الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابُ مَنْ لَمْ يَقْبَلِ الْهَدِيَّةَ لِعِلَّةٍ:
باب: جس نے کسی عذر سے ہدیہ قبول نہیں کیا۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 2597 (کل: 30 مقامات، 18 کتب)
سنن ابوداود: 2946
سنن دارمی: 2529
معجم صغیر للطبرانی : 414
مشکوۃ المصابیح: 1779
مسند احمد: 23598
مسند الحمیدی: 863
اللؤلؤ والمرجان: 1202
الفتح الربانی: 3496
صحیح ابن حبان: 4515
مسند امام شافعی: 746
السنن الكبرى للبيهقي: 7664
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1357
المعجم الاوسط: 7730
21 تا 30
حدیث نمبر: 3496
عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: اسْتَعْمَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مِنَ الْأَزْدِ، يُقَالُ لَهُ ابْنُ اللُّتْبِيَّةِ، عَلَى صَدَقَةٍ فَجَاءَ فَقَالَ: هَذَا لَكُمْ وَهَذَا أُهْدِيَ إِلَيَّ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَقَالَ: ( (مَا بَالُ الْعَامِلِ نَبْعَثُهُ فَيَجِيءُ، فَيَقُولُ هَذَا لَكُمْ وَهَذَا أُهْدِيَ إِلَيَّ، أَفَلَا جَلَسَ فِي بَيْتِ أَبِيهِ وَأُمِّهِ فَيَنْظُرَ أَيُهْدَى إِلَيْهِ أَمْ لَا، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ! لَا يَأْتِي أَحَدٌ مِنْكُمْ مِنْهَا بِشَيْءٍ إِلَّا جَاءَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ إِنَ كَانَ بَعِيرًا لَهُ رُغَاءٌ أَوْ بَقَرَةً لَهَا خُوَارٌ أَوْ شَاةٌ تَيْعِرُ، ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى رَأَيْنَا عُفْرَةَ يَدَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ ثَلَاثًا، وَزَادَ هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، قَالَ أَبُو حُمَيْدٍ سَمِعَتْ أُذُنِي وَأَبْصَرَتْ عَيْنِي وَسَلُوا زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ) )
۔ سیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنوازد کے ایک شخص ابن لُتْبِیَّہ کو صدقہ کی وصولی کیلئے عامل بنایا، جب وہ واپس آیا تو کہنے لگا: یہ چیز تمہارے لئے ہے اور یہ چیز مجھے ہدیہ دی گئی ہے، (یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر کھڑے ہوئے اور فرمایا: اس عامل کا کیا معاملہ ہے کہ ہم اسے بھیجتے ہیں اور وہ آ کر کہتا ہے: یہ تمہارے لئے ہے اور یہ مجھے ہدیہ دیا گیا ہے، وہ اپنی ماں یا باپ کے گھر کیوں نہ بیٹھا رہا، پھر دیکھتا کہ اس کو ہدیہ دیا جاتا ہے یا نہیں؟ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جان ہے! تم میں سے جو آدمی صدقہ میں خیانت کرے گا، وہ اسے قیامت کے دن اپنی گردن پر اٹھا کر حاضر ہو گا، اگر وہ اونٹ ہوا تو وہ بلبلارہا ہو گا، اگر وہ گائے ہوئی تو ڈکار رہی ہو گی اور اگر وہ بکری ہوئی تو ممیا رہی ہو گی۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھوں کو اس قدر بلند کیا کہ ہمیں آپ کے بازوؤں کی سفیدی نظر آنے لگی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! کیا میں نے لوگوں تک پیغام پہنچا دیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین دفعہ یہ بات ارشاد فرمائی۔ (یہ حدیث بیان کرنے کے بعد) سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ نے کہا: میرے کانوں نے یہ حدیث سنی اور میری آنکھوں نے اس کا مشاہدہ کیا، بہرحال تم سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے بھی پوچھ لو۔ [الفتح الربانی/كتاب الزكاة/حدیث: 3496]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 2597، 7174، ومسلم: 1832، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23598 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23996»
الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 2597
حدیث نمبر: 4515
