الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
104. بَابُ التَّطَوُّعِ خَلْفَ الْمَرْأَةِ:
باب: عورت کے پیچھے نفل نماز پڑھنا۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 513 (کل: 43 مقامات، 15 کتب)
سنن ابوداود: 712
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 132
سنن دارمی: 1451
مشکوۃ المصابیح: 786
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 255
المنتقى ابن الجارود: 169
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 123
41 تا 43
حدیث نمبر: 615
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، نا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، ⦗٢٠٤⦘ قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ بُنْدَارٍ الزَّاهِدُ، ثنا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَحِيرٍ، نا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ، نا الْقَاسِمُ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:" بِئْسَ مَا عَدَلْتُمُونَا بِالْكَلْبِ وَالْحِمَارِ، لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَمْ يُصَلِّي وَأَنَا مُضْطَجِعَةٌ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَسْجُدَ غَمَزَ رِجْلِيَّ فَقَبَضْتُهُمَا". لَفْظُ حَدِيثِ عَمْرٍو. وَفِي حَدِيثِ الْمُقَدَّمِيِّ: لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَمْ يُصَلِّي وَأَنَا مُعْتَرِضَةٌ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَسْجُدَ غَمَزَنِي، فَقَبَضْتُ رِجْلِيَّ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَلِيٍّ. وَفِي رِوَايَةِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ: حَتَّى إِذَا أَرَادَ أَنْ يُوتِرَ مَسَّنِي بِرِجْلِهِ. وَفِي رِوَايَةِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ: فَإِذَا سَجَدَ غَمَزَنِي، فَقَبَضْتُ رِجْلِيَّ. وَفِي رِوَايَةِ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ: فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يُوتِرَ أَيْقَظَنِي فَأَوْتَرْتُ.
(الف) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: برا ہے جو تم نے ہمیں کتے اور گدھے کے ساتھ ملا دیا ہے، میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے ہوتے تھے اور میں آپ کے اور قبلہ کے درمیان لیٹی ہوتی تھی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے کا ارادہ کرتے تو میرے پاؤں کو کچوکا مارتے، میں انھیں سمیٹ لیتی۔
(ب) مقدمی کی حدیث میں اس طرح ہے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے لیٹی ہوئی ہوتی تھی، جب آپ سجدے کا ارادہ کرتے میرے پاؤں کو کچوکا مارتے اور میں اپنے پاؤں سمیٹ لیتی۔
(ج) عبد الرحمن بن قاسم رحمہ اللہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وتر پڑھنے کا ارادہ کرتے تو میرے پاؤں کو چھوتے۔
(د) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے تو مجھے کچوکا مارتے اور میں اپنے پاؤں سمیٹ لیتی۔
(ھ) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وتر پڑھنے کا ارادہ کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے بیدار کر دیتے اور میں بھی وتر پڑھتی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 615]
(ب) مقدمی کی حدیث میں اس طرح ہے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے لیٹی ہوئی ہوتی تھی، جب آپ سجدے کا ارادہ کرتے میرے پاؤں کو کچوکا مارتے اور میں اپنے پاؤں سمیٹ لیتی۔
(ج) عبد الرحمن بن قاسم رحمہ اللہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وتر پڑھنے کا ارادہ کرتے تو میرے پاؤں کو چھوتے۔
(د) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے تو مجھے کچوکا مارتے اور میں اپنے پاؤں سمیٹ لیتی۔
(ھ) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وتر پڑھنے کا ارادہ کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے بیدار کر دیتے اور میں بھی وتر پڑھتی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 615]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري 489»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3428
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ثنا السَّرِيُّ بْنُ خُزَيْمَةَ، ثنا عَبْدُ اللهِ يَعْنِي ابْنَ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا، قَالَتْ:" كُنْتُ أَنَامُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرِجْلَايَ فِي قِبْلَتِهِ فَإِذَا سَجَدَ غَمَزَنِي فَقَبَضْتُ رِجْلَيَّ وَإِذَا قَامَ بَسَطْتُهُمَا وَالْبُيُوتُ يَوْمَئِذٍ لَيْسَ فِيهَا مَصَابِيحُ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْلَمَةَ وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى، عَنْ مَالِكٍ.
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سو رہی ہوتی تھی اور میری ٹانگیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قبلہ کی سمت میں رکاوٹ تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے تو مجھے اشارہ کر دیتے، میں اپنی ٹانگیں سمیٹ لیتی اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو جاتے تو میں انہیں پھر پھیلا لیتی، ان دنوں گھروں میں چراغ نہیں ہوا کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3428]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مضي تخريجه في الحديث 615۔ 616»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3495
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ أنبأ أَبُو الْمُثَنَّى، وَأَبُو مُسْلِمٍ قَالَا: ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ:" كُنْتُ أَنَامُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرِجْلَايَ فِي قِبْلَتِهِ، فَإِذَا سَجَدَ غَمَزَنِي فَقَبَضْتُ رِجْلِيَّ، فَإِذَا قَامَ بَسَطْتُهُمَا" قَالَتْ:" وَالْبُيُوتُ يَوْمَئِذٍ لَيْسَ فِيهَا مَصَابِيحُ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنِ الْقَعْنَبِيِّ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى، عَنْ مَالِكٍ.
ام المؤمنین (زوجہ رسول) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سو رہی ہوتی اور میری ٹانگیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قبلہ کی طرف ہوتی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے تو مجھے اشارہ فرما دیتے، میں اپنی ٹانگیں سمیٹ لیتی اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوتے تو میں پھر انہیں پھیلا لیتی، فرماتی ہیں: ان دنوں گھروں میں چراغ نہیں ہوا کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3495]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 375»
الحكم على الحديث:
صحيح