الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابُ أَتْبَاعُ الأَنْصَارِ:
باب: انصار کے تابعدار لوگوں کی فضیلت کا بیان۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 3787 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
صحیح بخاری: 3787
مشکوۃ المصابیح: 6263
المستدرک علی الصحیحین: 7166
الجامع الكامل: 10507
المعجم الکبیر للطبرانی: 4958
حدیث نمبر: 3787
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرٍو , سَمِعْتُ أَبَا حَمْزَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، قَالَتْ الْأَنْصَارُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لِكُلِّ نَبِيٍّ أَتْبَاعٌ وَإِنَّا قَدِ اتَّبَعْنَاكَ، فَادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَ أَتْبَاعَنَا مِنَّا" , فَدَعَا بِهِ , فَنَمَيْتُ ذَلِكَ إِلَى ابْنِ أَبِي لَيْلَى، قَالَ: قَدْ زَعَمَ ذَلِكَ زَيْدٌ".
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے غندر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے عمرو بن مرہ نے، انہوں نے ابوحمزہ سے سنا اور انہوں نے زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے کہ انصار نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہر نبی کے تابعدار لوگ ہوتے ہیں اور ہم نے آپ کی تابعداری کی ہے۔ آپ اللہ سے دعا فرمائیں کہ اللہ ہمارے تابعداروں کو بھی ہم میں شریک کر دے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی دعا فرمائی۔ پھر میں نے اس حدیث کا ذکر عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کے سامنے کیا تو انہوں نے کہا کہ زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے بھی یہ حدیث بیان کی تھی۔ [صحيح البخاري/كتاب مناقب الأنصار/حدیث: 3787]
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار نے عرض کی: ”اللہ کے رسول! ہر نبی کے پیروکار ہوتے ہیں اور ہم نے آپ کی پیروی کی ہے، آپ اللہ سے دعا کریں کہ وہ ہمارے پیروکار و لواحقین کو بھی ہم میں سے بنا دے“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی دعا فرمائی۔ (راوی کہتے ہیں کہ) پھر میں نے یہ حدیث ابن ابی لیلیٰ سے بیان کی تو انہوں نے کہا کہ حضرت زید رضی اللہ عنہ یہ کہہ چکے ہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب مناقب الأنصار/حدیث: 3787]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 6263
6263 - وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَتِ الْأَنْصَارُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ لِكُلِّ نَبِيٍّ أَتْبَاعٌ وَإِنَّا قَدِ اتَّبَعْنَاكَ فَادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَ أَتْبَاعَنَا مِنَّا فَدَعَا بِهِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، انصار نے عرض کیا: اللہ کے نبی! ہر نبی کے پیروکار ہوتے ہیں، ہم نے بھی آپ کی اتباع کی ہے، آپ اللہ سے دعا فرمائیں کہ وہ ہمارے متبعین کو ہم میں شریک فرما دے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی دعا فرمائی۔ [رواہ البخاری] [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6263]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (3787)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 7166
أخبرني عبد الرحمن بن الحسن القاضي بهَمَذان، حدثنا إبراهيم بن الحسين، حدثنا آدم بن أبي إياس، حدثنا شُعبة، عن عمرو بن مُرَّة قال: سمعتُ أبا حمزة يُحدِّث عن زيد بن أرقَم قال: قالتِ الأنصارُ: يا رسولَ الله، إنَّ لكل نبيٍّ أتباعًا، وإنَّا قد اتَّبعناك، فادعُ الله أن يجعلَ أتباعَنا منا، فدعا لهم أن يجعلَ أتباعَهم منهم، قال: فنَمَيتُ ذلك إلى عبد الرحمن بن أبي ليلى، فقال: قد زعمَ ذلك زيدُ بن أرقم (1) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6990 - صحيح
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6990 - صحيح
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہر نبی کے پیروکار (اتباع) ہوتے ہیں، اور ہم نے آپ کی پیروی کی ہے، لہٰذا اللہ سے دعا فرمائیے کہ وہ ہمارے پیروکاروں کو ہم ہی میں سے کر دے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے دعا فرمائی کہ اللہ ان کے پیروکاروں کو انھی میں سے کر دے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے اس کا تذکرہ عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے کیا تو انہوں نے کہا: زید بن ارقم نے ایسا ہی بیان کیا ہے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 7166]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 7166]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح،، وهذا إسناد ضعيف من أجل عبد الرحمن بن الحسن شيخ المصنف، وقد وصله عن آدم بذكر زيد بن أرقم، وخالف البخاريُّ (3788)، فرواه عن آدم بن أبي إياس عن شعبة ليس فيه زيد بن أرقم من جهة أبي حمزة: واسمه طلحة بن يزيد الأنصاري، لكنه موصول من جهة ...» [ترقيم الرساله 7166] [ترقيم الشركة 7085] [ترقيم العلميه 6990]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 10507
10507- عن زيد بن أرقم قال: قالت الأنصار: لكل نبي أتباع، وإنا قد اتبعناك، فادع الله أن يجعل أتباعنا منا، فدعا به، فتمنيت ذلك إلى أبي ليلى، قال: قد زعم ذلك زيد.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في مناقب الأنصار (3787) عن محمد بن بشار، ثنا غندر، ثنا شعبة، عن عمرو سمعت أبا حمزة، عن زيد بن أرقم، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4958
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ ، أَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ قَالَ: سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ يَقُولُ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ لِكُلِّ قَوْمٍ تَبَعًا، وَإِنَّا قَدِ اتَّبَعْنَاكَ، فَادْعُ اللهَ أَنْ يَجْعَلَ أَتْبَاعَنَا مِنَّا! فَدَعَا، فَقَالَ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ : فَنَمَّيْتُ ذَلِكَ إِلَى ابْنِ أَبِي لَيْلَى فَقَالَ: " قَدْ زَعَمَ ذَلِكَ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ ".
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہر قوم کے پیروکار ہوتے ہیں اور ہم نے آپ کی پیروی کی ہے، تو اللہ سے دعا کیجیے کہ ہمارے پیروکار بھی ہم ہی میں سے ہوں، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی۔ عمرو بن مرہ کہتے ہیں: میں نے یہ بات ابن ابی لیلیٰ کو بتائی تو انہوں نے کہا: زید بن ارقم نے یہی کہا ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4958]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 169، حدیث 4977»