ہے۔ البتہ اگر وہ انصاف کے مطابق انہیں مہر ادا کریں، تو (حکم مختلف ہو گا)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3668]
ترقیم العلمیہ: 3611
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2494، 2763، 4573، 4574، 4600، 5064، 5092، 5098، 5128، 5131، 5140، 6965، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 3018، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4073، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3348، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5488، 11024، 11059، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2068، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3667، 3668، 3669، 3670، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 17686»