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حُمَيْدٍ السَّاعِدِيَّ ، يَقُولُ: اسْتَعْمَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْنَ اللُّتْبِيَّةِ عَلَى الصَّدَقَةِ، فَلَمَّا جَاءَ حَاسَبَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: هَذَا لَكُمْ وَهَذِهِ هَدِيَّةٌ أُهْدِيَتْ إِِلَيَّ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلا جَلَسْتَ فِي بَيْتِ أَبِيكَ وَأُمِّكَ حَتَّى تَأْتِيَكَ هَدِيَّتُكَ". فَلَمَّا صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ قَامَ فَخَطَبَ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ " مَا بَالُ أَقْوَامٍ نُوَلِّيهِمْ أُمُورًا مِمَّا وَلانَا اللَّهُ، وَنَسْتَعْمِلَهُمْ عَلَى أُمُورٍ مِمَّا وَلانِي اللَّهُ، ثُمَّ يَأْتِي أَحَدُهُمْ، فَيَقُولُ: هَذَا لَكُمْ وَهَذِهِ أُهْدِيَتْ إِِلَيَّ، أَلا جَلَسَ فِي بَيْتِ أَبِيهِ وَأُمِّهِ حَتَّى تَأْتِيَهُ هَدِيَّتُهُ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لا يَأْخُذُ أَحَدٌ مِنْكُمْ شَيْئًا بِغَيْرِ حَقِّهِ إِِلا جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَحْمِلُهُ عَلَى عَاتِقِهِ، فَلا أَعْرِفَنَّ رَجُلا يَحْمِلُ عَلَى عُنُقِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بَعِيرًا لَهُ رُغَاءٌ، أَوْ بَقَرَةً لَهَا خُوَارٌ، أَوْ شَاةً تَيْعَرُ. ثُمَّ بَسَطَ يَدَهُ حَتَّى رَأَيْتُ بَيَاضَ إِِبْطَيْهِ بَصَرَ عَيْنِي وَسَمِعَ أُذُنِي، ثُمَّ قَالَ: أَلا هَلْ بَلَّغْتُ، ثَلاثًا" . الشَّهِيدُ عَلَى ذَلِكَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ الأَنْصَارِيُّ يَحُكُّ مَنْكِبِي مَنْكِبَهُ.
سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن لتبیہ کو زکوٰۃ وصول کرنے کا نگران مقرر کیا، جب وہ آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے حساب لیا، اس نے بتایا: یہ آپ کے لیے ہے اور یہ تحفہ ہے جو مجھے تحفے کے طور پر دیا گیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے ماں باپ کے گھر میں کیوں نہیں بیٹھے رہے تاکہ تمہارا تحفہ وہاں تمہارے پاس آ جاتا؟“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز ادا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کرنے کے بعد ارشاد فرمایا: «أَمَّا بَعْدُ» ”بعد ازاں! لوگوں کو کیا ہو گیا ہے؟ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جس چیز کا نگران بنایا ہے ہم اس میں سے کچھ کاموں کا نگران (کچھ) لوگوں کو بناتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں جس چیز کا نگران بنایا ہے اس سلسلے میں کوئی کام لوگوں سے لیتے ہیں، پھر ان میں سے کوئی ایک شخص میرے پاس آ کر یہ کہتا ہے: یہ آپ کے لیے ہے اور یہ مجھے تحفے کے طور پر دیا گیا ہے، وہ شخص اپنے ماں باپ کے گھر میں کیوں نہیں بیٹھا رہتا کہ اس کا تحفہ خود ہی اس تک آ جائے۔ اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے! جو بھی شخص جس بھی چیز کو ناحق طور پر لے گا تو جب وہ قیامت کے دن آئے گا تو اس نے اپنی گردن پر اس چیز کو اٹھایا ہوا ہوگا، تو میں کسی ایسے شخص کو نہ پاؤں جس نے قیامت کے دن کسی اونٹ کو اپنی گردن پر اٹھایا ہوا ہو اور وہ آواز نکال رہا ہو یا گائے کو اٹھایا ہوا ہو وہ آواز نکال رہی ہو یا بکری کو اٹھایا ہوا ہو اور وہ منمنا رہی ہو۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دستِ مبارک پھیلایا، یہاں تک کہ مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغل کی سفیدی نظر آگئی، میں نے (یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو) اپنی آنکھوں کے ذریعے دیکھا اور میرے کانوں نے اس بات کو سنا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خبردار! کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے؟“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔ سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس بات کے گواہ سیدنا زید بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ ہیں، کیونکہ وہ اس وقت میرے کندھے سے کندھا ملا کر بیٹھے ہوئے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4515]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1500، 2597، 6636، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1832، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2339، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4515، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2946، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7758، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24085، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 1309، والحميدي فى (مسنده) برقم: 863» «رقم طبعة با وزير 4498»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2612). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 746
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ، قَالَ: اسْتَعْمَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مِنَ الْأَسْدِ، يُقَالُ لَهُ: ابْنُ اللُّتْبِيَّةِ عَلَى الصَّدَقَةِ، فَلَمَّا قَدِمَ قَالَ: هَذَا لَكُمْ، وَهَذَا أُهْدِيَ إِلَيَّ، فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَقَالَ: مَا بَالُ الْعَامِلِ نَبْعَثُهُ عَلَى بَعْضِ أَعْمَالِنَا، فَيَقُولُ: هَذَا لَكُمْ، وَهَذَا لِي، فَهَلَّا جَلَسَ، فِي بَيْتِ أَبِيهِ أَوْ بَيْتِ أُمِّهِ فَيَنْظُرَ يُهْدَى إِلَيْهِ أَمْ لَا؟ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يَأْخُذُ أَحَدٌ مِنْهَا شَيْئًا إِلَّا جَاءَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَحْمِلُهُ عَلَى رَقَبَتِهِ، وَإِنْ كَانَ بَعِيرًا لَهُ رُغَاءٌ، أَوْ بَقَرَةٌ لَهَا خُوَارٌ، أَوْ شَاةٌ تَيْعِرُ، ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى رَأَيْنَا عُفْرَةَ إِبْطَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:"اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ، اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ" .
ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ اسد کے ایک آدمی کو جس کا نام ابن لبتیہ تھا، صدقہ وصول کرنے کے لیے عامل بنایا۔ جب وہ واپس آئے تو اس نے کہا: یہ آپ کا مال ہے اور یہ مجھے ہدیہ (تحفہ) میں ملا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہو گئے اور آپ نے فرمایا: ”کیا ہوا عامل کو کہ ہم اسے اپنے بعض اعمال پر بھیجتے ہیں، اور وہ آ کر کہتا ہے یہ تمہارا (بیت المال) مال ہے اور یہ مجھے تحفہ دیا گیا ہے۔ وہ اپنے والد یا والدہ کے گھر کیوں نہ بیٹھا رہتا، دیکھتا کہ وہاں بھی اسے ہدیہ ملتا ہے یا نہیں۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔ اس (مالِ زکوۃ) میں سے اگر کوئی شخص کچھ بھی (ناجائز) لے گا تو وہ اسے قیامت کے دن اپنی گردن پر اٹھائے حاضر ہوگا۔ اگر اونٹ ہے تو بلبلاتا آئے گا، اگر گائے ہے تو ڈکارتی ہوئی آئے گی اور اگر بکری ہے تو ممیاتی ہوئی آئے گی۔ پھر آپ نے اپنے ہاتھ مبارک اٹھائے حتیٰ کہ ہم نے آپ کی بغل مبارک کی سفیدی بھی دیکھ لی اور فرمایا: ”اے اللہ! میں نے تیرا حکم پہنچا دیا، اے اللہ! میں نے تیرا حکم پہنچا دیا۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الزكاة /حدیث: 746]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخارى الهبة وفضلها والتحريص عليها، باب من لم يقبل الهديه لعلة (2597) ومسلم، الامارة، باب تحریم هدايا العمال (1832).»
