🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. بَابُ الصَّبْرِ عِنْدَ الصَّدْمَةِ الأُولَى:
باب: صبر وہی ہے جو مصیبت آتے ہی کیا جائے۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر Q1302 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح بخاری: Q1302
سنن سعید بن منصور: 233
المستدرک علی الصحیحین: 3105
السنن الكبرى للبيهقي: 7126
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q1302
وَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: نِعْمَ الْعِدْلَانِ وَنِعْمَ الْعِلَاوَةُ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ {156} أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ {157} سورة البقرة آية 156-157 , وَقَوْلُهُ تَعَالَى: وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلاةِ وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلا عَلَى الْخَاشِعِينَ سورة البقرة آية 45.
‏‏‏‏ اور عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ دونوں طرف کے بوجھے اور بیچ کا بوجھ کیا اچھے ہیں۔ یعنی سورۃ البقرہ کی اس آیت میں خوشخبری سنا صبر کرنے والوں کو جن کو مصیبت آتی ہے تو کہتے ہیں ہم سب اللہ ہی کی ملک ہیں اور اللہ ہی کے پاس جانے والے ہیں۔ ایسے لوگوں پر ان کے مالک کی طرف سے رحمتیں ہیں اور مہربانیاں اور یہی لوگ راستہ پانے والے ہیں۔ اور اللہ نے سورۃ البقرہ میں فرمایا صبر اور نماز سے مدد مانگو۔ اور وہ نماز بہت مشکل ہے مگر اللہ سے ڈرنے والوں پر مشکل نہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب الجنائز/حدیث: Q1302]

اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 233 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 233
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: " نِعْمَ الْعَدْلانِ، وَنِعْمَتِ الْعِلاوَةُ: أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ سورة البقرة آية 157" .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا ہی خوب دو برابر بوجھ ہیں اور کیا ہی خوب اوپر کا اضافی بوجھ ہے: ﴿أُولَٰئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ﴾ ”یہی وہ لوگ ہیں جن پر ان کے رب کی طرف سے رحمتیں اور برکتیں ہیں اور یہی ہدایت یافتہ ہیں۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 233]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى (مستدركه) برقم: 3086، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 233، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7226»

الحكم على الحديث:
سنده رجاله ثقات، لكنه ضعيف للانقطاع بين مجاهد وعمر بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ؛
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3105
حدثني علي بن عيسى الحِيرِي، حدثنا مسدَّد بن قَطَن، حدثنا عثمان ابن أبي شَيْبة، حدثنا جَرير، عن منصور، عن مجاهد، عن سعيد بن المسيّب، عن عمر قال: نِعمَ العِدْلانِ، ونعمَ العِلاوةُ: ﴿الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ (156) أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ﴾ نعمَ العِدْلانِ ﴿وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ﴾ نعمَ العِلاوةُ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. ولا أعلمُ خِلافًا بين أئمَّتنا أنَّ سعيد بن المسيّب أَدرك أيامَ عمر ﵁، وإنما اختلفوا في سماعِه منه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3068 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے (مصیبت پر صبر کے بارے میں) مروی ہے، انہوں نے فرمایا: یہ دو بوجھ کیا ہی عمدہ ہیں اور یہ زائد انعام کتنا ہی بہترین ہے؛ (پھر انہوں نے یہ آیات تلاوت فرمائیں:) ﴿الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ (156) أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ﴾، (فرمایا:) یہ دونوں (درود اور رحمت) بہترین بوجھ (انعام) ہیں، اور ﴿وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ﴾ [سورة البقرة: 157] بہترین زائد انعام ہے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور ہمارے ائمہ کے درمیان اس میں کوئی اختلاف نہیں کہ سعید بن مسیب نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ پایا ہے، البتہ ان کے سماع میں اختلاف ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3105]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، ورواية سعيد بن المسيب عن عمر - وإن كان فيها إرسال - حُجّة عند الجهابذة من المحدّثين وعدُّوه كالموصول. وصحَّح هذا الإسناد الحافظ ابن حجر في "تغليق التعليق" 2/ 470. جرير: هو ابن عبد الحميد، ومنصور: هو ابن المعتمر.» [ترقيم الرساله 3105] [ترقيم الشركة 3086] [ترقيم العلميه 3068]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7126
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ عِيسَى الْحِيرِيُّ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ قَطَنٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ عُمَرَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:" نِعْمَ الْعِدْلَانِ وَنِعْمَ الْعِلَاوَةُ {الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ} [البقرة: ١٥٦] {أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ} [البقرة: ١٥٧] نِعْمَ الْعِدْلَانِ {وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ} [البقرة: ١٥٧] نِعْمَ الْعِلَاوَةُ".
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: بہت اچھا موازنہ اور بہترین مرتبہ ہے: ﴿الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۝ أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ﴾ [سورة البقرة: 156-157] بہترین موازنہ ہے اور ﴿وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ﴾ [سورة البقرة: 157] یہ بہترین مقام و مرتبہ ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 7126]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں