الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابُ الْكَهَانَةِ:
باب: کہانت کا بیان۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 5762 (کل: 23 مقامات، 12 کتب)
الادب المفرد: 882
صحیح الادب المفرد: 681
مشکوۃ المصابیح: 4593
مسند احمد: 24570
الفتح الربانی: 6814
صحیح ابن حبان: 6136
السنن الكبرى للبيهقي: 16511
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1955
المعجم الاوسط: 666
21 تا 23
حدیث نمبر: 16511
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ، بِبَغْدَادَ، أَنْبَأَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنْبَأَ مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ الْكُهَّانَ قَدْ يُحَدِّثُونَنَا بِالشَّيْءِ فَيَكُونُ حَقًّا، قَالَ:" تِلْكَ الْكَلِمَةُ مِنَ الْحَقِّ يَخْطَفُهَا الْجِنِّيُّ فَيَقْذِفُهَا فِي أُذُنِ وَلِيِّهِ فَيَزِيدُ فِيهَا أَكْثَرَ مِنْ مِائَةِ كِذْبَةٍ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ بْنِ حُمَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ مَعْمَرٍ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! بعض دفعہ کاہن کوئی بات بتاتے ہیں اور وہ سچ ہو جاتی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کلمہ حق ہوتا ہے جس کو جن اچک لیتے ہیں اور اپنے ولی کو اس میں ١٠٠ جھوٹ ملا کر سنا دیتے ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب القسامة/حدیث: 16511]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1955
«إن الملائكة تنزل في العنان فتذكر الأمر قضي في السماء فتسترق الشياطين السمع فتسمعه فتوحيه إلى الكهان فيكذبون معها مائة كذبة من عند أنفسهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک فرشتے بادلوں میں اترتے ہیں اور اس حکم کا تذکرہ کرتے ہیں جس کا آسمان میں فیصلہ ہو چکا ہوتا ہے، تو شیاطین چوری چھپے اس بات کو سن لیتے ہیں اور پھر اسے کاہنوں (نجومیوں) کے دلوں میں ڈال دیتے ہیں، پھر وہ کاہن اپنی طرف سے اس میں سو جھوٹ ملا کر بیان کرتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ا/حدیث: 1955]
”بیشک فرشتے بادلوں میں اترتے ہیں اور اس حکم کا تذکرہ کرتے ہیں جس کا آسمان میں فیصلہ ہو چکا ہوتا ہے، تو شیاطین چوری چھپے اس بات کو سن لیتے ہیں اور پھر اسے کاہنوں (نجومیوں) کے دلوں میں ڈال دیتے ہیں، پھر وہ کاہن اپنی طرف سے اس میں سو جھوٹ ملا کر بیان کرتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ا/حدیث: 1955]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ] عن عائشة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 666
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا مُعَلَّلٌ قَالَ: نَا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ عُرْوَةَ ، يَقُولُ: قَالَتْ عَائِشَةُ : سُئِلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْكُهَّانِ؟ فَقَالَ: I " لَيْسُوا بِشَيْءٍ. قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، فَإِنَّهُمْ يُحَدِّثُونَ بِالشَّيْءِ فَيَكُونُ حَقًّا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " تِلْكَ الْكَلِمَةُ مِنَ الْحَقِّ يَخْطَفُهَا الْجِنِّيُّ، فَيَقُرُّهَا فِي أُذُنِ وَلِيِّهِ قَرَّ الدَّجَاجَةِ، فَيَخْلِطُونَ فِيهَا مِائَةَ كَذْبَةٍ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کاہنوں کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کچھ بھی نہیں ہیں۔“ لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! وہ کبھی ایسی بات بتاتے ہیں جو سچی ثابت ہوتی ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کلمۂ حق ہوتا ہے جسے جن اچک لیتا ہے، پھر وہ اسے اپنے دوست (کاہن) کے کان میں اس طرح انڈیل دیتا ہے جیسے مرغی کڑکڑاتی ہے، پھر وہ اس میں سو جھوٹ ملا دیتے ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 666]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5762، 6213، 7561، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2228، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6136، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16607، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25209، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20347، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2335، 2336»