حدیث نمبر: 4002
4002. عن أبي حميد السّاعديّ قال: اسْتَعْمَلَ رَسُولُ الله صلى الله عليه وسلم رَجُلا مِنْ الأَسْدِ يُقَالُ لَهُ: ابْنُ اللُّتْبِيَّةِ - قَالَ عَمْرٌو وَابْنُ أَبِي عُمَرَ: عَلَى الصَّدَقَةِ - فَلَمَّا قَدِمَ قَالَ: هَذَا لَكُمْ، وَهَذَا لِي أُهْدِيَ لِي. قَالَ: فَقَامَ رَسُولُ الله صلى الله عليه وسلم عَلَى الْمِنْبَرِ فَحَمِدَ الله وَأَثْنَى عَلَيْهِ وَقَال: مَا بَالُ عَامِلٍ أَبْعَثُهُ فَيَقُولُ هَذَا لَكُمْ وَهَذَا أُهْدِيَ لِي! أَفَلا قَعَدَ فِي بَيْتِ أَبِيهِ أَوْ فِي بَيْتِ أُمِّهِ حَتَّى يَنْظُرَ أَيُهْدَى إِلَيْهِ أَمْ لا؟! وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لا يَنَالُ أَحَدٌ مِنْكُمْ مِنْهَا شَيْئًا إِلا جَاءَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَحْمِلُهُ عَلَى عُنُقِهِ؛ بَعِيرٌ لَهُ رُغَاءٌ، أَوْ بَقَرَةٌ لَهَا خُوَارٌ، أَوْ شَاةٌ تَيْعِرُ. ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى رَأَيْنَا عُفْرَتَيْ إِبْطَيْهِ ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ. مَرَّتَيْنِ.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاريّ في الأيمان والنّذور (6636)، ومسلم في الإمارة (1832) كلاهما من حديث الزّهريّ، عن عروة، عن أبي حميد السّاعديّ، فذكره. واللّفظ لمسلم، ولفظ البخاريّ نحوه.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 5999
5999. عن أبي حميد الساعدي قال: استعمل رسول الله صلى الله عليه وسلم رجلا من الأسد يقال له: ابن اللتبية -، فلما قدم قال: هذا لكم، وهذا لي، أهدي لي. قال: فقام رسول الله صلى الله عليه وسلم على المنبر، فحمد الله، وأثنى عليه وقال: ما بال عامل أبعثه، فيقول: هذا لكم، وهذا أهدي لي، أفلا قعد في بيت أبيه أو في بيت أمه حتى ينظر أيهدى إليه. أم لا! والذي نفس محمد بيده لا ينال أحد منكم منها شيئا إلا جـاء به يوم القيامة يحمله على عنقه، بعير له رغاء، أو بقرة لهـا خوار، أو شاة تيعر.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الأيمان والنذور (6636)، ومسلم في كتاب الإمارة (1832) كلاهما من حديث الزهري، عن عروة، عن أبي حميد الساعدي قال فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 7709
7709- عن أبي حميد الساعدي قال: استعمل النبي صلى الله عليه وسلم رجلا من بني أسد يقال له: ابن الأتبية على صدقة فلما قدم قال: هذا لكم، وهذا أهدي لي فقام النبي صلى الله عليه وسلم على المنبر، قال سفيان أيضا: فصعد المنبر، فحمد الله وأثنى عليه، ثم قال: ما بال العامل نبعثه فيأتي يقول: هذا لك، وهذا لي فهلا جلس في بيت أبيه وأمه، فينظر أيهدى له أم لا؟ والذي نفسي بيده لا يأتي بشيء إلا جاء به يوم القيامة يحمله على رقبته، إن كان بعيرا له رغاء، أو بقرة لها خوار، أو شاة تيعر، ثم رفع يديه حتى رأينا عفرتي إبطيه، ألا هل بلغت؟ ثلاثا.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الاحكام (7174)، ومسلم في الإمارة (1832: 26) كلاهما من طريق سفيان بن عيينة، عن الزهري أنه سمع عروة أخبرنا أبو حميد الساعدي قال: فذكره. والسياق للبخاري.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 7722
7722- عن أبي حميد الساعدي: أن النبي صلى الله عليه وسلم استعمل ابن اللتبية على صدقات بني سليم، فلما جاء إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، وحاسبه قال: هذا الذي لكم وهذه هدية أهديت لي، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فهلا جلست في بيت أبيك وبيت أمك حتى تأتيك هديتك إن كنت صادقا ثم قام رسول الله صلى الله عليه وسلم فخطب الناس، وحمد الله، وأثنى عليه ثم قال: أما بعد فإني أستعمل رجالا منكم على أمور مما ولاني الله فيأتي أحدكم فيقول: هذا لكم وهذه هدية أهديت لي فهلا جلس في بيت أبيه وبيت أمه حتى تأتيه هديته إن كان صادقا، فوالله لا يأخذ أحدكم منها شيئا -قال هشام: بغير حقه- إلا جاء الله يحمله يوم القيامة ألا فلأعرفن ما جاء الله رجل ببعير له رغاء، أو ببقرة لها خوار، أو شاة تيعر، ثم رفع يديه حتى رأيت بياض إبطيه ألا هل بلغت؟.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الأحكام (7197)، ومسلم في الإمارة (1832: 27) كلاهما من طريق هشام بن عروة عن أبيه عن أبي حميد الساعدي فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 7664
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، بِبَغْدَادَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، قَالَا: ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَعْمَلَ رَجُلًا مِنَ الْأَزْدِ عَلَى الصَّدَقَةِ، يُقَالُ لَهُ ابْنُ اللُّتْبِيَّةِ فَلَمَّا جَاءَهُ، قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَذَا لَكُمْ وَهَذَا أُهْدِيَ لِي، فَقَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَحَمِدَ اللهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، وَقَالَ:" مَا بَالُ الْعَامِلِ نَسْتَعْمِلُهُ عَلَى بَعْضِ الْعَمَلِ مِنْ أَعْمَالِنَا فَيَجِيءُ فَيَقُولُ هَذَا لَكُمْ وَهَذَا أُهْدِيَ لِي، أَفَلَا جَلَسَ فِي بَيْتِ أَبِيهِ أَوْ فِي بَيْتِ أُمِّهِ فَيَنْظُرَ هَلْ يُهْدَى لَهُ شَيْءٌ أَوْ لَا، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَا يَأْتِي أَحَدٌ مِنْكُمْ مِنْهَا بِشَيْءٍ إِلَّا جَاءَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَحْمِلُهُ عَلَى رَقَبَتِهِ إِنْ كَانَ بَعِيرًا لَهُ رُغَاءٌ، أَوْ بَقَرَةٌ لَهَا خُوَارٌ، أَوْ شَاةٌ تَيْعَرُ". ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى رَأَيْتُ عُفْرَةَ إِبْطَيْهِ، فَقَالَ:" اللهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ اللهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ اللهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللهِ. وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ وَغَيْرِهِ، كُلُّهُمْ عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ..
سیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ازد قبیلے میں سے ایک شخص کو عامل بنایا جسے ابن لتبیہ کہا جاتا تھا، جب وہ آیا تو اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: یہ آپ کے لیے ہے اور یہ میرے لیے تحفہ ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہوئے، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا: ”اس عامل کا کیا حال ہے کہ ہم اسے عامل مقرر کرتے ہیں، پھر وہ آتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ تمہارا ہے اور یہ مجھے تحفہ دیا گیا ہے۔ کیوں نہ وہ اپنے والد یا ماں کے گھر میں بیٹھا رہا، پھر وہ دیکھتا کہ اسے تحفہ دیا جاتا ہے یا نہیں! مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے، تم میں سے کوئی بھی کوئی چیز نہیں لاتا مگر وہ قیامت کے دن اسے اپنی گردن پر اٹھا کر لائے گا۔ اگر وہ اونٹ ہوگا تو اس کی بلبلاہٹ ہوگی، گائے اور بکری کی منمناہٹ ہوگی۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ اٹھائے یہاں تک کہ میں نے آپ کی بغلوں کی سفیدی دیکھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ، اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ، اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ» ”اے اللہ! کیا میں نے پہنچا دیا؟ اے اللہ! کیا میں نے پہنچا دیا ہے؟ اے اللہ! کیا میں نے پہنچا دیا؟““ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7664]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1357
«أما بعد فما بال العامل نستعمله فيأتينا فيقول: هذا من عملكم وهذا أهدي إلي أفلا قعد في بيت أبيه وأمه فينظر هل يهدى له أم لا؟ فوالذي نفس محمد بيده لا يغل أحدكم منها شيئا إلا جاء به يوم القيامة يحمله على عنقه إن كان بعيرا جاء به له رغاء وإن كانت بقرة جاء بها لها خوار وإن كانت شاة جاء بها تيعر فقد بلغت»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”حمد و ثنا کے بعد! اس عامل (زکوٰۃ وصول کرنے والے) کا کیا حال ہے جسے ہم کام پر مقرر کرتے ہیں، پھر وہ ہمارے پاس آکر کہتا ہے: یہ آپ لوگوں کے کام کا مال (یعنی زکوٰۃ) ہے اور یہ مجھے تحفہ دیا گیا ہے۔ وہ اپنے ماں باپ کے گھر کیوں نہیں بیٹھا رہا کہ پھر دیکھتا کہ اسے تحفہ دیا جاتا ہے یا نہیں؟ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! تم میں سے جو کوئی اس میں سے کچھ بھی خرد برد کرے گا، وہ قیامت کے دن اسے اپنی گردن پر اٹھائے ہوئے آئے گا۔ اگر وہ اونٹ ہوگا تو وہ بلبلا رہا ہوگا، اگر گائے ہوگی تو وہ رنبا رہی ہوگی، اور اگر بکری ہوگی تو وہ ممیا رہی ہوگی۔ یقیناً میں نے (اللہ کا پیغام) پہنچا دیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أل م/حدیث: 1357]
”حمد و ثنا کے بعد! اس عامل (زکوٰۃ وصول کرنے والے) کا کیا حال ہے جسے ہم کام پر مقرر کرتے ہیں، پھر وہ ہمارے پاس آکر کہتا ہے: یہ آپ لوگوں کے کام کا مال (یعنی زکوٰۃ) ہے اور یہ مجھے تحفہ دیا گیا ہے۔ وہ اپنے ماں باپ کے گھر کیوں نہیں بیٹھا رہا کہ پھر دیکھتا کہ اسے تحفہ دیا جاتا ہے یا نہیں؟ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! تم میں سے جو کوئی اس میں سے کچھ بھی خرد برد کرے گا، وہ قیامت کے دن اسے اپنی گردن پر اٹھائے ہوئے آئے گا۔ اگر وہ اونٹ ہوگا تو وہ بلبلا رہا ہوگا، اگر گائے ہوگی تو وہ رنبا رہی ہوگی، اور اگر بکری ہوگی تو وہ ممیا رہی ہوگی۔ یقیناً میں نے (اللہ کا پیغام) پہنچا دیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أل م/حدیث: 1357]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق د] عن أبي حميد الساعدي. مختصر مسلم 1215.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7730
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السَّكَنِ ، نَا الْحَارِثُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَعْمَلَ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ - يُقَالُ لَهُ: ابْنُ اللُّتْبِيَّةِ - عَلَى الصَّدَقَةِ، فَلَمَّا قَدِمَ بَعَثَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُحَاسِبَهُ، فَقَالَ: هَذَا لَكُمْ وَهَذَا أُهْدِيَ إِلَيَّ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّا نَسْتَعْمِلُ مِنْكُمْ رِجَالًا عَلَى مَا وَلَّانَا اللهُ، فَإِذَا قَدِمَ أَحَدُهُمْ قَالَ: هَذَا لَكُمْ وَهَذَا أُهْدِيَ إِلَيَّ، فَهَلَّا جَلَسَ فِي بَيْتِ أَبِيهِ وَأُمِّهِ فَيَنْظُرُ مَا يُهْدَى إِلَيْهِ، مَنْ عَمِلَ لَنَا مِنْكُمْ فَلْيَأْتِنَا بِقَلِيلِهِ وَكَثِيرِهِ، وَلِيَحْذَرْ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْتِيَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِبَعِيرٍ يَحْمِلُهُ عَلَى رَقَبَتِهِ لَهُ رُغَاءٌ، أَوْ بَقَرَةٍ لَهَا خُوَارٌ، أَوْ شَاةٍ تَيْعَرُ I " - أَوْ قَالَ -: I " لَهَا يُعَارٌ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا الْحَارِثُ بْنُ مَنْصُورٍ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا الْحَارِثُ بْنُ مَنْصُورٍ I ".
سیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے ایک شخص کو، جسے ابن اللتبیہ کہا جاتا تھا، صدقات کی وصولی پر عامل مقرر فرمایا۔ جب وہ واپس آیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے حساب لینے کے لیے اسے بلوایا، تو اس نے کہا: ”یہ مال تمھارا ہے اور یہ مجھے ہدیے میں دیا گیا ہے۔“ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم تم میں سے کچھ لوگوں کو ان امور پر عامل بناتے ہیں جن کا اللہ نے ہمیں والی بنایا ہے، پھر جب ان میں سے کوئی واپس آتا ہے تو کہتا ہے: یہ تمھارا ہے اور یہ مجھے ہدیہ دیا گیا ہے۔ وہ اپنے ماں باپ کے گھر میں کیوں نہ بیٹھا رہا، پھر دیکھتا کہ اسے کیا ہدیہ دیا جاتا ہے! تم میں سے جو شخص ہمارے لیے کوئی کام کرے وہ تھوڑا ہو یا بہت، سب ہمارے پاس لے کر آئے۔ اور تم میں سے ہر شخص اس بات سے ڈرے کہ وہ قیامت کے دن اپنی گردن پر ایسا اونٹ اٹھائے ہوئے آئے جو بلبلا رہا ہو، یا ایسی گائے جو ڈکرا رہی ہو، یا ایسی بکری جو ممیا رہی ہو۔“ (یا فرمایا: جس کی ممیاہٹ کی آواز ہو۔)
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان سے حارث بن منصور کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7730]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان سے حارث بن منصور کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7730]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1500، 2597، 6636، 6979، 7174، 7197، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1832، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2340، 2339، 2382، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4515، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2946، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1711، 2535، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7758، 7759، 13296، 20536، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24085، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1309، والحميدي فى «مسنده» برقم: 863، والبزار فى «مسنده» برقم: 3707، 3708، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6950، 6951، 6952، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 22394، 34218، 34219، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4336، 4334، 4335، 4337، 4341، 4338، 4339، 4340، والطبراني فى «الصغير» برقم: 838، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9114»